ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
انڈیا اسکلز2021 نیشنل چیمپئن شپ کے 270فاتح افراد کو سونے کے 61تمغے ، چاندی کے 77، کانسے کے 53 اوربہترین کارکردگی کے لئے 79بڑے تمغوں سے نوازاگیا
فہرست میں سب سے زیادہ اڈیشہ سے 51فاتح افراد ، مہاراشٹر سے 30اورکیرالہ سے 25فاتح افراد شامل ہیں
عزت افزائی کی یہ تقریب ، کووڈ -19سے بچاؤ کے سخت ضوابط کے دوران تال کٹورہ انڈوراسٹیڈیم نئی دہلی میں منعقد ہوئی ۔ شرکا کی اس تقریب میں ورچوئل طریقے سے شرکت کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی
26ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے 500سے زیادہ نوجوان افراد نے 56 ہنرمندیوں اورمہارتوں کی مقابلہ آرائی میں حصہ لیا
انڈیا اسکلز 2021نیشنلز کے فاتح افراد کو اکتوبر 2022 میں چین کے شہرشنگھائی میں منعقد ہونے والی ورلڈ اسکلز انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں ، ملک کی نمائندگی کرنے کا موقع فراہم ہوگا
Posted On:
10 JAN 2022 9:04PM by PIB Delhi
صلاحیت یا ہنرمندی سے متعلق ملک کی سب سے بڑی چیمپئن شپ ، انڈیا اسکلز 2021 نیشنلز آج اختتام پذیرہوگئی ۔ اس میں 150 سے زیادہ شرکاء نے حصہ لیا اور حکومت ہند کے ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای ) کے سکریٹری جناب راجیش اگروال نے اس نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے زیراہتمام ، بندکمرے میں ہوئی۔ اس چیمپین شپ میں 54 ہنرمندیوں میں شرکاء نے حصہ لیا۔ ان میں کنکریٹ کا تعمیراتی کام ، بیوٹی تھیراپی ، کارپینٹنگ ، صحت اور سماجی دیکھ بھال ، ویژول طورپر کاروبار کرنا ، گرافک ڈیزائن ٹیکنولوجی ، دیوار اور فرش پرٹائل لگانا ، ویلڈنگ اوردیگر ہنرمندیاں شامل تھیں ۔
انڈیا اسکلز کمپٹیشن میں ، جس سے نوجوان ہنرمندافراد کی صلاحیتوں کا اعتراف ہوتاہے ، اس سال 26ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے 500سے زیادہ شرکا ءمقابلوں کے لئے یکجا ہوئے۔ ہنرمندی سے متعلق مقابلے ، مقامی حکام اوردہلی سرکارکی اعلان کردہ کووڈ -19سے بچاؤ سے متعلق رہنما ہدایات کے تحت 7جنوری سے 9جنوری کے درمیان منعقد ہوئے ۔ یہ مقابلے پرگتی میدان اور قومی راجدھانی خطے کے الگ الگ مقامات سمیت بہت سے مقامات پر کرائے گئے ۔ اس کے ساتھ ساتھ حفاظت سے متعلق تمام ضابطوں پرعمل کیاگیا۔ جن میں مہمانوں اور تماشائیوں کے داخلے پربالکل پابندی ، مناسب جسمانی دوری اختیار کرنا اور مقابلے کے مقامات کو تھوڑی تھوڑی دیربعد سینی ٹائز کرنا شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ شرکاء کو مزید الگ تھلگ رکھنے کی غرض سے 8ہنرمندیوں کے مقابلے 3جنوری تا5جنوری بینگلوراور ممبئی میں کرائے گئے ۔
150سے زیادہ فاتح افراد میں سے 59فاتح افراد کو سونے کے تمغوں کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ روپے کے نقد انعامات سے نوازاگیا۔ 73فاتح افراد کو چاندی کے تمغے اور 75000 روپے کے نقد انعامات دیئے گئے اور 53افراد کو کانسے کے تمغے اور 50000روپے کے نقد انعامات دیئے گئے ، جب کہ 50سے زیادہ شرکاء کو بہترین کارکردگی کے بڑے تمغوں سے نوازاگیا ۔ اس سال کے انڈیا –اسکلز کمپٹیشن کے لئے اگست -ستمبر ،2021 میں 2.5لاکھ سے زیادہ اندراج کرائے گئے ۔
وزارت میں سکریٹری جناب راجیش اگروال کو انڈیااسکلز نیشنل کمیشن میں امیدوار وں کے جوش وخروش اوراستقلال اور ثابت قدمی کے ساتھ کو ششوں کے معیارکا مشاہدہ کرکے بہت خوشی ہوئی ۔ انھوں نے تمام فاتح افراد اور شرکاء کو مبارکباد پیش کی ۔ انھوں نے مزید کہاکہ حکومت ، صنعت اورماہرین اس بات کو یقینی بنانے کی غرض سے مل کر کام کریں گے کہ اس سال کے اواخر میں چین کے شہرشنگھائی میں منعقد ہونےوالی ورلڈ اسکلز انٹرنیشنل کمپٹیشن میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے کے مقصد سے ٹیم انڈیا ، مطلوبہ تربیت او رآلات اورسازوساما ن سے لیس ہے ۔
نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر اورآفیشیئٹنگ چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر جناب ویدمنی تیواری نے کہاکہ ہنرمندی اورصلاحیتیں مواقع پیداکرتی ہیں ۔ معاشروں کی تخلیق کتی ہیں اور اقتصادی نموکوفروغ دینے کا باعث بنتی ہیں ۔ ہنرمندیوں سے متعلق مقابلے ، کسی شخص کی زندگی باصلاحیت بننے اور ہنرمندی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیداکرنے اور مستقبل کی چنوتیوں اور ہنرمندیوں کو پیش کرنے سے ظاہر ہوتاہے کہ انڈیااسکلز کمپٹیشن کس طریقے سے مستقبل کے لئے مفید تجارتوں اور روزگار اورنوکریوں کے کردار کے لئے امیدوار کو تیارکررہاہے ۔
انڈیا اسکلز 2021 نیشنل کمپٹیشن کی خصوصیات
- ایبی لمپکس –معذورافراد کے ذریعہ ہنرمندی کا مظاہرہ
انڈیا اسکلز 2021 نیشنل کمپٹیشن میں ،معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی ای ) کے ذریعہ ہنرمندیوں کے مظاہرہ ایبی لمپکس کوبھی امل کیاگیا۔ معذور افراد نے کمپیوٹر پروگرامنگ ، مصوری ، زردوزی ، پوسٹروں کے ڈیزائن تیارکرنے اورفوٹوگرافی سمیت 16ہنرمندیوں کا مظاہر ہ کیا۔ اس قسم کے شرکاء کے سبب انڈیا اسکلز میں بنیادی اورزمینی سطح تک پہنچنے کی گنجائش ہے اور ہنرمندافرادی قوت کی مانگ اورسپلائی کے درمیان فرق کو دورکرنے کی سمت یہ ایک بڑا قدم ہے ۔
- مظاہرہ کرنے سے متعلق ہنرمندیاں
انڈیا اسکلز 2021 میں تین نئی ہنرمندیوں –یوگ ، جوتاسازی (چمڑہ ) اور ملبوسات سازی (چمڑہ ) کو بھی شامل کیاگیاتھاتاکہ ان کاروباروں میں امیدواروں کے لئے مواقع کا اجاگرکیاجاسکے ۔
اس سال کے کمپٹیشن میں نئے دورکی سات ہنرمندیاں – روبوٹ سسٹم کا انضمام ، غذاوغیرہ میں خصوصیات پیداکرنے والی آمیزش تیار، ڈجیٹل کنسٹرکشن ، صنعت 4.0، قابل تجدیدتوانائی ، موبائل ایپلی کیشن تیارکرنا اورصنعتی ڈیزائن سے متعلق ٹیکنولوجی شامل کی گئی ہیں ۔ ایسا ابھرتی ہوئی ٹیکنولوجیز کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی غرض سے کیاگیاہے ۔
انڈیا اسکلز کے ذریعہ نہ صرف نوجوان افراد کی زندگیوں میں یکسر تبدیلی لانے اور کایاپلٹ کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم پیش کیاجاتاہے بلکہ یہ سبھی کے لئے مساوی مواقع پیش کرتاہے ۔ پہلی مرتبہ خواتین امیدواروں نے پلمبنگ اورہیٹنگ ہنرمندی کا مظاہرہ کیا۔ خواتین پرمشتمل دوٹیموں نے زمین کی تزئین اورباغبانی سے متعلق ہنرمندی کا مظاہرہ کیا۔ ویژول طریقے سے کاروبار کرنے کے شعبے میں بھی خواتین کا ہی غلبہ رہا۔ دولڑکیوں کی ایک ٹیم نے موبائل روبوٹکس کا مظاہرہ کیا۔ جیسے جیسے ہمارا سماج یا معازرہ ترقی کررہاہے ، خواتین گھسے پٹے اورروایتی طورطریقو سے باہرنکل رہی ہیں اورہرقسم کی ہنرمندیوں میں شرت کررہی ہیں ۔ پی ایف ایل ایس کے اعداد وشمار سے معلوم ہوتاہے کہ افرادی قوت میں خواتین کی حصہ بہت کم یعنی 22فیصد تک ہی ہے اور اگرخواتین کو مواقع فراہم نہیں کئے جائیں گے تواس سے ملک کی اقتصادی ترقی پراثرپڑے گا ۔ ہمیں اس بات پرفخرہے کہ انڈیا اسکلز سبھی کے لئے مساوی مواقع فراہم کررہاہے ۔
