وزارت سیاحت
سیاحت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے اتر پردیش کے شہر متھرا میں گوردھن علاقے میں پرشاد پروجیکٹس کا افتتاح کیا
راماین اور بدھا سرکٹ جیسے مختلف روحانی سرکٹس کے ذریعے سیاحتی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لیے سودیش درشن کے تحت اتر پردیش کے لیے 500 کروڑ روپے مختص کیے گئے : جناب جی کشن ریڈی
Posted On:
07 JAN 2022 7:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی،07 جنوری،2022 /
اہم نکات
- اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ اور سیاحت و دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
- جہاں تک پرشاد اسکیم کا تعلق ہے اتر پردیش اور اترا کھنڈ نے یاترا ، روحانی اور وراثتی تجدید کے لیے تقریباً 1200 کروڑ روپے مختص کیے : جناب جی کشن ریڈی
- جناب ریڈی نے خاص طور پر کہا کہ جب ہم اپنے جسم سے اپنے روح کو ہٹا دیتے ہیں تو کچھ بھی نہیں بچتا۔ اس طرح روحانی وراثت اور ہمارے ملک کی ثقافت کو بھی حفاظت کی ضرورت ہے اور وزیراعظم جناب نریندر مودی اس محاذ پر قیادت کر رہے ہیں۔
سیاحت ، ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ اور سیاحت و دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ کے ساتھ گوردھن بس اسٹینڈ پر مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ یہ پروجیکٹ سیاحت کی وزارت کی اسکیم پرشاد کے تحت آج ورچوئل طریقے سے متھرا میں گوردھن کی ترقی کے تحت شروع کیے گئے۔
مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں بھارت نے 150 کروڑ ٹیکے لگانے کا تاریخ ساز کارنامہ انجام دیا ہے۔ وزیر موصوف نے متعلقہ فریقوں کو یاددہانی کرائی کہ کووڈ ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور سبھی سے درخواست کی کہ وہ محفوظ اور صحتمند رہنے کے لیے ضروری ضابطوں اور احتیاطی اقدامات پر عمل کریں۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا’’جب ہم اپنے جسم سے اپنی روح کو ہٹا دیتے ہیں تو کچھ بھی باقی نہیں بچتا اسی طرح ہمارے ملک کی روحانی وراثت اور ثقافت کو ملک کو آگے بڑھانے کے مقصد سے تحفظ دینے کی ضرورت ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی اس محاذ پر قیادت کر رہے ہیں۔ ‘‘ وزیراعظم یاترا کے لیے رسائی کے فروغ پر توجہ دیئے ہوئے ہیں۔ نیز انہوں نے کنکٹیویٹی ، بنیادی ڈھانچے اور بہتر سہولیات کی رسائی پر توجہ دی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وزارت مجموعی سہولیات اور سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے انتھک کام کر رہی ہے۔ پرشاد اسکیم پر بھی عمل درآمد کیا جا رہا ہے تاکہ اطلاع اور تشریح کے مراکز جیسے سیاحوں کے لیے سہولیات کے مرکز جیسے سیاحتی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جا سکے ۔ نیز اے ٹی ایم اور رقم کے تبادلے کی سہولیات ، ماحول دوست بسیں، لائٹنگ، پارکنگ، بیت الخلاء، چوکیدار کمرے، فرسٹ ایڈ مراکز، برساتی شیلٹرز اور انٹرنیٹ کنکٹیویٹی سیاحتی مقامات پر دستیاب کرائی جا سکے۔
مرکزی وزیر نے مختلف پروگراموں کا ذکر کیا جو آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر منائے جا رہے ہیں۔ جیساکہ بھارت اپنی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقعے پر تقریبات منا رہا ہے۔
اس موقعے پر سیاحت ، ثقافت ، مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹر نیل کنٹھ تیواری ، پروٹوکول کی وزیر مملکت محترمہ ہیما مالینی، پارلیمنٹ کے رکن ، لوک سبھا کے متھرا حلقے سے جناب اروند سنگھ (آئی اے ایس)، سیاحت کے سکریٹری اور جناب مکیش میشرام (آئی اے ایس) بھی موجود تھے۔
گوردھن میں مذکورہ بالہ پروجیکٹ کے علاوہ 5 مزید پروجیکٹ کو بھی اتر پردیش میں منظوری دی گئی ہے۔ ان پروجیکٹوں کو سیاحت کی وزارت کی پرشاد اسکیم کے تحت منظوری دی گئی ہے ۔ پرشاد اسکیم کے تحت اتر پردیش کے لیے ان پروجیکٹوں کو 139.75 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ منظور شدہ پروجیکٹوں میں متھرا ، ورندا ون کو ایک بڑے سیاحتی مقام کے طور پر فروغ یا جانا ، متھرا میں سیاحتی سہولیاتی مرکز کی تعمیر ، دریائے گنگا میں وارانسی اور سیاحت کی ترقی شامل ہے۔
تصویریں مندرجہ ذیل ہیں:
گوردھن بس اسٹینڈ میں ملٹی لیول کار پارکنگ گوردھن بس اسٹینڈ میں ملٹی لیول کار پارکنگ
ریمپ پارکنگ ایریا
گوردھن بس اسٹینڈ میں ملٹی لیول کار پارکنگ پہلی منزل پر اوپن ایریا کیفے ٹیریا
ٹائلیٹ بلاک – بس اسٹینڈ داخلی راستے پر سیاحوں کی معلومات کا مرکز
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –241
(Release ID: 1788625)
Visitor Counter : 190