وزارات ثقافت

آزادی کا امرت مہوتسو ’امنگ‘ ’اڑان‘ کے ذریعہ  کٹائی کے تہواروں کی  خوشگوار روایت کا جشن ہے

Posted On: 14 JAN 2022 8:06PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی14 جنوری 2022/آزادی کا امرت مہوتسو ہندستان کے ترقی پسند75 سال اور اس کے لوگوں ، ثقافت اور کامیابیوں کی  شاندار تاریخ کو  منانے  اور اس کی یاد منانے کے لئے   حکومت ہندکی  ایک پہل ہے۔آزادی کا امرت مہوتسو  کے ساتھ آزادی کے 75 سال کا جشن منانے کا امتزاج اور ملک بھر میں فصل کٹائی کے مختلف تہوار ہندستان کے سماجی، ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی   شناخت کے بارے میں  ترقی پسندانہ چیزوں کو  اجاگر کرتے ہیں۔ رنگا رنگ  رنگولی بنانے کی امنگ اور پتنگ بازی کی متحرک اڑان آج ثقافتی  پیش کش کے درمیان بنائی گئی۔   اس موقع پر ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی  اور ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت   محترمہ درشنا   وکرم جاردوش  نے شرکت کی۔  اس تقریب میں سکریٹری ثقافت جناب گووند موہن  اور ٹیکسٹائل کے سکریٹری  جناب اوپیندر  پرساد سنگھ نے بھی شرکت کی۔

رنگولی کے رنگوں اور ہماری متحرک  ثقافت کی علامت  پتنگوں کی اڑان کی نمائندگی کرنے والی  ’امنگ اور اڑان‘ تقریب کا جشن 18 ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 70 سے زیادہ مقامات پر منایا گیا۔ گجرات اور راجستھان    میں اترائن، پنجاب میں لوہری، جنوبی علاقوں میں پونگل  ہویا اتراکھنڈ  ، مدھیہ پردیش  اور چھتیس گڑھ میں مکرسکرانتی  جشن کا جذبہ اور جوش ایک ہی رہتا ہے۔ یہ ایک بھارت شریشٹر بھارت کی روح کی   نمائندگی کرتے ہیں  جو ہمارے چاروں طرف  ہماری ثقافت میں   مجسم اور مہلول ہے۔

وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل محترمہ  درشنا وکرم جاردوش نے ہارویسٹ فیسٹول  مناتے ہوئے فطرت کی اہمیت اس کی پیداواریت اور ہندستان کے لوگوں  کے ساتھ اس کے تعلق اور رشتہ  کا ذکر کیا۔

وزیر مملکت  برائے ثقافت محترمہ میناکشی لیکھی نے ملک بھر میں اس تہوار کو منانے والے تمام لوگوں کی کوششوں اور اس کی ثقافت کو  وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کے اصولوں کو   برقرار رکھنے کے لئے  ستائش کی۔ یہ جشن ان لوگوں  کو خراج عقیدت بھی  پیش کرتا ہے جنہوں نے ہندستان کو  ایک ترقی  پسندمعاشرہ   بنانے میں اپنا تعاون دیا ہے۔

ثقافت کی وزارت کے سکریٹری جناب گووند نے ملک میں زراعت  اور اس کی پیداوار کی معلومات کے طور پر فصل کےتہواروں پر روشنی ڈالی۔  اور بتایا کہ یہ تہوار  کیسے ہندستانی سماج  کے  اس اہم حصہ کا جشن مناتے ہیں۔

 ٹیکسٹائل کی وزارت کے سکریٹری جناب اوپندر پرساد سنگھ نے فصل کے تہواروں کے جشن کی خوبصورتی میں فن اور دستکاری کی  اہمیت کا ذکر کیا۔ یہ دستکاریاں، نہ صرف ہماری ثقافت کی نمائندگی کرتی ہیں  بلکہ ہندستان میں معاش کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔

پتنگ بنانے والے مقامی کاریگروں اور پتنگ بازوں کے ساتھ دلچسپ گفتگو نے اس فن کی خوبصورتی کو اجاگر کیا۔جسے ملک بھر میں  ایک تہوار کے  طور پر  منایا جاتا ہے۔   چمکدار رنگ کی پتنگیں ، سپول اور ان کے  رنگین دھاگوں نے ہندستانی آسمانوں میں ایک بہترین  تصویر جو حدود سے باہر  ہر کسی تک   پہنچنے کی علامت ہے۔  گجرات  کے احمدآباد سے مدھیہ پردیش کے کھنڈوا تک یا اترپردیش کے  لکھنوؤ سے  حیدرآباد کے  تلنگانہ تک، لوگوں نے قدرت کے سب سے اہم تحفہ کا جشن مناتے ہوئے اپنی کہانیوں مشتر ک کیں۔

قبائلی برادریوں کے ثقافتی  مظاہروں نے  اس موقع کو  متحرک اور موسیقی سے بھرپور بنادیا۔  اس جشن نے نہ صر ف آزاد ہندستان  کے   75 سال کے   سفر کے ایک اہم  حصہ کو اجاگر کیا بلکہ   ایک ترقی پسند معاشرے کے طور پر   ہندستان کی  مادر زمین  کی پیداواری صلاحیت اور پائیداری   کے درمیان  تعلق کو بھی   ظاہر کیا۔

تقریب کا اختتام ’نئے ہندستان‘ کے اظہار کے ساتھ ہوا جو اپنی   ثقافت  کے جشن کو منانے  ہوئے ترقی کرتا ہے۔  یعنی پتنگوں کی طرح اونچی اڑان  اور اپنی روایات اور اقدار میں   اپنا قدم جمائے رکھنے  کا امتزاج۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-419

 



(Release ID: 1790056) Visitor Counter : 188


Read this release in: English , Hindi , Punjabi