- صنعت کے ذریعہ اسکلز کی معاونت
اس تقریب کے لئے صنعت اورساجھیداراداروں نے زبردست دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ جنھوں نے ورکشاپس کے دوران امیدواروں کی ہنرمندی سے متعلق تربیت ، بوٹ کیمپس اور دیگرمقابلوں کے دوران بنیادی ڈھانچہ ، ماہرین اورمطلوبہ سازوسامان سے متعلق مدد فراہم کی۔
- ساجھیداری ادارے
- انڈیا اسکلز نیشنل کمپٹیشن کی معاونت کرنے الے ساجھیدار، اداروں میں شامل ہیں ۔ ماروتی سوزو کی ، لارسن اینڈ ٹوبرو ، فیسٹو انڈیا ، ہوٹل لیلا ، ٹیوٹا انڈیا ، سی بی آئی پی ، کنسیپٹ مہندرا، اکیڈمی آف پیسٹری ایند کلینری آرٹس ، گورنمنٹ ٹول رول اینڈ ٹریننگ سینٹر(جی ٹی ٹی سی ) ، کرناٹک جرمن ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس (کے جی ٹی ٹی آئی ) اورانڈین مشن ٹول مینوفیکچررس ایسوسی ایشن (آئی ایم ٹی ایم اے ) ، بینگلورو آئی سی ٹی سینٹرآف ایکسی لینس ، ممبئی ، انڈیاٹی وی نیوز (میڈیا ساجھیدارکے طورپر اورپلے ٹونیا(گیمنگ ساجھیدار کے طورپر ) اوردیگر ۔
- انڈیا اسکلز سے ورلڈ اسکلز تک کا سفر
انڈیا اسکلز 2021 نیشنل کمپٹیشن (7تا9جنوری ) کے لئے ، اکتوبر ، دسمبر کے دوران مشرق (پٹنہ ) مغرب (گاندھی نگر) شمال (چنڈی گڑھ ) اورجنوب (وشاکھاپٹنم ) اگست اور ستمبر 2021 کے درمیان ضلع اور ریاستی سطحوں پرمنعقدہ مقابلوں کے ذریعہ علاقائی شرکاء کا انتخاب کیاگیاتھا۔ ان مقابلوں کے لئے 250000 سے زیادہ افراد نے اپنا اندراج کرایاتھا۔ انڈیا اسکلز 2021 نیشنلز کے فاتح افراد کو چین کے شہرسنگھائی میں اکتوبر 2022 میں منعقد ہونے والے ورلڈاسکلز میں بھارت کی نمائندگی کرنے کے لئے زبردست تربیت فراہم کی جائے گی ۔
نمبرشمار
|
ریاست /مرکز کے زیرانتظام علاقے
|
سونا
|
چاندی
|
کانسہ
|
بڑے تمغے
|
کل
|
1
|
اڈیشہ
|
10
|
18
|
9
|
14
|
51
|
2
|
کیرالہ
|
8
|
8
|
5
|
4
|
25
|
3
|
مہاراشٹر
|
8
|
4
|
7
|
11
|
30
|
4
|
کرناٹک
|
7
|
8
|
4
|
4
|
23
|
5
|
آندھراپردیش
|
7
|
4
|
1
|
4
|
16
|
6
|
بہار
|
4
|
2
|
5
|
2
|
13
|
7
|
ہریانہ
|
3
|
4
|
1
|
3
|
11
|
8
|
گجرات
|
3
|
1
|
2
|
5
|
11
|
9
|
راجستھان
|
3
|
1
|
1
|
6
|
11
|
10
|
تمل ناڈو
|
2
|
8
|
8
|
5
|
23
|
11
|
چنڈی گڑھ
|
2
|
2
|
1
|
6
|
11
|
12
|
پنجاب
|
1
|
4
|
1
|
2
|
8
|
13
|
اترپردیش
|
1
|
2
|
2
|
2
|
7
|
14
|
مدھیہ پردیش
|
1
|
2
|
|
1
|
4
|
15
|
مغربی بنگال
|
1
|
1
|
1
|
|
3
|
16
|
دہلی
|
|
2
|
1
|
4
|
7
|
17
|
جھارکھنڈ
|
|
2
|
1
|
|
3
|
18
|
اتراکھنڈ
|
|
2
|
|
1
|
3
|
19
|
تریپورہ
|
|
|
1
|
1
|
2
|
20
|
آسام
|
|
1
|
|
1
|
2
|
21
|
گوا
|
|
1
|
|
|
1
|
22
|
میزورم
|
|
|
1
|
|
1
|
23
|
انڈمان ونکوبار
|
|
|
1
|
|
1
|
24
|
ہماچل پردیش
|
|
|
|
1
|
1
|
25
|
تلنگانہ
|
|
|
|
2
|
2
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
61
|
77
|
53
|
79
|
|
***********
(ش ح ۔ ع م ۔ ع آ)
U-301
(Release ID: 1789095)
Visitor Counter : 210