یو پی ایس سی

سول سروسز (مین) امتحان، 2021 کا انعقاد مقررہ پروگرام کے مطابق یعنی 7، 8، 9، 15 اور 16 جنوری، 2022 کو کیا جائے گا


یو پی ایس سی نے امیدواروں/امتحان سے متعلق کارکنان کے بآسانی آجانے جانے کو یقینی بنانے کے لئے ریاستی حکومتوں سے درخواست کی ہے

Posted On: 05 JAN 2022 4:50PM by PIB Delhi

         

کووڈ۔ 19 عالمی  وبا  کی وجہ سے پیدا شدہ  صورتحال کا  احتیاط سے  جائزہ لینے کے بعد، یونین پبلک سروس کمیشن نے  سول سروسز (مین) امتحان، 2021   کا انعقاد مقررہ پروگرام کے مطابق یعنی  7، 8، 9، 15 اور 16 جنوری، 2022 کو  کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیماری کی روک تھام کے لئے  حکومتوں کے ذریعہ لگائی جانے والی پابندیوں/روکاوٹوں کے پیش نظر  کمیشن نے ریاستی حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ امیدواروں/امتحان سے متعلق کارکنان  کو خصوصی طور پر  کنٹنمنٹ/مائیکرو کنٹنمنٹ  زون سے تعلق رکھنے والے افراد کو آنے جانے میں کوئی پریشانہ نہ ہو اور اگر ضروری ہو تو امیدواروں کے ای۔ ایڈمٹ کارڈوں  اور امتحان سے متعلق  کارکنان کے شناختی کارڈون  کو  آنے جانے کے پاس کے طور پر استعمال کیا جائے۔

ریاستی حکومتوں سے یہ درخواست بھی کی گئی ہے کہ کم سے کم امتحان سے ایک روز قبل سے امتحان  کی تاریخ تک یعنی 6 جنوری 2022 سے اور 9 جنوری  2022 تک اور 14 جنوری 2022 سے   16 جنوری 2022  تک امیدواروں/امتحان سے متعلق  کارکنان کے بآسانی سے آنے جانے کو  یقینی بنانے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کو زیادہ سے زیادہ سطح تک چلائے۔

عالمی وباکے اس دور میں امتحانات کے انعقاد کے لیے تمام بااختیار  ڈسٹرکٹ اتھارٹیز اور وینیو سپروائزرز کو کمیشن کے رہنما خطوط فراہم کرائے گئے ہیں۔ یہ رہنما خطوط  خصوصی طور پر امیدواروں/امتحان سے متعلق کارکنان  کی ذاتی صفائی ستھرائی ،  سماجی دوری برقرار رکھنے اور ہر وقت امیدواروں/امتحان سے متعلق  کارکنان کے ذریعہ ماسک پہنے جانے، امتحان کے مقام پر  ایک نمایاں جگہ پر اور  امتحان سے متعلق  کارکنان کے لئے سنیٹائزر فراہم کرائے جانے، امیدواروں کو اپنے ساتھ  شفاف بوتلوں میں سینیٹائزر رکھنے، مستقل بنیاد پر ہر مقام کے سنیٹائزیشن ، کھانسنے، چھینک اور سانس لینے میں دشواری والے، بخار محسوس  کرنے والے امیدواروں کو رکھنے کے لئے دو فاضل امتحان کے  کمروں  کے انتظام سے متعلق ہیں تاکہ وہ مناسب  تحفظ کے  پروٹوکول وغیرہ کے تحت امتحان دے سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-134

                          



(Release ID: 1787776) Visitor Counter : 172