شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کی جانب سے دی گئی رقم سےماؤں کی مجموعی خواہش کے لئے مہارت کے بینکنگ انسٹی ٹیوٹ آف لرننگ سینٹر (بی آئی ایل سی ایچ اے ایم)قائم کیا گیا تھا
Posted On:
29 DEC 2021 1:10PM by PIB Delhi
دیہی طبقہ کی پائیداری کے لئے بھارت سرکار اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت /این ای سی ،آئی ایف ای ڈی کے ذریعہ دئے گئے فنڈ کے توسط سے ویسٹ گارو ہیلس کمیونٹی ریسورس مینجمنٹ سوسائٹی/این ای آر سی او آر ایم پی کے تحت ضلع سطح پر ایک اعلیٰ فیڈریشن کے طور پر سوسائٹیوں کے رجسٹریشن قانون 1983 کے تحت 25 اکتوبر 2006 کو بی آئی ایل سی ایچ اے ایم قائم کیا گیا تھا۔
بی آئی ایل سی ایچ اےایم فی الحال ایک مضبوط خواتین کا آزاد ادارہ ہے جو ان انتہائی غریبوں کو قرض اور روزی روٹی اور دیگر خدمات فراہم کررہا ہے جو اس سے پہلے ان سبھی سہولتوں سے محروم تھے۔بی آئی ایل سی ایچ اے ایم ان ایس ایچ جی فیڈریشنوں کے ذریعہ مشرق اور جنوب گارو ہیلس کے کچھ حصوں اور تمام ویسٹ گارو ہیلس کو خدمات فراہم کرتا ہےجو قرضوں کی بحالی اور منظوری جانچ کے لئے ذمہ دار بورڈ کے ارکان بھی ہیں۔
گزرتے وقت کے ساتھ اس ادارے کی مقبولیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ اضافہ دیہی علاقوں میں رہنے والے غریبوں میں ہوا ہے۔جنہیں اس انسٹی ٹیوٹ پر زبردست بھروسہ ہےاور اس انسٹی ٹیوٹ نے دیہی عوام میں زبردست اعتماد حاصل کیا ہےاور یہ اعتماد اس وجہ سے حاصل ہوا ہے کیونکہ انہیں قرض کی آسانی سے رسائی ممکن ہوپائی ہے۔
*************
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.14942
(Release ID: 1786033)
Visitor Counter : 173