وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ اور جے ایم ایس ڈی ایف  کے جہازوں کے درمیان میری ٹائم پارٹنرشپ مشق

Posted On: 13 JAN 2022 9:45PM by PIB Delhi

 

     ہندوستانی بحریہ کے جہاز شیوالک اور کڈمٹ نے 13 جنوری 2022 کو خلیج بنگال میں جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس (جے ایم ایس ڈی ایف ) کے جہازوں یوراگا اور ہیرادو کے ساتھ میری ٹائم پارٹنرشپ مشق کی۔ دونوں جے ایم ایس ڈی ایف جہاز  کیپٹن نوگوچی یاسوشی ، کمانڈر مائن سویپر ڈویژن ون کے ساتھ بھارتی سمندری خطہ میں تعیناتی پر ہیں ۔ مشق کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، دفاعی تعاون کو فروغ دینا، دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور باہمی تعاون کو بڑھانا اور بہترین مشقوں کا اشتراک کرنا ہے۔

           میری ٹائم پارٹنرشپ مشق میں میری ٹائم آپریشنز کی ایک وسیع رینج شامل تھی یعنی  فلائنگ آپریشنز، ری فلینشمنٹ اپروچز اور ٹیکٹیکل منویورز۔ پوری مشق کی منصوبہ بندی اور غیر رابطہ موڈ میں کی گئی تھی، اس طرح کووڈ حفاظتی اصولوں کی پابندی کی گئی تھی۔

 

*************

ش ح-ع ح– ن ع

U. No402



(Release ID: 1789906) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi