ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جی ایس ٹی کونسل نے 45 ویں جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس میں سفارش کردہ ٹیکسٹائل میں شرحوں میں تبدیلی کے پہلے فیصلے کو موخر کرنے کی سفارش کی ہے


ٹیکسٹائل شعبے میں موجودہ شرحیں یکم جنوری 2022 کے بعد بھی جاری رہیں گی

Posted On: 31 DEC 2021 6:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 31 دسمبر 2021:

محکمہ ریونیو نے 18.11.2021 کو ایم ایم ایف، ایم ایم ایف یارن، کپڑے اور ملبوسات پر جی ایس ٹ کی12 فیصد شرح کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جو یکم جنوری 2022 سے نافذ ہونا تھا۔

جی ایس ٹی سلیب میں 5 فیصد سے 12 فیصد تک ترمیم کے خلاف کپڑے اور ملبوسات کی صنعت نے نمائندگی کی۔

ٹیکسٹائل کے عزت مآب وزیر جناب پیوش گوئل کی فاضل قیادت میں ٹیکسٹائل کی عزت مآب وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش نے ٹیکسٹائل صنعتوں کے تحفظات کے حوالے سے ٹیکسٹائل صنعت اور تجارتی نمائندوں کے وفد کی عزت مآب وزیرخزانہ کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا۔

کپڑے کی وزیر مملکت کی ترغیب کے بعد جی ایس ٹی کونسل کا 46 واں اجلاس آج مرکزی وزیر خزانہ و کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتارامن کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ جی ایس ٹی کونسل نے اپنے 45 ویں اجلاس میں سفارش کردہ ٹیکسٹائل میں شرحوں میں تبدیلی کے پہلے فیصلے کو موخر کرنے کی سفارش کی ہے۔ نتیجتاً ٹیکسٹائل کے شعبے میں موجودہ شرحیں یکم جنوری 2022 کے بعد بھی جاری رہیں گی۔

ٹیکسٹائل کی وزارت نے اس بات پر تشکر کا اظہار کیا ہے اور عزت مآب وزیر اعظم اور مرکزی وزیر خزانہ و کارپوریٹ امور کی شکر گزار ہے کہ انھوں نے صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کی درخواستوں پر غور کیا۔ خاص طور پر موجودہ مشکل دور میں جب کہ یہ شعبہ بحالی کی راہ پر گام زن ہے۔

****

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U. No. 15031

 

 


(Release ID: 1786674) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Hindi