سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے اتر پردیش میں 12981 کروڑ روپے کی لاگت سے 572 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
Posted On:
06 JAN 2022 7:24PM by PIB Delhi
سڑکوں پرنقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج اتر پردیش کے کوشامبی، ایودھیا اور بستی میں 12981 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی 572 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ (نیشنل ہائی وے) کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔
جناب گڈکری نے کوشامبی میں 2659 کروڑ روپے کی لاگت سے قومی شاہراہ نمبر 6 کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ ایودھیا میں انہوں نے 8,698 کروڑ روپے کی لاگت سے قومی شاہراہ نمبر 6 کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اور بستی میں وزیر موصوف نے 1,624 کروڑ روپے کے قومی شاہراہ نمبر 3 کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔
ایودھیا میں 84 کوسی پریکرما مارگ کی تعمیر سے عقیدت مندوں کو سہولت ملے گی اور مذہبی سیاحت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ اجودھیا رنگ روڈ کی تعمیر سے ٹریفک جام ہونے کے مسائل حل ہو جائیں گے۔ پریاگ راج چترکوٹ کوشامبی اور شرنگویر پور دھام کی اہم زیارت گاہیں بھگوان شری رام ون گمن مارگ کی تعمیر سے مربوط ہو جائیں گی۔
قومی شاہ راہ نمبر 233 کی تعمیر بھگوان بُدھ کی جائے پیدائش لُمبنی کو وارانسی اور سارناتھ سے مربوط کر دے گی۔
***
ش ح۔ ع س ۔ ک ا
U NO 183
(Release ID: 1788203)
Visitor Counter : 173