اسٹیل کی وزارت
اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے کرناٹک میں جے ایس ڈبلیو اسٹیل وجے نگر ورکس میں نئے 5 ایم ٹی پی اے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا
Posted On:
07 JAN 2022 7:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی،07 جنوری،2022 /اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے آج کرناٹک کے بلاری علاقے میں جے ایس ڈبلیو اسٹیل وجے نگر ورکس میں مربوط اسٹیل مرکز کے نئے 5 ایم ٹی پی اے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس توسیعی پروجیکٹ پر جے ایس ڈبلیو وجے نگر میٹالک لمیٹڈ کے ذریعے عمل کیا جا رہا ہے جو پوری طرح جے ایس ڈبلیو اسٹیل لمیٹڈ کی ملکیت والی ایک ذیلی کمپنی ہے۔ کمپنی نے اس توسیع کے لیے 15000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری مختص کی ہے اور امید ہے کہ یہ مالی سال 2024 تک مکمل ہو جائے گی۔ سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب جے ایس ڈبلیو اسٹیل کے چیئر مین جناب سجن جندل اور دیگر سرکاری اور کمپنی کے افسران کی موجودگی میں منعقد کی گئی۔
اس پروجیکٹ کےلیے ماحولیاتی منظوری ، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت سے لے لی گئی تھی اور ابتدائی منظوری کرناٹک سرکار کی اعلیٰ سطح کی منظوری کمیٹی کی سنگل ونڈو سے حاصل کر لی گئی تھی۔ وجے نگر ورکس اسٹیل فیسیلیٹی کے لیے 18 ایم ٹی پی اے کے خاکے کے طور پر جے ایس ڈبلیو اسکیم کا مقصد ایک ایم ٹی پی اے کی اضافی توسیع حاصل کرنا ہے۔ یہ توسیع اگلے 12 مہینے کے اندر اندر 13 ایم ٹی پی اے صلاحیت حاصل کرنےکے لیے موجودہ سہولت کو جدید بنا کر کی جائے گی۔
اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے بھارت کی مزید مضبوط تعمیر کےلیے جے ایس ڈبلیو اسٹیل کے تعاون کو سراہا۔ اسٹیل کے شعبے کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کا ذکر کرتے ہوئے اسٹیل کے وزیر نے کہا کہ توسیعی پروجیکٹوں سے عالمی سطح کے اسٹیل اور اسٹیل کی وزارت کے ترقی پسندانہ منصوبوں کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔


۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –242
(Release ID: 1788627)
Visitor Counter : 182