وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

این سی سی  یوم جمہوریہ  کیمپ 2022 کا آغاز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 JAN 2022 6:05PM by PIB Delhi

نیشنل کیڈٹ کور (این  سی سی ) یوم جمہوریہ کیمپ (آر ڈی سی) 2022،  کریپا پریڈ گراؤنڈ دہلی چھاؤنی میں 4  جنوری 2021 کو شروع  ہوا۔  اس میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے 2155 کیڈٹس شرکت کریں گے۔ یہ بات نئی دہلی میں  7 ​​جنوری 2022 کو منعقدہ  ایک پریس کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل این سی سی، لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ نے کہی۔

آر ڈی سی  کیڈٹس کو گزشتہ ایک سال میں گروپوں اور ڈائریکٹوریٹ سخت جانچ پرتال کے کئی ادوا رکے بعد منتخب کیا گیا ہے۔ آر ڈی سی۔  22  میں پہنچنے سے قبل  ہر ایک  کیڈٹ  کی  چار سے پانچ  جانچیں  کی گئی ہیں۔ کیڈٹس متعدد سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں، جن کا اختتام پی ایم ریلی کے ساتھ  اور باوقار پی ایم بینر کے ساتھ ہوگا، جس کو  سال بھر  تمام ڈائریکٹوریٹ کی کارگزاری  پر  گریڈ  کیا جاتا ہے۔

 

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے، ڈی جی این سی سی نے  بتایا کہ  این سی سی نے کووڈ  عالمی  وباکے  مشکل وقت میں بھی  تربیتی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ آن لائن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے ذریعے کافی  تربیت دی گئی۔ پابندیوں میں آسانی دیئے جانے  کے بعد، فزیکل کیمپ اور عملی تربیتی سرگرمیاں پھر سے  شروع کی گئیں۔

لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ نے سال 2021 میں این سی سی کی بڑی  کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے صف اول کے  کورونا واریئرز کے طور پر  ’این سی سی یوگدان‘مشق کے ذریعے کووڈ ۔ 19 کے دوران کیڈٹس اور  اسٹاف کے  تعاون کی  ستائش  کی۔

ڈی جی این سی سی نے کہا کہ  بھارت  کی آزادی کے 75 برسوں کی یاد کے طور پر  ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ منایا جا رہا ہے۔ اس مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر این سی سی  نے بھی اقدامات کیے ہیں اور پہلے سے ہی ’ہمارے گرنے والے بہادروں  کو خراج  عقیدت ‘، ’ندی اتسو‘، ’پنیت ساگر ابھیان‘ اور ’وجے شرنکھلا اور سنسکرتیوں کا مہاسنگم‘ جیسی کئی سرگرمیاں انجام دی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ نے کہا کہ  کیڈٹس کے تربیتی فلسفے کو بھی بہتر بنایا گیا ہے تاکہ  نوجوانوں کی بدلتی ہوئی امنگوں اور معاشرے کی توقعات کو پورا  کیا جاسکے۔ انہوں نے  کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ این سی سی ایلومنائی ایسوسی ایشن کے لانچ کئے جانے سے نوجوانوں کی اس صف اولکی تنظیم کے وقار میں ایک اور اضافہ  ہوا  ہے۔

ڈی جی این سی سی نے  مختلف کھیلوں میں این سی سی کیڈٹس کی غیر معمولی کارکردگی کی بھی  تعریف کی ۔ انہوں نے  بتایا کہ این سی سی کیڈٹس نے جی وی ماولنکر شوٹنگ چیمپئن شپ 2021 میں 4 سونے، 4 چاندی اور  2 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔ اس کے علاوہ، این سی سی کیڈٹس نے 27 واں جواہر لال نہرو جونیئر گرلز ہاکی ٹورنامنٹ میں بھی جیت حاصل کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-219

                          


(ریلیز آئی ڈی: 1788452) وزیٹر کاؤنٹر : 206
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil