وزارات ثقافت

نیشنل میوزیم واقع نئی دہلی کی گیلریاں آج سے زائرین کے لئے بند کر دی گئیں

Posted On: 05 JAN 2022 6:46PM by PIB Delhi

 

 نئی دہلی میں واقع نیشنل میوزیم حکومت ہند کی وزارت ثقافت کے تحت ہندوستان کا ایک اہم ثقافتی ادارہ ہے۔ عالمی وبا کووڈ-19  کے پھیلنے کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر اور دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ مجریہ 2005 کے تحت قومی راجدھانی خطہ دہلی کی حکومت کی طرف سے مورخہ 28-12-2021  کو جاری حکم نمبر 60/ ڈی ڈی ایم اے کووڈ۔19۔2021۔500 کے مطابق نیشنل میوزیم کی تمام گیلریاں (آج) 5 جنوری 2022 سے عوام کے مفاد میں آئندہ حکم جاری ہونے تک زائرین کے لئے بند رہیں گی۔ حکومتِ ہند کے عملہ اور تربیت کے محکمے کے مطابق نیشنل میوزیم کے تمام شعبے بہر حال کھلے رہیں گے اور کووڈ۔19 کے تمام پروٹوکول پر عمل جاری رہے گا۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا

 



(Release ID: 1787790) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Tamil