شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اندرا گاندھی راشٹریہ اڑان اکیڈمی (آئی جی آر یو اے)  نے 2021  میں  19000 گھنٹے پرواز کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا؛


اکیڈمی نے ریکارڈ 121 کیڈٹوں کو شامل کر کے 2022 میں 25000 گھنٹے پرواز کرنے کا نشانہ قائم کیا ہے

Posted On: 05 JAN 2022 5:25PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،05 جنوری،2022 /حکومت ہند نے اندرا گاندھی راشٹریہ اڑان اکیڈمی (آئی جی آر یو اے) اتر پردیش میں فرست گنج ایئر فیلڈ نے جسے اب  امیٹھی ضلعے کے نام سے جانا جاتا ہے 1986 میں قائم کی تھی۔ آئی جی آر یو اے ایک خودمختار ادارہ ہے جسے سوسائٹیوں کے رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے تحت قائم کیا گیا تھا  اور اس کا انتظام شہری ہوا بازی کی وزارت کے سکریٹری کی قیادت میں ایک گورننگ کونسل کہلاتی ہے۔

آئی جی آر یو اے اپنے قیام کے مقصد کے تحت ڈسپلین کی تربیت اور جدید تربیت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے فلسفے پر عمل کرتی ہے۔ آئی جی آر یو اے  ملک میں پرواز کرنے والے کسی بھی دیگر تربیتی ادارے کو ایک تربیتی ماحول فراہم کرتی ہے۔ بیڑے ، دیکھ بھال، حفاظتی معیارات ، گراؤنڈ ٹریننگ، فلائٹ ٹریننگ ، ایئرو ڈروم اور تربیتی مدد  ، انسٹرکٹر اور خود تربیت حاصل کرنے والوں میں کوئی موافقت نہیں ہے۔  تربیت حاصل کرنے والوں کے انتخاب کے لیے ایک آل انڈیا داخلہ امتحان کرایا جاتا ہے۔ یہ امتحان سائکوموٹر صلاحیتوں کی توثیق کے لیے خصوصی سافٹ ویئر کی مدد سے لیا جاتا ہے اور آخر میں ایک انٹرویو لیا جاتا ہے۔ آئی جی آر یو اے اپنے مجموعی معیارات کے ساتھ  خود کو ہوا بازی کا آئی آئی ٹی کہہ  سکتا ہے۔لہٰذا جو لوگ پائلٹ بننا چاہتے ہیں،  آئی جی آر یو اے ان کی پہلی پسند ہوتا ہے۔

وبا کی وجہ سے ہوا بازی کی صعنت میں گراوٹ آجانے کے بعد اِس میں بڑے پیمانے پر اضافے کے لیے تیاری کے طور پر اور مرکزی حکومت کے آتم نربھر بھارت کے اقدام کو فروغ دینے کے لیے آئی جی آر یو اے نے ہوا بازی کی صنعت کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے بہت سے گریجویٹس کی پرواز کے اوقات میں اضافہ کرنے کی قابل تحسین کوشش کی ہے۔ 2021 کے دوران آئی جی آر یو اے نے 19000 ہزار گھنٹے کی پرواز کی تھی جبکہ پچھلے پانچ برسوں میں پرواز کی سالانہ اوسط  15000 سالانہ تھی۔ 2020 میں یہ پرواز 11641 گھنٹے کی ہوتی تھی۔ آئی جی آر یو اے نے 19000 گھنٹے کا یہ سنگ میل وبا کے لگاتار اثرات اور 2021 میں ٹوک تائے طوفان کی وجہ سے خراب موسمی حالات کے باوجود طے کیا تھا۔  آئی جی آر یو اے نے 2021 میں ریکارڈ  121 کیڈٹوں کو شامل کر کے اور 2022 میں اپنے بیڑے کو وسعت دے کر 25000 گھنٹے پرواز کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔

آئی جی آر یو اے کے پاس قابل اعتبار بنیادی ڈھانچہ موجود ہے  جو وقف ایئر فیلڈ اور ایئر اسپیس ، 6080 فٹ رن وے ، متوازی ٹیکسی ٹریک، ایپرن،  نیوی گیشن اور لینڈنگ ایڈز، ہینگرز، اے ٹی سی و آگ بجھانے والے آلات ہوا ئی جہاز کے ایندھن کے اسپیشل ، 300 کیڈٹوں کے بورڈنگ اور لاجنگ کے لیے ہوٹل اور میس ، رہائشی کیمپس، کھیل کود کی سہولیات ، آڈیٹوریم اور اسکول پاس  کرنے کی سطح سے ایک پر اعتماد  ایسا کمرشیئل پائلٹ بننے تک جو کسی بھی اعلیٰ درجے کی عالمی سطح کی ایئرلائن میں خدمات انجام دینے کا اہل ہوں۔

ایئروناٹکس  کی سائنس کو فروغ دینے کے اپنے وسیع مقاصد کو سمجھتے ہوئے آئی جی آر یو نے ہوا بازی میں دیگر بہت سے اقدامات کیے ہیں جیسےمائکرو اور چھوٹے زمرے کے ڈرون پر پیشہ ورانہ آر پی اے ایس پائلٹ بننے کے لیے ڈرون تربیتی کورس ،  ڈرون انسٹرکٹرز  کے لیے تربیتی کورس اور انگریزی زبان میں مہارت کا کورس ۔

۔۔۔

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –136


(Release ID: 1787853) Visitor Counter : 222


Read this release in: English , Hindi , Tamil