کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
جینرک دواؤں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے حکومت کے ذریعہ کئے گئے اقدامات
Posted On:
17 DEC 2021 5:56PM by PIB Delhi
12 دسمبر 2021 کو پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) کے تحت تقریبا 8578 پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر (پی ایم بی جے کیز) کام کررہے ہیں جو کہ ملک کے سبھی ضلعوں کا احاطہ کرتے ہیں ۔پی ایم بی جےکیزکی ریاست / مرکز کے زیرانتظام علاقے وار فہرست ضمیمہ کے طورپر منسلک ہے۔
اس اسکیم کے تحت جن اوشدھی میڈیسن کو مزید قابل رسائی بنانے کے مقصد سے انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی ٹی) سے آراستہ ویلوایڈیڈ خدمات کے لے پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) کے ساتھ اینڈ ٹو اینڈ سپلائی چین کے نظام کو نافذ کیا گیاہے۔ انفرادی کیندروں کو دوائیں گروگرام ، چنئی اور گواہاٹی میں تین گوداموں اور ملک بھرمیں مقرر کئے گئے 39 ڈسٹری بیوٹر س کے ذریعہ سپلائی کی جاتی ہے۔
اس اسکیم کو نافذ کرنے وا لی ایجنسی فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسیس بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی) مختلف طرح کے اشتہارات جیسے ٹی وی، ایف ایم ریڈیو، آٹوریفنگ، سنیما، بس برانڈنگس،اسٹیٹ ٹراسپورٹ بس اسٹینڈس، ریلوے اسٹیشنوں وغیرہ پر ڈجیٹل اسکرین ایڈورٹائزمنٹس کے ذریعہ جینرک دواؤں کے بارے میں بیداری پھیلاتی ہے۔ اس کے علاوہ پی ایم بی آئی جن اوشدھی جینرک دواؤں کے استعمال کے بارے میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمس جیسے فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب وغیرہ کے ذریعہ مسلسل لوگوں کو معلومات فراہم کرتاہے۔ اسکیم کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لئے بیورو سمینار اور ورکشاپ کا بھی اہتمام کرتا ہے۔ مزیدبرآں اسکیم کی حصولیابیوں کو مشتہر کرنے اوراس کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے ہر سال 7 مارچ کو جن اوشدھی دیوس منایا جاتا ہے۔
ضمیمہ:
یہ بیان 17دسمبر 2021 کے لئے جناب اچیوتانندسامنتا کے جینرک دواؤں کے لئے بیداری مہم کےتعلق سے لوک سبھا کےغیر ستارہ سوال نمبر3412 کے پارٹ (اے) کے حوالے سے ہے۔
ملک بھر میں 12-12-2021 کو کام کررہے پی ایم بی جے کے کی ریاست/مرکز کے زیرانتظام علاقے وارفہرست
|
نمبرشمار
|
ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقےکا نام
|
پی ایم بی جے کے کی تعداد
|
1
|
انڈمان اینڈ نکوبار
|
3
|
2
|
آندھراپردیش
|
183
|
3
|
اروناچل پردیش
|
28
|
4
|
آسام
|
87
|
5
|
بہار
|
272
|
6
|
چنڈی گڑھ
|
7
|
7
|
چھتیس گڑھ
|
241
|
8
|
دہلی
|
375
|
9
|
گوا
|
10
|
10
|
گجرات
|
551
|
11
|
ہریانہ
|
234
|
12
|
ہماچل پردیش
|
63
|
13
|
جموں و کشمیر
|
119
|
14
|
جھارکھنڈ
|
75
|
15
|
کرناٹک
|
956
|
16
|
کیرالہ
|
961
|
17
|
لداخ
|
2
|
18
|
لکشدیپ *
|
0
|
19
|
مدھیہ پردیش
|
240
|
20
|
مہاراشٹر
|
623
|
21
|
منی پور
|
33
|
22
|
میگھالیہ
|
15
|
23
|
میزورم
|
22
|
24
|
ناگالینڈ
|
16
|
25
|
اڈیشہ
|
345
|
26
|
پڈوچیری
|
18
|
27
|
پنجاب
|
304
|
28
|
راجستھان
|
137
|
29
|
سکم
|
3
|
30
|
تملناڈو
|
862
|
31
|
تلنگانہ
|
158
|
32
|
دادرانگرحویلی اور دمن دیو
|
36
|
33
|
تریپورہ
|
24
|
34
|
اترپردیش
|
1178
|
35
|
اتراکھنڈ
|
215
|
36
|
مغربی بنگال
|
182
|
میزان
|
8,578
|
- دوائیں مرکز کے زیرانتظام علاقے لکشدیپ کی انتظامیہ کو براہ راست فراہم کی جارہی ہیں۔
یہ اطلاع آج لوک سبھا میں کمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسک مانڈویا نے ایک تحریری جواب میں دی۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
(ش ح۔ف ا۔ ف ر (
U-161
(Release ID: 1787968)
Visitor Counter : 146