وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

خود مختار گولڈ بانڈ اسکیم 22-2021 (سیریز  IX) –  اجرا کی قیمت

Posted On: 07 JAN 2022 8:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،07 جنوری،2022 /حکومت ہند کے نوٹیفکیشن نمبر  4(5)-B(W&M)/2021مورخہ21 اکتوبر، 2021 کے حوالے سے خود مختار گولڈ بانڈز 22-2021 (سیریز IX) سبسکرپشن کے لیے 10 جنوی سے 14 جنوری 2022 کے درمیان کھولی جائے  گی۔  جس کے لیے تصفیے کی تاریخ 18 جنوری ، 2022 ہوگی۔ سبسکرپشن مدت کے دوران بانڈ کے اجرا کی قیمت 4786 روپے فی گرام ہوگی۔جیسا کہ آر بی آئی نے اپنی پریس ریلیز میں 7 جنوری 2022 کو شائع کیا تھا۔

حکومت ہند نے بھارتیہ ریزرو بینک کے صلاح مشورے کے ساتھ یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اُن سرمایہ کاروں کی اجرا قیمت سے 50 روپے فی گرام رعایت کی اجازت دے جو آن لائن درخواست دیتے ہیں اور رقم کی ادائیگی ڈیجیٹل طریقے سے کرتے ہیں۔ اس طرح کے سرمایہ کاروں کے لیے گولڈ بانڈ کی اجرا کی قیمت 4736  روپے فی گرام سونا ہوگی۔

۔۔۔

                 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –245


(Release ID: 1788611) Visitor Counter : 177


Read this release in: English , Hindi