بھاری صنعتوں کی وزارت

بھارت میں آٹو موبائل اور آٹو انڈسٹری کمپوننٹ کےلئے پروڈکشن لنکڈ انسینٹو اسکیم کے تحت کُل 115 کمپنیوں نے اپنی درخواستیں داخل کی ہیں


یہ اسکیم مقامی اور عالمی سطح پر ہیڈ کوارٹر گروپس سے موصول ہونے والی درخواستوں کے لحاظ سے ایک بڑی کامیابی رہی ہے

ایڈوانسڈ آٹو موٹو ٹیکنولوجی مصنوعات کے  مقامی سپلائی چین /ڈیپ لوکلائیزیشن میں صنعت کو نئی سرمایہ کاری کو ترغیب دینے کےلئے انسینٹو اسٹرکچر

اے سی سی اور ایف اے ایم ای کےلئے پی ایل آئی اسکیم کے ساتھ آٹو موٹو سیکٹر کےلئے پی ایل آئی اسکیم ، تاکہ ہندوستان کو ماحولیاتی طور پر صاف ستھرا، پائیدار، جدید اور زیادہ موثر الیکٹرک وہیکلز(ای وی ) پر مبنی نظام کی ذریعہ  چھلانگ لگانے کے قابل بنایا جا سکے

عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کے میک ان انڈیا اور آتما نربھارت مشن کو زبردست  فروغ


Posted On: 10 JAN 2022 5:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10جنوری ،2022

 

کُل 115 کمپنیوں نے بھارت میں آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹ انڈسٹری کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو اسکیم(پی ایل آئی) کے تحت اپنی درخواست دائر کی ہیں  جس کے سلسلے میں  مطلع 23 ستمبر 2021 کو کیا گیا تھا۔ یہ اسکیم درخواستیں وصول کرنے کے لیے 9 جنوری 2022 کوہندوستانی وقت کے مطابق  23:59:59 گھنٹے تک کھلی تھی۔ اسکیم کے تحت 1 اپریل 2022 سے ہندوستان میں تیار کردہ ایڈوانسڈ آٹوموٹیو ٹیکنالوجی(اےاے ٹی ) پروڈکٹس (گاڑیاں اور پرزہ جات) کی طے شدہ فروخت کے لیے مراعات کا اطلاق 5 سال کی مدت کے لیے ہوتا ہے۔

حکومت نے 25,938 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ ایڈوانسڈ آٹو موٹیو پروڈکٹس کے لیے انڈیا کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے آٹوموبائل اور آٹو کمپونینٹس انڈسٹری کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو اسکیم (پی ایل آئی )کو منظوری دی ہے۔ آٹوموبائل اور آٹو کمپونینٹ کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو اسکیم(پی ایل آئی) میں ایڈوانسڈ آٹو موٹیو ٹیکنالوجی مصنوعات کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور آٹوموٹیو مینوفیکچرنگ ویلیو چین میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مالی مراعات تجویز کی گئی ہیں۔ اس کے بنیادی مقاصد میں لاگت کی معذوری پر قابو پانا، بڑے پیمانے پر معیشتیں بنانا اور جدید آٹو موٹیو ٹیکنالوجی مصنوعات کے شعبوں میں ایک مضبوط سپلائی چین بنانا شامل ہے۔ اس سے روزگار بھی پیدا ہوگا۔ یہ اسکیم آٹوموبائل انڈسٹری کو ویلیو چین کو اعلیٰ ویلیو ایڈڈ مصنوعات میں منتقل کرنے میں سہولت فراہم کرے گی۔

 

موصول ہونے والی درخواستوں کی زمرہ وار تقسیم درج ذیل ہے:

 

 

 

 

نمبر شمار۔

بنیادی زمرہ

درخواستوں کی تعداد

1

چیمپئن او ای ایم  (2ڈبلیو اور 3ڈبلیو کے علاوہ)

13

2

چیمپئن او ای ایم  (2ڈبلیو اور 3ڈبلیو)

7

3

نئی نان آٹوموٹیو انویسٹر (او ای ایم ) کمپنی

9

4

کمپونینٹ چیمپئن

83

5

نئی نان آٹوموٹیو انویسٹر (کمپوننٹ) کمپنی

3

 

کُل

115

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

آٹو سیکٹر کے لیے پی ایل آئی اسکیم اعلیٰ درجے کی آٹوموٹیو ٹیکنالوجی گاڑیوں اور مصنوعات کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ یہ اعلیٰ ٹیکنالوجی، زیادہ موثر اور گرین  آٹوموٹیو مینوفیکچرنگ میں ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔ آٹو سیکٹر کے لیے پی ایل آئی اسکیم ہندوستان میں جدید آٹوموٹیو ٹیکنالوجی پروڈکٹس کی تیاری کے لیے صنعت کی لاگت کی معذوری پر قابو پانے کا تصور کرتی ہے۔ ترغیبی ڈھانچہ صنعت کو مقامی سپلائی چین/ایڈوانسڈ آٹوموٹیو ٹیکنالوجی مصنوعات کی گہری لوکلائزیشن میں نئی سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دے گا۔

آٹو سیکٹر کےلئے پی ایل آئی اسکیم موجودہ آٹوموٹیو کمپنیوں کے ساتھ ساتھ نئے سرمایہ کاروں کے لیے بھی کھلی تھی جو فی الحال آٹوموبائل یا آٹو کمپوننٹ مینوفیکچرنگ کے کاروبار میں نہیں ہیں۔ اسکیم کے دو اجزاء ہیں یعنی چیمپیئن او ای ایم انسینٹیو اسکیم اور کمپوننٹ چیمپیئن انسینٹیو اسکیم۔ چیمپیئن او ای ایم انسینٹیو اسکیم ایک 'سیلز ویلیو لنکڈ' اسکیم ہے، جو تمام سیگمنٹس کی بیٹری الیکٹرک گاڑیوں اور ہائیڈروجن فیول سیل گاڑیوں پر لاگو ہوتی ہے۔ کمپوننٹ چیمپیئن انسینٹیو اسکیم ایک 'سیلز ویلیو لنکڈ' اسکیم ہے، جو گاڑیوں کے ایڈوانسڈ آٹوموٹیو ٹیکنالوجی کے اجزاء، مکمل طور پر ناکڈ ڈاؤن (سی کے ڈی )/سیمی ناکڈ ڈاؤن (ایس کے ڈی) کٹس، 2-وہیلرز، 3-وہیلرز، مسافر گاڑیاں، تجارتی گاڑیاں اور ٹریکٹر وغیرہ پر لاگو  ہوتی ہے۔

آٹوموٹیو سیکٹر (25938 کروڑ روپے )کےلئے یہ پی ایل آئی اسکیم پہلے سے شروع کی گئی ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی )(18100کروڑ روپے)  اور الیکٹرک گاڑیوں(10000کروڑ روپے ) کی تیاری کی تیز رفتار موافقت کے ساتھ ہندوستان کو روایتی فوسل فیول پر مبنی آٹوموبائل ٹرانسپورٹیشن سے نظام کو ماحولیاتی طور پر صاف ستھرا، پائیدار، جدید اور زیادہ موثر الیکٹرک وہیکل پر مبنی نظام کی طرف چھلانگ لگانے کے قابل بنائے گی۔

آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹ انڈسٹری کے لیے پی ایل آئی اسکیم مقامی اور عالمی سطح پر ہیڈکوارٹر والے گروپوں سے موصول ہونے والی درخواستوں کے لحاظ سے ایک بڑی کامیابی رہی ہے جو کہ ایڈوانسڈ آٹوموٹیو ٹیکنالوجی گاڑیوں/مصنوعات کی تیاری میں مصروف/زیر تجویز ہیں۔

صنعت نے ایک عالمی معیار کی مینوفیکچرنگ منزل کے طور پر ہندوستان کی شاندار ترقی پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے جو عزت مآب وزیر اعظم کے آتما نربھر بھارت - ایک خود انحصار ہندوستان کے اعلان کے ساتھ مضبوطی سے گونجتا ہے۔

 

 

 

 

ش ح ۔ا م۔

U:285

 



(Release ID: 1788991) Visitor Counter : 281


Read this release in: English , Hindi , Marathi