بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کینیا میں سرکاری اور نجی شراکت داری کی بنیاد پر افریقہ کے پہلے ترسیلی پروجیکٹ کو فروغ دینے کیلئے پاورگرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ اور افریقہ 50 نے مشترکہ ترقیاتی سمجھوتے پر دستخط کیے

Posted On: 12 JAN 2022 8:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12 جنوری، 2022۔پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیالمیٹیڈ (پاورگرڈ ) نے سرکاری نجی شراکت داری کی بنیاد پر کینیا میں ترسیلی پروجیکٹ کو فروغ دینے کیلئے  افریقہ 50 کے ساتھ ایک مشترکہ ترقیاتی سمجھوتے پر دستخط کیے  ہیں۔ افریقہ میں یہ پہلا ترسیلی پروجیکٹ ہے جسے پاور گرڈ کے اشتراک سے فروغ دیاجائیگا۔

سرکاری نجی شراکت داری فریم ورک کے تحت اس پروجیکٹ کے تحت 400 کلو واٹ  کے لیسوس- لوسک اور 220 کلو واٹ کیسومو- موساگا ترسیلی لائنوں کی تعمیروترقی، ا س کے آپریشن اور اس کے لئے مالیہ فراہم کیاجانا ہے ۔ ایک بار جب یہ پروجیکٹ مکمل ہوجائیگا تو یہ کینیا میں پہلا آزاد بجلی کی ترسیل کا  پروجیکٹ ہوگا اور سرکاری نجی شراکت داری کی بنیاد پر ترسیلی لائنوں کے  پہلے مالیے کی حیثیت سے افریقہ میں ایک ریفرنس پوائنٹ  طے کریگا۔  اس پروجیکٹ سے مغربی کینیا میں بجلی کی ترسیل کی سپلائی اور اعتماد دونوں میں بہتری اور سدھار لائیگا اور اس کا براہ راست اثر افریقہ کے پاور ٹرانسمیشن نیٹ ورکس کی توسیع کی طرف نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو بڑھانے میں مدد دے گا جو براعظم میں بجلی کی دستیابی کے فرق کو دور کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔

اس ترقیاتی شراکت داری میں پاور گرڈ جو  دنیا کی سرکردہ  پاور ٹرانسمیشن یوٹیلیٹی کمپنیوں میں سے ایک ہے  اس پروجیکٹ کیلئے تکنیکی اور آپریشنل جانکاری فراہم کرے گی جبکہ افریقہ50 اپنے پروجیکٹ کی ترقی اور مالیاتی انتظام میں اپنی مہارت کا حصہ ڈالے گا اور کینیا کی حکومت اور نجی سرمایہ کاروں کے  درمیان ایک پل کے طور پر کام کریگا۔

اس معاہدے پر دستخط سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے  کہ پاورگرڈ اور افریقہ50 اس وقت تک  ترقیاتی سرگرمیوں کیلئے وسائل وقف کرتے رہیں گے جب تک کہ اس پروجیکٹ  کی مالی ضروریات پوری نہیں ہو جاتیں۔

پاور گرڈ کی  جانب سے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے اس کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب کے سری کانت نے کہا کہ  پاورگرڈ کینیا میں سرکاری نجی شراکت داری  موڈ میں پہلے ترسیلی پروجیکٹ کی ترقی کے لیے افریقہ 50 کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہے۔ ٹرانسمیشن پوری بجلی  کی  سپلائی چین میں کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ایک  مضبوط ٹرانسمیشن نیٹ ورک نہ صرف بجلی کے گرڈ کو تسلسل اور تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ خریداروں اور بیچنے والوں کو بلا امتیاز رسائی بھی فراہم کرتا ہے۔ اس سے مسابقت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں آخری صارف کو سستی قیمت پر بجلی دستیاب ہوتی ہے۔ پاور گرڈ کو امید ہے کہ کینیا میں موجودہ ٹرانسمیشن پروجیکٹ،کینیا کے ساتھ ساتھ دیگر افریقی ممالک میں بھی اسی طرح کے منصوبوں کی تعمیر کے لیے ایک ماڈل کے طور پر کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی شراکت داری موڈ کے تحت ترسیلی نظام کی ذمہ داری لینے کیلئے  اپنی بھرپور تکنیکی اور انتظامی مہارت کے ساتھ پاور گرڈاس سفر میں تعاون کرنے پر کافی خوش  نظر آتاہے۔

معاہدے پر دستخط کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئےافریقہ 50 کے سی ای او ایلین ایبوبس نے کہا کہ وہ کینیا کی حکومت اور  پاور گرڈ کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں تاکہ ہمارے ایک شیئر ہولڈر ملک کے اندر اس طرح کے اہم اور منفرد  پروجیکٹ کو نافذ کیا جا سکے۔ گزشتہ کچھ سالوں سے افریقہ میں انرجی مینوفیکچرنگ انفراسٹرکچر شعبے میں نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اب یہ وقت ہے کہ پورے افریقہ میں بجلی کی ترسیل کے نیٹ ورکس کی ترقی میں نجی سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کی جائے، کیونکہ یہ خاص طور پر غیرمستحق  طبقوں میں بجلی کی رسائی کو بہتر بنانے میں ایک اہم کڑی ہیں۔

افریقہ 50 کے بارے میں:

افریقہ 50 ایک انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ پلیٹ فارم ہے جو بینک کے قابل یا بینک ایبل انفراسٹرکچر پروجیکٹس کی ترقی اور سرمایہ کاری، پبلک سیکٹر کے سرمائے کی شمولیت اور نجی شعبے کے فنڈز کو متحرک کر کے مخصوص مالی فوائد اور اثرات کے ساتھ افریقہ کی اقتصادی ترقی میں تعاون کرتا ہے۔ افریقہ 50 کے اس وقت 31 شیئر ہولڈرز ہیں، جن میں 28 افریقی ممالک، افریقی ترقیاتی بینک، سنٹرل بینک آف ویسٹ افریقن اسٹیٹس (بی سی ای اے او) اور بینک المغرب شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.africa50.com

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ح ا۔ ع ن۔

U- 364


(Release ID: 1789602) Visitor Counter : 210


Read this release in: English , Hindi