وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش وزیرجناب سربانندا سونووال نے ہارٹ فل نیس  انٹرنیشنل یوگااکیڈمی  کا سنگ بنیاد رکھا


آزادی کاامرت مہوتسو کے حصے کے طورپر 75کروڑسوریہ  نمسکار اقدام کا آغاز کیاگیا

Posted On: 03 JAN 2022 8:06PM by PIB Delhi

 

مرکزی آیوش وزیرجناب سربانندا سونووال نے آج حیدرآباد میں ہارٹ فل نیس انٹرنیشنل یوگا اکیڈمی کی سنگ بنیاد رکھا۔ اکیڈمی یوگا ٹریننگ میں کامیابی کے نئے جھنڈے گاڑے گی ، ہارٹ فل نیس انٹرنیشنل یوگا اکیڈمی یوگاہاتھوں ، جس میں سے ہرایک ہال میں 100یوگا طلبہ کو ایڈجسٹ کیاجاسکتاہے ، مشاورت کے لئے یوگا علاج سے متعلقہ کمروں  ون ٹوون ٹریننگ جگہوں  یا چھوٹے گروپ کی کلاس کی جگہوں ، پرینٹیل یوا کے کمروں ، 200افراد کے بیٹھنے کی گنجائش والے ایک لیکچرہال ، ایک مکمل  ریکارڈنگ اسٹوڈیولائیو آن لائن یوگا کلاسوں سے لیس ایک ریکارڈنگ یوگاہال ، اورایک یوگا لائبریری  جس میں ہریوگا ادارےکی کتابیں اوریوگا سے متعلق تحقیقی  مضامین تک رسائی ممکن ہے ، پرمشتمل ہے ۔ جاری ہارٹ فل نیس تحقیقی  پروگرام اورشروع ہوچکے تعاون یوگا تحقیق پروگرام  کے ساتھ یہ سائنٹفک ذہنوں  تک یوگاکی فعالیت کو پہنچانے کے لئے ایک ٹھوس جگہ ہے اکیڈمی کی کوشش ہے کہ معاشرے کی ہرسطح تک اپنے پروگراموں کو ہرفرد تک پہنچانے مگرخاص طورسے صحت سے متعلق رضاکار، آشا، آنگن واڑی اسکول کے اساتذہ اورطلبہ کی ٹریننگ  اورلائف اسکل  ڈیولپمنٹ پرتوجہ ہے اکیڈمی آیوروید سے تعلق رکھنے والی مشاورت ، مساج ، تصریپیوٹک علاج بھی پیش کرتی ہے ، جس میں ایک ہاسٹلری  ڈیلکس سوٹ سہولیات  کے لئے خاص ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WLN1.jpg

یوگا اکیڈمی کے پروگراموں کی نگرانی آروائی ٹی 500والی ہندوستان ، یوروپ ، آسٹریلیا، ازبیکستان اورامریکہ کے لیڈ یوگا ٹرینرس کی ایک عالمی ٹیم کے ذریعہ کی جاتی ہے ، جس کامقصد ہرفرد کو دعوت دیکر یوگا کی سچی روح کو عالمی بناناہے ۔ ہارٹ فل نیس اکیڈمی (شری رام چندرمشن ) یوگا کی  تصدیق کرنے والے بورڈ ، ہندوستانی یوگا ایسوسی ایشن اوریوگا الائنس (آروائی ایس 200اورآروائی ایس 300) کے ساتھ بطور ایک کلیدی یوگا ادارے کے رجسٹرڈ ہے ۔ گذشتہ سال 2021میں ہارٹ فل نیس یوگا کے اتحاد پروگرام کے لئے کی جانے والی کوشش کی قیادت کررہاتھا جسے آیوش اور یواین ڈی پی آئی کی حمایت حاصل تھی اورجس میں 159ممالک کے 21ملین افراد تک رسائی حاصل کی تھی ۔

آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طورپر75کروڑسوریہ نمسکار اقدام   ، ہریانہ کے گورنر جناب بندارودتہ تریہ ، حکومت تلنگانہ کے ممانعت اورایکسائز ، کھیل اورنوجوان خدمات ، سیاحت وثقافت او رآرکیالوجی کے وزیرجناب وی سری نواس گوڑ اور پتانجلی فاؤنڈیشن کے صدر سوامی رام دیو کی موجودگی میں  ،کا افتتاح  جناب سربا نندا سونوال کے ذریعہ کیاگیا۔

75کروڑسوریہ نمسکار منصوبہ ہندوستان کی آزادی کے 75سالوں کو ایک خراج عقیدت بھی ہے ۔ان لوگوں کے لئے جو اس منصوبے میں شرکت کرسکتے ہیں ، سوریہ نمسکارکا یوگاوالا عمل  جس کا لفظی معنی ،سورج حل، ہے  کو 21دن تک  ایک دن میں 13بار خاص کیاگیاہے ۔ یہ منصوبہ یکم جنوری سے 20فروری 2022تک چلے گا ۔ اس پروگرام کو پانچ عالمی تنظیموں ۔ پتانجلی یوگ پیٹھ ، ہارٹ فل نیس انسٹی ٹیوٹ  ، این وائی ایس ایف ، نیشنل یوگاسنا ، اسپورٹ فیڈریشن ، گیتاپریوار  اور کریدہ بھارتی کے ذریعہ منعقد کیاجارہاہے اور اسے آیوش کی وزارت  ، تعلیم کی وزارت ، بیرونی معاملات کی وزارت  اور آئی سی سی آر کی حمایت حاصل ہے اور ایف آئی ٹی انڈیا اور حکومت ہند کی نوجوان معاملات  اور اسپورٹ کی وزارت کی طرف سے اسپانسرشدہ ہے ۔ دیگر کلیدی معاونین اے آئی یو ، ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز ، این ایس ایس ، ڈی اے وی منیجنگ کمیٹی ، آلین کیریئرانسٹی ٹیوٹ  اور نویوگ سنستھان  اور سوّویا سا ہیں ۔ 75کروڑسوریہ نمسکار کمیٹی  کا مقصد سوریہ نمسکار تقریب میں سب سے بڑے اجتماع کی تخلیق بھی ہے ۔ جس میں ہرشرکت کرنے والے کو 21دن کے سوریہ نمسکار چیلنجرکی تکمیل پرایک سرٹیفیکٹ بھی دیاجائیگی ۔ اس پروگرام ویب سائٹ یہ ہے : https://www.75suryanamaskar.com/

30 شرکت کرنے والی ریاستوں  اور 21814شرکت کرنے والے اداروں  اور 1005429رجسٹرڈ طلباء کے ساتھ سوریہ نمسکار کی تعداد پہلے ہی 9725560 پرپہنچ چکی ہے اور تعداد میں مزید اضافہ ہورہاہے ۔ انفرادی /ادارہ /رضاکار  کے رجسٹریشن کھلے ہوئے ہیں ، مزید معلومات کے لئے برائے مہربانی اس ویب سائٹ  سے رابطہ قائم کریں ۔

http://www.75suryanamaskar.com  اس موقع پر جناب سربانندا سونووال نے کہا‘‘ اتنے بڑے پیمانے پرسوریہ نمسکار میں شرکت ایک حوصلہ افزاتجربہ ہے۔ آج دنیا کے لوگ یوگا کی کی اچھائی منانے کے لئے ایک ساتھ جمع ہورہے ہیں ۔ یہ دنیا کو ایک پیغام ہے کہ فٹ نیس کسی کی زندگی میں  سب سے اہم ہوناچاہیئے ۔ اوریوگافٹ نیس کی ایک شکل ہے جو ہرشخص کی روحانیت کو بھی بڑھاتی ہے ۔ انٹرنیشنل یوگا اکیڈمی کا افتتاح کرکے ہارٹ فل نیس یوگا کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک قابل رسائی بناکر  صحیح سمت میں کوشش کررہی ہے ۔ ’’

****************

 (ش ح ۔اک ۔ ع آ)

U-81


(Release ID: 1787378) Visitor Counter : 189


Read this release in: English , Hindi