قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائیفیڈ نے قبائلی ترقی سے متعلق ریسرچ پروجیکٹوں کی انجام دہی کے لئے اقدامات کئے

Posted On: 30 DEC 2021 5:46PM by PIB Delhi

 نئی دلّی ، 30 دسمبر  / ٹرائیفیڈ ، قبائلیوں کے روزی  روزگار  کی صورتِ حال کو بہتر اور  انہیں  بااختیار بنانے کی خاطر  کام کرنے کے لئے متعدد  پروگرام اور اقدامات کر  رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں ٹرائیفیڈ کی طرف سے  نافذ  کیا گیا وَن  دھن پروگرام اس سمت میں ایک بڑی پہل ہے، جسے 25 ریاستوں اور 307 اضلاع میں نافذ کیا جا رہا ہے ، جہاں اہم جنگلات میں آباد قبائلی آبادی کے ساتھ ساتھ معمولی جنگلاتی پیداوار (ایم ایف پی ) کی موجودگی ہے۔

ٹرائیفیڈ نے 29 دسمبر ، 2021 ء کو رام بھاؤ مہالگی پربودھینی- نیشن فرسٹ پالیسی ریسرچ سینٹر ( آر ایم پی – این ایف پی آر سی  )  کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے  ہیں تاکہ علم، مہارت اور ادارہ جاتی طاقت فراہم کرکے اپنی سرگرمیوں کو وسعت دے سکے اور قبائلیوں کی مزید مدد کی جا سکے۔  مشترکہ منصوبے میں درجِ  ذیل اسٹریٹجک شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا:

  • قبائلی ترقی اور متعلقہ سرگرمیوں  کے تعلق سے  ترقیاتی کاموں اور تحقیقی منصوبوں پر عمل درآمد۔
  • وَن دھن یوجنا جیسی موجودہ اور آنے والی سرکاری اسکیموں کا جائزہ  اور تجزیہ ۔
  • تحقیق کو فرو غ دینا اور اس کی اشاعت کرنا ۔
  •  مشترکہ رپورٹ یا کسی دیگر اشاعت کی شکل میں تحقیق کے نتائج کی اشاعت ۔
  • تحقیق کو فروغ دینا اور پھیلانا، سیشنز کا اہتمام کرنا اور مضامین کے ماہرین کے ساتھ ملاقاتیں کرنا۔
  • مشترکہ طور پر کانفرنسوں، سیمیناروں  اور تحقیق سے متعلق اس طرح کی دیگر سرگرمیوں کی میزبانی کرنا۔
  •  معلومات کا تبادلہ، تحقیق کے لئے متعلقہ اہلکاروں اور ڈاٹا تک رسائی فراہم کرنا۔
  • با ہمی طور پر مطلوب پائے جانے پر ، اس  معاہدے کے باہر دیگر ہم خیال تنظیموں کے ساتھ تعاون  کرنا ۔
  • پروجیکٹ سے متعلق  علاقائی دفاتر ، ریاستی عمل آوری ایجنسیوں اور دیگر اداروں سے متعلق معلومات تک رسائی فراہم کرنا۔

کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی ) کے توسط سے ایم ایف پی کی مارکیٹنگ  اور ایم ایف پی کے لئے اور ویلیو چین  منصوبے نے قبائلی ایکو سسٹم کو، اِس طرح متاثر کیا ہے ، جس کی مثال نہیں ملتی۔ ٹرائیفیڈ کی طرف سے ملک کی 21 ریاستوں میں ریاستی سرکاری ایجنسیوں کے تعاون سے لاگو کی گئی اس اسکیم کے ذریعے اپریل ، 2020 ء سے اب تک قبائلی معیشت میں 3,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ مئی ، 2020 ء میں، حکومت کی مدد سے، معمولی جنگلاتی پیداوار (ایم ای پی ) کی قیمتوں میں 90 فی صد تک اضافہ کیا گیا اور ایم ایف پی کی فہرست میں 23 نئی اشیاء شامل کی گئیں۔ یہ قبائلی امور کی وزارت کی ایک فلیگ شپ اسکیم ہے، جسے 2005 ء کے فارسٹ رائٹس ایکٹ کے ذریعے اختیار حاصل ہے۔ اس کا مقصد قبائلی جنگلات کی پیداوار جمع کرنے والوں کو مناسب معاوضہ اور مناسب قیمت فراہم کرنا ہے۔

وَن دھن وکاس یوجنا ، ایم ایس پی کو مؤثر طریقے سے پورا کرتی ہے اور قبائلی جمع کرنے والوں اور جنگل میں رہنے والوں اور گھر پر رہنے والے قبائلی کاریگروں کے لئے روزگار پیدا کرنے کے ایک ذریعہ کے طور پر ابھری ہے۔ اس پروگرام کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ان ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی براہ راست قبائلیوں تک پہنچ جائے۔

         ٹرائیفیڈ ، قبائلی کو بااختیار بنانے کی سمت  میں  اپنے مشن کو جاری رکھنے کے لئے تنظیموں، سرکاری اور غیر سرکاری اور تعلیمی اداروں کے ساتھ منسلک ہونے کی کوشش کرتا ہے۔ ٹرائیفیڈ ، جنگلات کی پیداوار کے لئے کم از کم امدادی قیمت اور ون دھن یوجنا جیسی اہم اسکیموں کے ذریعے قبائلی لوگوں کے لئے آمدنی اور روزی روٹی پیدا کرنے کے لئے مسلسل کام کر رہا ہے۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( ش ح ۔  م م   ۔ ع ا  )  

U. No. 15005



(Release ID: 1786503) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Hindi