اسٹیل کی وزارت

جناب سنجے کمار سنگھ نے وزارت فولاد کے سکریٹری کے طور پر عہدہ سنبھالا

Posted On: 30 DEC 2021 4:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30 دسمبر 2021:

جناب سنجے کمار سنگھ نے آج نئی دہلی میں وزارت فولاد کے سکریٹری کاعہدہ سنبھالا۔ جناب سنجے کمار مدھیہ پردیش کیڈر کے 1987 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ جناب سنگھ کی تقرری ڈیپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ (ڈی او پی ٹی) کے سکریٹری جناب پی کے ترپاٹھی  کی جگہ پر ہوئی ہے۔ جناب ترپاٹھی وزارت فولاد کے سکریٹری کی اضافی ذمہ داری سنبھالے ہوئے تھے۔ وزارت فولا دکے سکریٹری کے طور پر  جناب سنجے کمار کی تقرری پیر کے روز مرکزی حکومت کے ذریعہ کیے گئے ایک اہم اعلیٰ سطحی نوکرشاہی پھیر بدل کے حصے کے طور پر کی گئی ہے۔

 

جناب سنجے کمار سنگھ موجودہ عہدہ سنبھالنے سے قبل انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ (ڈی اے آر پی جی) اور پنشن و پنشن یافتگان کی فلاح و بہبود  کے محکمہ (ڈی او پی پی ڈبلیو) کے سکریٹری کے عہدے پر فائز تھے۔

 

************

 

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 14989



(Release ID: 1786403) Visitor Counter : 110