وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

انکم ٹیکس محکمے کی آندھراپردیش اور تلنگانہ میں چھاپہ ماری مہم

Posted On: 10 JAN 2022 5:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10؍جنوری؍2022:

 

انکم ٹیکس محکمے نے 5جنوری 2022ء کو تین رئیل اسٹیٹ  ڈیولپرز کے خلاف چھاپہ ماری اور ضبطی کی مہم چلائی۔ یہ ڈیولپرز کُرنول شہر اور آندھرا پردیش و تلنگانہ کے دیگر علاقوں میں زمین کی ترقی کے ساتھ ساتھ تعمیراتی سرگرمیوں کے کاروبار میں منسلک تھے۔اس چھاپہ ماری مہم کو کُرنول ، اننت پور، کڈپّا، نندیال اور بیلاری وغیرہ شہروں میں واقع دو درجن سے زیادہ کمپلیکس میں چلایا گیا۔

اس چھاپہ ماری مہم کے دوران مجرم ثابت کرنے کے لائق کئی دستاویز ، جیسے ہاتھ سے لکھا بہی کھاتہ اور معاہدے وغیرہ پائے گئے، جنہیں ضبط کرلیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایک خصوصی سافٹ ویئر ایپلی کیشن کے ساتھ ساتھ دیگر الیکٹرونک گزٹ سے ڈیجیٹل ڈاٹا کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔ ان گروپوں میں سے ایک کے معاملے میں پایا گیا ہے کہ یہ ایک سافٹ ویئر کا استعمال کررہا ہے، جسے بے حساب نقد وصولیابی سے متعلق تفصیلات کو مٹانے اور رجسٹرڈ شدہ فروخت قیمت کے ساتھ میل کھانے والی فروخت کو کھاتے کے مستقل بہی کھاتے میں در ج کرنے کےلئے منظم طورپر ترمیم کیا گیا تھا۔

یہ گروپ جائیداوں کی رجسٹری قیمت سے زیادہ نقد قبول کرتے پائے گئے ہیں۔اس طرح کی بغیر حساب کتاب والی نقدی کا استعمال زمین کی خرید اور دیگر اخراجات کو لے کرغیر قانونی ادائیگی کے لئے کیاجاتاہے۔

اب تک چھاپہ ماری کی اس کارروائی میں 1.64کروڑ روپے نقد ضبط کئے گئے ہیں، جن کا کوئی حساب کتاب نہیں ہے۔

اس کے علاوہ 800کروڑ روپے کے ایسے نقد لین دین کا بھی پتہ چلا ہے ، جس کا کوئی حساب کتاب نہیں ہے۔

آگے کے تفتیش ابھی جاری ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 289)


(Release ID: 1789002) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Telugu