بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

دین دیال پورٹ نے 100 ملین کا ہندسہ پار کیا

Posted On: 11 JAN 2022 7:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  11 /جنوری 2022 ۔ کووڈ کی موجودہ وبا کے سبب بین الاقوامی تجارت اور جہازرانی کے شعبے میں بڑھتی ہوئی بندشوں کے باوجود بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کی تجارت کے ماتحت ادارے دین دیال پورٹ ٹرسٹ نے 10 جنوری 2022 کو 100 ایم ایم ٹی کا سنگ میل عبور کرلیا اور اس دوران وہ سرکاری شعبے کا پہلا ایسا بڑا پورٹ بن گیا جس نے سال 2021-22 میں یہ ہندسہ عبور کیا ہے۔  ساتھ ہی ساتھ رواں مالی سال میں ڈی پی ٹی نے یہ سنگ میل سابقہ مالی سال یعنی 2020-21 کے مقابلے چار ہفتہ پہلے یہ سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ سال 2020-21 کے دوران ڈی پی ٹی اس سنگ میل تک 9 فروری 2021 کو پہنچا تھا۔

جن کارگوز کی درآمد میں اضافہ دیکھا گیا ان میں پی او ایل، خوردنی تیل، فاسفورک ایسڈ اور امونیا جیسے لکویڈ فرٹیلائزر را مٹیریل، کیمیاجات، راک  فاسفیٹ، اسٹیل پائپ، خام لوہا، کوئلہ، ٹمبر لوگس اور خام تیل شامل ہیں۔ کھانے کے تیل، کیمیاجات، گندم اور سویابین مل جیسے خوردنی اناج، بنٹونائٹ اور واڈینار میں پی او ایل مصنوعات کے درآمداتی کارگوز میں بھی سال 2020-21 کے مقابلے میں سال 2021-22 میں اضافہ دیکھا گیا۔

ڈی پی ٹی سے کارگو تھرو پٹ نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں سبھی اہم سرکاری بندرگاہوں کے درمیان سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔ اس بندرگاہ پر اکتوبر سے دسمبر 2021 کی سہ ماہی میں 33.52 ایم ایم ٹی ٹریفک درج کیا گیا۔ صرف دسمبر 2021 میں ہی ڈی پی ٹی نے 11.32 ایم ایم ٹی کارگو کو ہینڈل کیا، جو کہ سبھی اہم بندرگاہوں کے ذریعے ہینڈل کئے گئے کل کارگو کا تقریباً 18 فیصد ہے۔

ڈی پی ٹی کے چیئرمین جناب ایس کے مہتا اور ڈی پی ٹی کے ڈپٹی چیئرمین جناب نندیش شکلا نے اس اہم سنگ میل تک پہنچنے کے لئے ٹرسٹیز، اہلکاروں، ورکروں، ڈی پی ٹی کے یونینوں، بندرگاہ کا استعمال کرنے والوں اور سبھی حصص داروں کو ان کی کوشش ، اقدامات اور مسلسل تعاون کے لئے مبارک باد دی ہے۔  توقع ہے کہ رواں مالی سال کے دوران اس بندرگاہ کی کارگو ہینڈلنگ 127 ایم ایم ٹی تک پہنچ جائے۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 321



(Release ID: 1789267) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi