وزارت دفاع

ہندوستانی فوج نے چوہترواں آرمی ڈے منایا

Posted On: 15 JAN 2022 5:43PM by PIB Delhi

 

ہندوستانی فوج نے آج اپنا 74 واں آرمی ڈے منایا، ہر سال پندرہ جنوری کو آرمی ڈے منایا جاتا   ہے۔ 1949 میں اسی روز جنرل (بعد میں فیلڈمارشل) کے ایم کریپا نے ہندوستانی فوج کی کمان جنرل سر ایف آر آر بچر سے لی تھی جو آخری برطانوی کمانڈر انچیف تھے اور اسی طرح جنرل کریپّا آزاد ہندوستان کے پہلے کمانڈر انچیف بن گئے تھے۔

سال 2022کے لئے ہندوستانی فوج کا بنیادی موضوع ہے ’’مستقبل کے لئے پیش قدمی‘‘۔ جو جدید جنگ میں ٹیکنالوجی کے خطرناک رول کو ملحوط خاطر رکھنے کا قدم ہے۔ ہندوستانی فوج کو متعدد روایتی اور غیر روایتی سیکورٹی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ ان ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے مصنوعی ذہانت (اے آئی) فائیو جی، روبوٹکس اور کوئنٹم ٹیکنالوجی کے ذریعہ ان  کے اختراعی حل نکالنےکی جانب کوشاں ہے۔

آرمی ڈے تقریبات کا آغاز نیشنل وار میموریل پر گلہائے عقیدت نذر کئے جانے کے ساتھ ہوا جہاں تینوں افواج کے سربراہان نے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ہندوستانی فوج کی تمام صفوں کے لئے اپنے پیغام میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نرونے نے ان تمام اہلکاروں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کیا جنھوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انھوں نے ویر ناریوں اور شہید فوجیوں کے قریب ترین وارثوں کے لئے مکمل مدد اور حمایت کا اعادہ کیا۔ انھوں نے قوم کو یقین دلایا کہ ہندوستانی فوج کسی بھی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔

چیف آف وی آرمی اسٹاف نے دہلی چھاؤنی میں کریپّا پریڈ گراؤنڈمیں آرمی ڈے پریڈ کا معائنہ کیا اور پندرہ سینا میڈل (پانچ بعد از مرگ) انفرادی طور پر شجاعت کے لئے اور 23 سی او ا ایس یونٹ سائٹیشن قابل قدر کارکردگی دکھانے والی یونٹوں کو پیش کئے۔ اس سال آرمی ڈے کی پریڈ میں ہندوستانی فوج کے مختلف اسلحہ نظام کے ارتقاء کو پیش کیا گیا۔ نئے اور جدید اسلحہ نظام اور پلیٹ فارم ان کی پرانی شکل کے ساتھ پیش کئے گئے۔ سنچورین ٹینک کے بعد ارجن مین بیٹل ٹینک اور TOPAS کے بعد بی ایم پی۔ دو پیش کئے گئے۔ اسی طرح 24/75 انڈین فیلڈ گن اور دھنش کے جوڑے پی ایم پی / پی ایم ایس اور سروتر برج ٹائیگر کیٹ اور آکاش زمین سے ہوا میں نشانہ لگانے والا میزائل نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔

پریڈ میں بین الاقوامی سطح پر انعامات حاصل کرنے والے کھلاڑی اور سات مارچنگ دستے بھی شامل ہوئے۔ مشہور گلوکار ہری ہرن کے ذریعہ گایا ہوا گیت ’’ماٹی‘‘ جو فوج اور قوم کے لئے وقف کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے دوران اس کا خصوصی طور سے اجراء کیا گیا۔ ہندوستانی فوج نے پریڈ کے دوران اپنے جدید ڈیزائن والے لڑائی ڈریس کو بھی پیش کیا۔

WhatsAppImage2022-01-15at3.56.42PM(5)APO5.jpeg

WhatsAppImage2022-01-15at3.56.42PM(1)(2)XW7Z.jpeg

****

U.No:440

ش ح۔رف۔ س ا



(Release ID: 1790254) Visitor Counter : 283


Read this release in: Tamil , English , Hindi