بھاری صنعتوں کی وزارت
آٹو کمپونینٹس چیمپئن کی نشاندہی کرنے اور انہیں ترغیب دینے کے لئے کمپوننٹس چیمپئن ترغیباتی اسکیم
Posted On:
03 DEC 2021 3:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 31 دسمبر2021/بھارتی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گوجر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے پانچ سال کی مدت کے لئے 25938 کروڑ روپے کے تخمینہ کے ساتھ جدید آٹو موٹیو مصنوعات کے لئے بھارت کی تیار کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے ہندستان میں آٹوموبائل اور آٹو کے کل پرزوں کی صنعت کے لئے پیداوار سے جڑی ترغیباتی اسکیم کا آغازکیا ہے۔ اس اسکیم کے دو حصے ہیں ایک چیمپئن او ای ایم ترغیباتی اسکیم اور دوسری کمپوننٹس چیمپئن ترغیباتی اسکیم۔
انہوں نے بتایا کہ کمپوننٹس ترغیباتی اسکیم کا مقصد آٹو کے کل پرزوں کی نشاندہی اور ترغیب دینا ہے۔ تاکہ عالمی پیمانے پر آپریشن حاصل کیا جاسکے اور جدیدآٹو موٹیو کے تعلق سے آٹو کمپوننٹس مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لئے آٹوموٹیو چیمپئن بنا جاسکے۔ دوسرے کمپوننٹس ترغیباتی اسکیم تمام گاڑیوں کے پہلے سے منظور شدہ جدید ٹکنالوجی کل پرزوں سے متعلق قابل اطلاق فروغ سے جڑی ویلیو اسکیم ہے۔ بیٹری الیکٹرک وہیکلس اور ہائیڈروجن فیول سیل کمپوننس آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹس کے لئے پیداوار سے جڑی اسکیم کے تحت ترغیبا ت فراہم کی جارہی ہیں۔
***
ش ح۔ح ا ۔ ج
UNO-47
(Release ID: 1787058)
Visitor Counter : 113