بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھاری صنعتوں کے مملکتی وزیر کے ذریعہ "پاور پلانٹ لچکداری - گرڈ استحکام کی کلید" اور "انڈسٹری 4.0 - تیز ذہانت والے حل کے رُخ پر کامیابی" کے موضوع پر ویبناروں کا کل افتتاح


آئیکونک ایکم ویک (10 تا 16 جنوری، 2022)

Posted On: 10 JAN 2022 6:45PM by PIB Delhi

 

آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے  حصے کے طور پر بھاری صنعتوں کے مملکتی وزیر  جناب کرشن پال گُرجر کل "پاور پلانٹ لچکداری - گرڈ استحکام کی کلید" اور "انڈسٹری 4.0 - تیز ذہانت والے حل کے رُخ پر کامیابی" سے متعلق دو ویبناروں کا افتتاح کریں گے۔ ویبنار کا افتتاح ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا۔ بات چیت میں ذیل پر توجہ مرکوز ہوگی:

 

  • لچکداری - ماحول دوست  توانائی کے رُخ پر بھیل کے اقدامات
  • قابل تجدید توانائی کے ارتباط کے لئے تھرمل پاور پلانٹ کا لچکدارعمل
  • کوئلے پر مبنی تھرمل اکائیوں میں لچک پیدا کرنے میں  درپیش آزمائشیں - آگے کا راستہ
  • ماحول دوست توانائی اور گرڈ کے استحکام کی کلید کے طور پر تھرمل پاور پلانٹس کو قبول کرنا۔
  • توانائی اور صنعت کے لئے تیز ذہانت والے آئی 4.0 حل۔
  • توانائی کے برقی آلات اور ٹوپولاجیز میں مستقبل کے رجحانات۔

ویبناروں اور مقالاجات پیش کرنے کی تقاریب میں قومی اور بین اقوامی ماہرین، صنعتوں کے نمائندے اور تعلیمی ماہرین شرکت کریں گے۔ بھیل واقع بنگالورو میں یہ ویبینار پاور پلانٹ کی لچکداری اور صنعت 4.0 کے دوہرے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری محرکات فراہم کرے گا۔

بھاری صنعتوں کی وزارت کے زیراہتمام  بھارت ہیوی الیکٹریکلز لمیٹڈ (بھیل) نے جو مرکزی سرکاری زمرے کا ادارہ ہے، توانائی می آمیزش اور ڈیجیٹل انقلاب میں تبدیلی سے درپیش آزمائشوں سے گزرنے کی ٹھان لی ہے۔ ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی خاطر بھیل نے ایڈوانس پروسیس کنٹرولز (اے پی سی) کی فراہمی کے لئے کمر کس لی ہے جس سے کہ لچکدار آپریشن کے دوران پلانٹ کے کام کاج  کے درست کنٹرول کو ایڈوانس سوئچنگ کے لئے سسٹم فراہم کر کے تھرمل پاور پلانٹ لچکدارطریقے سے کام کرپائیں گے۔

آزادی کا امرت مہوتسو ترقی پسند ہندوستان کے 75 سال اور ملک کے لوگوں، ثقافت اور کامیابیوں کی شاندار تاریخ کو یاد کرنئے اور جشن منانے  کے لئے حکومت ہند کی ایک پہل ہے۔ اس اقدام کے  حصے کے طور پر بھاری صنعتوں کی وزارت 10 سے 16 جنوری 2022 تک آزادی کا امرت مہوتسوا منا رہی ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1789041) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi