وزارت خزانہ
کسٹم افسران نے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافر کے ذریعے گولیوں کی شکل میں نگلی گئی تقریباً ایک کلو کوکین کا پتہ لگایا، ایک گرفتار
Posted On:
29 DEC 2021 3:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی،29دسمبر؍2021:
نئی دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر تعینات کسٹم افسران نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوکین کی اسمگلنگ کے ایک اور معاملے کا خلاصہ کیا ہے، جس میں کوکین کے خاص طور سے ڈیزائن کئے گئے کیپسول کے انسانی ادخل کے معاملے کا پتہ لگالیا۔
کسٹم افسران نے یوگانڈا سے آنے والے ایک مسافر کی شناخت کی، جو کچھ دن پہلے ہی آئی جی آئی اے کے ٹرمنل -3پر پہنچا تھا۔مسافر کی چال اور جسم کی حرکات کچھ عجیب تھی۔کسٹم افسران نے سہولت فراہم کرنے اور خیر سگالی کے جذبے کے ساتھ کسی ضرورت کی شکل میں مدد کرنے کے لئے اُس سے رابطہ کیا۔اُس مسافر نے کسی بھی طرح کی مدد لینے سے انکار کردیا۔یہاں تک کہ اس نے کسی بھی بات چیت میں شامل ہونے میں بھی کوئی دلچسپی نہیں دکھائی، جبکہ اِس دوران اُس کے جسم کے حرکات وسکنات عجیب رہی۔
اُس مسافر کے اِس غیر رسمی رویے کو محسوس کرتےہوئے کسٹم افسران نے اُس پر اپنی نگرانی جاری رکھی۔تھوڑی دیر بعد وہ گرین چینل کو پار کرکے انٹرنیشنل ارائیول ہال کے داخلہ گیٹ پر پہنچ گیا۔عین اُسی وقت کسٹم افسران نے اسے روک لیا۔پوچھ تاچھ کرنے پر اُس نے بالآخر انکشاف کیا کہ اُس نے نشیلی اشیاء کے 91کیپسول نگل لیے ہیں۔
کیونکہ یہ ایمرجنسی کی صورتحال تھی، اُسے آر ایم ایل اسپتال میں بھرتی کرایاگیا۔ایکسرے اسکیننگ سے پتہ چلا کہ اُس مسافر کا پیٹ گول چھروں (کیپسول)سے بھرا ہوا ہے۔ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں اُنہیں باہر نکالنے کا عمل انجام دیا گیا ۔ اس طرح اُس کے پیٹ سے ایک ایک کرکے 91کیپسول باہر نکالے گئے۔
نکالنے کا یہ عمل کئی دنوں تک چلا ، جس کے دوران کسٹم کے اسٹاف نے اسپتال میں چوبیس گھنٹے اپنی نگرانی جاری رکھی۔ اِن 91 چھروں سے 992گرام سفید سفوف برآمد ہوا۔جانچ سے پتہ چلا کہ اِن اشیاء میں کوکین شامل ہے۔
بعد میں اسپتال کے حکام نے اُس مسافر کو کسٹم افسران کے حوالے کردیا۔چونکہ اس مسافرنے این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے متعدد التزامات کی خلاف ورزی کی تھی، چنانچہ اُسے اسی قانون کی دفعہ 43(بی)کے تحت 29دسمبر 2021ء کو گرفتار کرلیا گیا۔آگے کی جانچ جاری ہے۔
اِس مہینے میں اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کوکین کی یہ دوسری بڑی برآمدگی ہے۔ اِس سے پہلے 9دسمبر 2021ء کو دبئی کے راستے لاگوس سے نئی دہلی پہنچی ایک نائیجیریائی خاتون کے پاس سے 2,838گرام کوکین برامد کی گئی تھی۔
اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے کسٹم افسران نے نشیلی ادویہ کی اسمگلنگ کے خطرے کے خلاف غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔ اِس سال ہوائی اڈے پر این ڈی پی ایس کے سائے میں ادویہ کی ضبطی کا یہ 24واں معاملہ ہے۔اب تک 32پیکس(ایس)کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ برآمد کی گئی نشیلی ادویہ کی تخمینہ قیمت 845کروڑ روپے ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 14956)
(Release ID: 1786186)
Visitor Counter : 170