یو پی ایس سی

سول سروسز (مین) امتحان، 2020 کی ریزروفہرست

Posted On: 31 DEC 2021 7:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 31 دسمبر 2021:

  1. آئی اے ایس، انڈین فارن سروس، انڈین پولیس سروس اور گروپ آف سینٹرل سروس کے لیے سول سروسز (مین)امتحان 2020 کا 836 خالی آسامیوں نتیجہ 24 ستمبر 2021 کے پریس نوٹ کے ذریعے، اعلان کیا گیا تھا۔ جس میں اےاور گروپ 'بی' میں تقرری کے لیے اہلیت کے لیے 836 امیدواروں کی سفارش کی گئی تھی۔
  2. کمیشن نے سول سروسز امتحانی ضوابط کے ضابطے 16 (4) اور (5) کے مطابق متعلقہ زمروں کے تحت حتمی ریزرو فہرست تیار کی تھی۔
  3. محکمہ عملہ و تربیت کی جانب سے بقیہ عہدوں کو پر کرنے کے مطالبے کے مطابق کمیشن نے اب سول سروسز امتحان 2020 کی بنیاد پر 75 امیدوارں کی سفارش کی ہے جن میں سے جنرل زمرے سے 52،او بی سی کے تحت 19، ای ڈبلیو ایس کےتحت 02 نیز ایس سی کے تحت02 امیدوار شامل ہیں۔ ان امیدواروں کی تفصیلات منسلک ہیں۔ سفارش کردہ امیدواروں کو محکمہ عملہ و تربیت براہ راست مطلع کرے گا۔
  4.  رول نمبر0806225، 0867284، 1200240 اور 5815776 کے حامل 04 امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے۔
  5.  سول سروسز امتحان 2020 کا نتیجہ دہلی کی ہائی کورٹ کے سامنے رٹ پٹیشن(سی) نمبر 5153/2020 اور 7351/2020 کے نتیجے سے مشروط ہوگا۔
  6. ان 75 امیدواروں کی فہرست یو پی ایس سی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے www.upsc.gov.in۔

نتائج کے لیے یہاں کلک کریں:

***

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U. No. 15032

 



(Release ID: 1786675) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi