بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

عوامی نمائندگی قانون 1951 کے سیکشن 29 اے کے تحت سیاسی جماعتوں کا رجسٹریشن – پبلک نوٹس کی مدت کے ضمن میں

Posted On: 14 JAN 2022 7:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  14 /جنوری 2022 ۔

سیاسی جماعتوں کے رجسٹریشن کا کام عوامی نمائندگی قانون 1951 کے سیکشن 29 اے کے التزامات کے تحت ہوتا ہے۔ کوئی بھی ایسی پارٹی جو مذکورہ سیکشن کے تحت کمیشن میں اندراج کرانے کی خواہش مند ہو اُسے پارٹی بنائے جانے کے 30 دنوں کے اندر کمیشن کے پاس درخواست دینی ہوتی ہے۔ یہ درخواست کمیشن کو بھارت کے آئین کی دفعہ 324 اور عوامی نمائندگی قانون 1951 کے سیکشن 29 اے کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے وضع کی گئی رہنما ہدایات کے مطابق دینی ہوتی ہے۔ موجودہ رہنما ہدایات کے مطابق، عرضی گذار ایسوسی ایشن سے کہا جاتا ہے کہ وہ پارٹی کے مجوزہ نام کی دو قومی روزناموں اور دو مقامی روزناموں میں دو دنوں تک اشاعت کرے، تاکہ کمیشن میں پارٹی کے رجسٹریشن سے متعلق اگر کوئی اعتراض ہو تو اسے اس اشاعت کے 30 دنوں کے اندر درج کرایا جاسکے۔ اس اشاعت کےتعلق سے نوٹس کو کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی آویزاں کیا جاتا ہے۔

2.  کمیشن نے گوا، منی پور، پنجاب، اتراکھنڈ اور اترپردیش کی قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات 2022 کا اعلان 8 جنوری 2022 کو کیا ہے۔ کمیشن کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ کووڈ – 19 کے سبب موجودہ بندشوں کے پیش نظر رجسٹریشن سے متعلق درخواستوں کو پہنچانے میں تاخیر ہورہی ہے، جس کی وجہ سے سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹریشن کے عمل میں بھی تاخیر ہورہی ہے۔ بہار، آسام، کیرالہ، پڈوچیری، تمل ناڈو اور مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات کے دوران بھی کمیشن نے موجودہ وبائی صورت حال کے پیش نظر نوٹس پیریڈ کے تعلق سے رعایت دی تھی۔ لہٰذا معاملے کے سبھی پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد کمیشن نے رعایت دی ہے اور ان پارٹیوں کے لئے جنھوں نے اپنے پبلک نوٹس کی اشاعت 8 جنوری 2022 تک یا اس سے پہلے کردی ہے، کے لئے نوٹس کی مدت کو 30 دن سے کم کرکے 7 دن کردیا ہے۔ سبھی پارٹیوں کے لئے، جن میں وہ پارٹیاں بھی شامل ہیں جنھوں نے پبلک نوٹس کی اشاعت 8 جنوری 2022 سے پہلے 7 دنوں کے اندر کی ہوئی ہے، ان کے تعلق سے اگر کوئی اعتراض ہو تو اسے 21 جنوری 2022 کی شام ساڑھے پانچ بجے یا اصلاً دی گئی 30 دنوں کی مدت میں سے جو پہلے ہو، تک پیش کیا جاسکتا ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.421

 


(Release ID: 1790021) Visitor Counter : 270


Read this release in: Bengali , English , Hindi