وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

آکاش وانی اےآئی آر ایف ایم سروسز پر مقامی پروگرامنگ

Posted On: 05 JAN 2022 6:34PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی،05؍جنوری؍2022:

 

پریاگ راج ، وارانسی، روہتک، جے پور، جودھ پور اوراُدے پور کے آل انڈیا ریڈیو کے اسٹیشنوں پر مقامی ؍علاقائی پروگرامنگ کے لئے مناسب جگہ کو یقینی بنانے کےلئے آل انڈیا ریڈیو نے ان اسٹیشنوں کو یہ ہدایت جاری کی ہے کہ اسٹیشن پر تیار شدہ بنیادی چینل کو وہ جاری رکھیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ  مخصوص شہر ؍قصبہ ؍خطہ سے متعلق اہم  مقامی مواد ایف ایم پر دستیاب ہو سکے۔

حال ہی میں آنے والی بعض میڈیا رپورٹوں کی روشنی میں جو یہ غلط مشورہ دے رہی ہیں کہ پرسار بھارتی شمالی زون کے آل انڈیا ریڈیو اسٹیشنوں پر ویودھ بھارتی نیشنل سروس سے مقامی زبانوں ؍بولیوں میں مقامی مواد کی نشریات کو تبدیل کرنے جارہی ہے۔پرسار بھارتی نے یہ وضاحت کردی ہے کہ ان تمام اسٹیشنوں پر ایف ایم پر لوکل پروگرامنگ کو یقینی کردیا گیاہے۔

ان تمام آل انڈیاریڈیو کے اسٹیشنوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ویودھ بھارتی نیشنل سروس کے نشریہ کو ایک دن میں صرف چار گھنٹے تک محدود کردیں، یعنی اب یہ نشریہ صبح 9بجے سے 10 بجے تک، سہہ پہر 3 بجے سے شام بجے تک اور رات میں 9 بجے سے 10بجے تک رہے گا۔

مذکورہ اسٹیشنوں کے پرائمری چینل پر صبح کے اعلانیے میں اس مخصوص مقام پر ایف ایم ٹرانسمیٹر کی فریکوئنسی کی تفصیل بھی شامل ہوگی۔

یہ فیصلے شمالی زون میں آل  انڈیا ریڈیو کی نشریات کو منظم کرنے کے حصے کے طورپر لیے گئے ہیں، جو ایف ایم پر مقامی مواد کی دستیابی کے لئے پرائم چینلوں کو ایف ایم کی حوصلہ افزائی کو یقینی بناتےہوئے مقامی پروگرامنگ کو مضبوطی فراہم کرتا ہے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 137)


(Release ID: 1787798) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu