مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آب و ہوا سے متعلق بیداری مہم اور فوٹوگرافی کا قومی مقابلہ

Posted On: 03 JAN 2022 5:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،03 جنوری،2022/  ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت ، آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق بیداری مہم اور فوٹوگرافی کے قومی مقابلے کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ مقابلہ 26 جنوری ، 2022 تک سبھی کےلیے ہوگا ۔ اس مقابلے کا انعقاد آزادی کے امرت مہوتسو  - اسمارٹ سیٹیز  سے پہلے کی سرگرمیوں کے طور پر کیا جا رہا ہے ۔ یہ تقریب گجرات کےشہر سورت میں 4 اور 5 فروری ، 2022 کو اسمارٹ اربنائیزیشن کے نام سے منعقد کی جائے گی۔ مہم اور مقابلے دونوں کا مقصد آب و ہوا میں تبدیلی سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کے تئیں حساسیت پیدا کرنا، اس میں حصہ لینے والوں کو نت نئے طریقے سجھانا اور شہروں میں آب و ہوا سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

آب و ہوا سے متعلق بیداری مہم

مہم میں میونسپل کمیشنرز ، شہری مقامی اداروں کے اہم سربراہان اور اسمارٹ سیٹی کے سی ای او شامل ہیں جو  اپنے اپنے شہروں میں نوجوان ذہنوں کو چیلنجوں کے مطابق بنانے کے لیے اسکولوں اور کالجوں سمیت پورے تعلیمی اداروں میں بیداری ادا کریں گے ۔

آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق بیداری کی مہم : شہر کے افسران ، آب و ہوا میں تبدیلی اور دیرپا سرگرمیوں کے بارے میں تعلیمی اداروں میں بیداری پیدا کریں گے۔

آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق سوشل میڈیا مہم : شہر کے افسران میئرز / میونسپل کمیشنرز / اسمارٹ سیٹی سی ای او جیسے رہنما ایک سوشل میڈیا بیداری مہم چلائیں گے۔ یہ شخصیتیں آب و ہوا سے متعلق کارروائیوں کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ یہ کارروائی ان کے شہر  میں کی جاسکے گی۔  جن موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا ان میں پودھ کاری مہم ، آبی ذخائر کی صفائی ستھرائی ، الیکٹرانک کچرے کی ری سائیکلنگ ، رہائشی اور کمرشیئل عمارتوں میں شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دینا  شامل ہے ۔

فوٹو گرافی مقابلہ : شہر کی سطح پر ایک فوٹوگرافی مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا جو آب و ہوا میں تبدیلی کے موضوع پر مبنی ہوگا۔

تقریبات کی تفصیلات اس ویب سائٹ پر دستیاب ہیں : https://niua.org/c-cube/content/climate-change-awareness-campaign

فوٹوگرافی کا قومی مقابلہ

حصہ لینے والوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ ایسے فوٹوگراف داخل کریں  جن میں آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات بھارتی شہروں پر پڑنے پر توجہ دی گئی ہو اور افراد ، سماج، یا شہر کے حکوم کی طرف سے کیے گئے اقدامات پر توجہ دی گئی ہو۔ مقابلے میں حصہ لینے کے لیے یہ فوٹوگرافز دو زمروں میں داخل کیے جائیں :

  • شہروں پر آب و ہوا کے اثرات
  • شہروں پر آب  و ہوا سے متعلق اقدامات

فوٹوگراف کا انتخاب ، اس کے متن ، ساخت اور تکنیک کی بنیاد  پر کیا جائے گا۔ سبھی دلچسپی لینے والے فوٹوگرافرز اور آب و ہوا کے بارے میں دلچسپی رکھنے والے حضرات اس ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں : https://niua.org/c-cube/content/national-photography-competition ۔ جس پر انہیں حصہ لینے کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ فوٹوگراف  26 جنوری 2022 کودوپہر 11 بجکر 59 منٹ تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔

آزادی کا امرت مہوتسو

آزادی کا امرت مہوتسو ترقی پسند بھارت کے 75 سال پورے ہونے کے موقعے پر منائی جانے والی تقریبات کے لیے حکومت ہند کا ایک قدم ہے۔ جس کا مقصد ملک کے عوم ، ثقافت اور حصولیابیوں کی شاندار تاریخ کو یاد کرنا ہے۔

آزادی کے امرت مہوتسو کے ذریعے  بھارت کی سماجی اور ثقافتی ، سیاسی اور اقتصادی شناخت سے متعلق ترقی پسند رجحان کی عکاسی ہوتی ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کا سرکاری سفر 12 مارچ ، 2021 کو شروع ہوا تھا ۔ جس کے ساتھ  آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے  75 ہفتے شروع ہوگئے تھے۔

۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔ 

U –71


(Release ID: 1787293) Visitor Counter : 264