مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
ہاؤسنگ اور شہری معاملات کی وزارت ایک جنوری سے 5 فروری ، 2022 تک آزادی کا امرت مہوتسو منائے گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 DEC 2021 8:16PM by PIB Delhi
عزّت مآب وزیر اعظم کی طرف سے دی گئی آزادی کا امرت مہوتسو ( اے کے اے اے ایم ) کی اہم کال کے تحت آزادی کی 75 ویں سالگرہ کی یادگار منانے کے لئے ہاؤسنگ اور شہری معاملات کی وزارت کئی تقریبات منعقد کر رہی ہے ۔ آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کا افتتاح عزّت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مارچ 2021 میں کیا تھا ۔ جو اگست 2022 میں ہماری آزادی کی 75 ویں سالگرہ کاآغاز 75 ہفتوں پر مشتمل جشن کے ساتھ شروع کیا گیا اور یہ ایک سال بعد اگست 2023 تک جاری رہے گی ۔
اس مقصد کے مدّ نظر ، ہاؤسنگ اور شہری معامالات کی وزارت ( ایم او ایچ یو اے ) ایک جنوری سے 31 جنوری 2022 تک مشہور اور اثر انگیز ما قبل – تقریبات منعقد کر رہی ہے ۔ اس مدّت کے دوران ایسی سرگرمیان جو‘ پوری حکومت’ کا نقطہ نظر لوگوں کی شرکت، ہماری زر خیز ثقافتی ورثہ ، جدّت اور مستقبل کی امیدوں کو نمایاں کرنے والی ہیں آزادی کے 75 ویں سال کی یادگار منانے کے لئے سر انجام دی جائیں گی ۔
ان تقریبات کا اختتام سورت میں 4 اور 5 فروری 2022 کو ‘‘ اسمارٹ شہری ، اسمارٹ شہری کاری ’’ کی عظیم اشان آخری تقریب سے ہو گا ۔
ماقبل –تقریبات اور اصل تقریب جو ایک جنوری سے 5 فروری تک منعقد کی جائیں گی ۔ 5 موضوعات کی عکاسی کریں گی۔ وہ یہ ہیں – جدو جہد آزادی 75 @ کاروائیاں75 @ حصولیابیاں 75 @ خیالات 75 @ اور عزم مصمّم۔ ان تقریبات کو اربن انڈیا کے شہریوں کی روح ، طاقت اور امیدوں سے متعلقہ سرگرمیوں کے ذریعہ قوم کو ساتھ لانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔
44 دن
11 وزارتیں
شہریوں پر مرکوز 225000 سے زیادہ سرگرمیاں
28 ماقبل- تقریبات
100 + مقامی غیر سرکاری تنظیمیں اور شریک تنظیمیں
سورت میں 5-4 فروری کو‘ اسمارٹ شہر، اسمارٹ شہری کاری ’ کی عظیم اشان آخری تقریب
*************
ش ح- ا ک - رب
U. No:15001
(ریلیز آئی ڈی: 1786529)
وزیٹر کاؤنٹر : 154