وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مویشی پروری کا شعبہ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے وزیر اعظم کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں مدد کر سکتا ہے: جناب پرشوتم روپالا


دودھ اور دودھ کی مصنوعات کے فروغ کے لئے این ڈی ڈی بی اور حکومتِ آسام کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط

آسام میں 2000 کروڑ روپے کا مشترکہ کاروبار شروع کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ

Posted On: 07 JAN 2022 5:19PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری امور جناب پرشوتم روپالا نے آج گوہاٹی میں کہا کہ ہمارے ملک کے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے خواب کی تکمیل میں مویشی پروری کا شعبہ معاونت کر سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001O7Q4.jpg

وہ ریاست میں دودھ اور دودھ کی مصنوعات کے فروغ کے لئے نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی) اور آسام کی حکومت کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کی رسمی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DM79.jpg

جناب روپالا نے اپنے خطاب میں آسام میں ڈیری کے شعبے کی ترقی اور فروغ کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کی ستائش کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جانور کی پرورش کے شعبے میں نئی ٹیکنالوجی کو کاشتکاروں تک پہنچایا جائے تاکہ وہ اس سے استفادہ کر سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003962I.jpg

مرکزی وزیر جنابِ روپالا نے آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنت بسوا شرما کے ساتھ  آسام کے زرعی کاروبار اور دیہات کی حالت بدلنے کے پروجیکٹ کے تحت پوربی ڈیری ایک پینشن پروجیکٹ کے سنگ بنیاد کی نقاب کشائی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004H5PF.jpg

آسام کے وزیر اعلیٰ جناب ہمانت بسوا شرما نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات سے دیہی معیشت کی حالت بدل جائے گی اور ڈیری کے شعبے کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مفاہت نامے کے تحت آسام میں ریاستی حکومت اور این ڈی ڈی بی کے اشتراک میں 2,000 کروڑ روپے کا مشترکہ  کاروبار شروع کیا جائے گا۔

 

آسام کی حکومت میں زراعت، اے ایچ وی ڈی اور تعاون کے وزیر جناب اتل بورا نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ منصوبہ ریاست میں سفید انقلاب لائے گا۔ اور اس کا مقصد دودھ کی پروسیسنگ کی اتنی صلاحیت پیدا کرنا ہے کہ روزانہ 10 لاکھ لیٹر سے زیادہ دودھ کو سنبھالنے اور اس کی قدرمیں اضافہ کر سکے۔ اس سے نہ صرف 1.75 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو اپنی کمائی بڑھانے میں مدد ملے گی۔ بلکہ اس سے دودھ کے ویلو چین کی مختلف سطحوں پر روزگار کے زبردست مواقع پیدا ہوں گے۔

 

میزورم کے پرورش مویشاں اور ویٹرنری کے وزیر ڈاکٹر کے بیچھوا، این ڈی ڈی بی کے چیئرمین جناب مینیش شاہ، ایڈیشنل چیف سکریٹری محکمہ تعاون، آسام، جناب منیندر سنگھ، سکریٹری، محکمہ حیوانات اور ڈیری، اتل چترویدی بھی  شری اس تقریب میں موجود تھے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 1788430) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi , Manipuri