مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری قائدین اور شہریوں کے لئے پیدل چلنے اور سائیکل چلانے کی آزادی سے متعلق چنوتیاں

Posted On: 31 DEC 2021 8:33PM by PIB Delhi

‘آزادی کا امرت مہوتسو’ (اے کے اے ایم) تقریبا کے  حصے کے طور پر ہاؤسنگ اور شہری معاملات کی وزارت کا اسمارٹ سٹیز مشن، 1 تا 26 جنوری 2022 کے درمیان قومی سطح کی دو منفرد چنوتیوں کاآغاز کررہا ہے یعنی ‘‘ شہری قائدین کے لئے پیدل چلنے اور سائیکل چلانے کی آزادی سے متعلق چنوتی اور شہریوں کے لئے پیدل چلنے اور سائیکل چلانے کی اندرون شہر کی آزادی سے  متعلق چنوتی’’ ان چنوتیوں کا مقصد 1-3 اکتوبر 2021 کے درمیان منعقد کئے جانے وا لے ‘‘آزادی کا امرت مہوتسو- پیدل چلنے اور سائیکل چلانے کی آزادی ’’ کے عنوان کے تحت قومی سطح پر کامیاب مہم کو آگے بڑھاناہے۔ اس ایوینٹ کے دوران، 100  اسمارٹ سٹیز نے پیدل چلنے اور سائیکل چلانے کو فروغ دینے کے لئے 220 پلس تقریبات کی فعال طور پر میزبانی کی ہے۔ یہ تقریبات ایسی سرگرمیوں پر مشتمل تھیں جو عورتوں اور بچوں کو پیدل چلنے، دوڑنے اور سائیکل چلانے کے لئے با اختیار بناتی ہیں اور سڑکوں پر پیدل چلنے والوں اور سائیکل چلانے والوں کی تعداد میں اضافہ کرتی ہیں ۔

 

 

وہ شہری جو اندرون شہر پیدل چلنے اور سائیکل چلانے کی آزادی سے متعلق چنوتی میں دلچسپی رکھتے ہیں اپنے متعلقہ شہر کے لئے اس ویب سائل سائٹ کے ذریعہ  رجسٹر کرسکتے ہیں website: https://www.allforsport.in/challenges یااس ر جسٹریشن لنک کے ذریعہ جو سٹی یو ایل بی ایس کے سرکاری سوشل میڈیا ہینڈل  کے ذریعہ شیئر کیا گیا ہے، رجسٹر کرسکتے ہیں۔

‘‘گزشتہ چند سالوں کے دوران اکثر کام پر جانے اور تفریح کے لئے میں نے سائیکل چلانا شروع کیا ہے۔ میں نے نہ صرف جسمانی اور ذہنی طور پر اپنے آپ کو زیادہ فٹ محسوس کیا ہے بلکہ اسنے مجھے شہر اور اسکی ضروریات کے بارے میں ایک مختلف  نقطہ نظر عطا کیا ہے۔ سائیکل چلانا اگرچہ ایک متواضع عمل ہے پھر بھی ایک طاقتور ذریعہ ہے جوہمارے شہروں کو بدل سکتا ہے، میں تمام شہر ی قائدین سے اپیل کرتاہوں کہ وہ پیدل چلنے اورسائیکل چلانے کے ذریعہ اپنے شہروں کا تجربہ کریں اور ایسے چمپئن بنیں جو دوسروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں’’۔

کنال کمار، جوائنٹ سکریٹری اسمارٹ سٹیز مشن، ایم او ایچ یو اے

یہ تقریبات، ایم او ایچ یو اے کی طرف سے یکم جنوری سے 31 جنوری 2022 تک منعقدہ سرگرمیوں کے ذریعہ اے کے اے ایم کی تقریبات سے پہلے منعقد کی جائیں گی۔ یہ وزارت کی سرگرمیاں پانچ عناوین یعنی جد وجہد آزادی، کاروائیاں @75، حصولیابیاں  @75، خیالات  @75، اور عزم مصمم  @75 میں سے ا یک یا ایک سے زیادہ کی عکاسی کریں گی۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 (ش ح۔اک۔ ف ر  (

 

U-57


(Release ID: 1787317) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi