کامرس اور صنعت کی وزارتہ
مشترکہ پریس کانفرنس ہند-کوریا تجارتی بات چیت
ہندوستان-کوریا کا مقصد 2030 سے پہلے 50بلین امریکی ڈالر کے کاروباری ہدف کو حاصل کرنا ہے
ہندوستان-کوریا نے سی ای پی اے جدید کاری مذاکرات پر بات چیت کو نئی رفتار دینے پر رضامندی کا اظہار کیا
Posted On:
11 JAN 2022 8:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11؍جنوری؍2022:
کوریا جمہوریہ کے وزیر تجارت عزت مآب جناب ایو ہان-کُو نے ہندوستان جمہوریہ کے کامرس و صنعت ، صارفین امور، غذا وعوامی تقسیم نظام اور ٹیکسٹائل کے وزیر جناب پیوش گوئل کی دعوت پر ہندوستان کا سرکاری دورہ کیا۔ جناب ایو نے آج نئی دہلی میں کامرس و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل سے ملاقات کی۔
دونوں وزراء باہمی کاروبار سرمایہ کاری سے متعلق تمام پہلوؤں پر تفصیل کے ساتھ بات چیت کی۔وزراء نے سی ای پی اے جدید کاری مذاکرات پر بات چیت کو نئی رفتار فراہم کرنے اور دونوں ملکوں کے صنعتی دنیا کے لیڈروں کے مابین کاروبار اور سرمایہ کاری پر وسیع بی2بی بات چیت کو بڑھاوا دینے پر رضامندی کا اظہار کیا۔
دونوں وزراء نے دونوں فریق کی جانب سے صنعتوں کے ذریعے ظاہر کی گئی مشکلات کو دور کرنے کےلئے کھلے پن کے جذبے سے کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور سلسلے وار طریقے سے جتنی جلدی ہو سکے سی ای پی اے جدید کاری مذاکرات کو اختتام تک پہنچانے کےلئے اپنی متعلقہ مذاکراتی ٹیموں کو مستقل بنیاد پر ایک دوسرے سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی، تاکہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی حمایت حاصل کی جاسکے اور 2030 سے پہلے 50 بلین امریکی ڈالر کے ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کی جاسکے، جس پر 2018ء میں ایک چوٹی میٹنگ میں اتفاق ہوا تھا۔
مستقل بنیاد پر ہونے والی یہ بات چیت دونوں ملکوں کے کاروباری برادری کی مشکلات اور سپلائی چین میں لچک لانے سمیت ابھرتے کاروبار سے متعلق ایشوز پر بات چیت کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم بھی ہوگی۔وزراء نے دونوں فریقین کے باہمی فائدے کے لئے غیر جانبدارانہ اور متوازن طریقے سے ترقی کا ہدف حاصل کرنے کےلئے ہندوستان اور کوریا کے مابین باہمی تجارت کو فروغ دینے پر رضامندی کا اظہار کیا۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 324)
(Release ID: 1789270)
Visitor Counter : 196