وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا(پی ایم ایس بی وائی) میں 10.26 کروڑ اور پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی) میں 3.42 کروڑ خواتین استفادہ کنندگان نے افزوں طور پر اپنا نام درج کرایا

Posted On: 20 DEC 2021 5:51PM by PIB Delhi

 

خزانے کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھگوت کسن راؤ کارد نے لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ملک میں بیمہ کی مقبولیت کی سطح میں اضافہ کے مقصد سے نو مئی 2015 کو پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے  جے بی وائی) اور پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا(پی ایم ایس بی وائی) کا آغاز کیا گیا تھا۔اس کا مقصد عام لوگوں خصوصاً غریبوں اور معاشرے کے محروم طبقوں کو بیمے کا احاطہ فراہم کرانا تھا ۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اس کے شروع ہونے کے بعد سے ان دونوں اسکیموں میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور خصوصاً خواتین کی مجموعی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جنہوں نے ان دونوں اسکیموں میں اپنا نام درج کرایا ہے۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات حسب ذیل ہیں:

 

پی ایم جے جے بی وائی

خواتین استفادہ کنندگان کی تعداد

پی ایم ایس بی وائی

خواتین استفادہ کنندگان کی تعداد

 

3,42,40,254

 

10,26,45,751

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

وسیلہ: ایف آئی پورٹل پر بینکوں کے ذریعہ دی گئی اطلاع کے مطابق

وزیر موصوف نے کہا کہ پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا پی ایم جے جے وائی اور پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا پی ایم ایس بی وائی   مطالبات پر مبنی اور اتفاق رائے پر منحصر اسکیمیں ہیں ۔وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ پی ایم جے جے بی وائی اور پی ایم ایس بی وائی کے تحت مرکز ی حکومت کی طرف سے پریمیم کی ادائیگی کے لئے کوئی مدد فراہم نہیں کی گئی ہے۔

مزید اطلاع دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ بیمہ کمپنیوں کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق پی ایم جے جے بی وائی اور پی ایم ایس بی وائی کے تحت 27 اکتوبر 2021 تک ملک میں بیمہ شدہ خواتین استفادہ کنندگان کو ادا کئے گئے کلیمس کی (دعووں) کی تفصیلات حسب ذیل ہے۔

خواتین استفادہ کنندگان کی تعداد (یعنی بیمہ شدہ خواتین کو اداکئے گئے کلیمس ) اور 27ا کتوبر 2021 تک ادا کی گئی کلیمس کی رقم

خواتین استفادہ کنندگان کی تعداد (یعنی بیمہ شدہ خواتین کو اداکئے گئے کلیمس ) اور 27ا کتوبر 2021 تک ادا کی گئی کلیمس کی رقم

پی ایم جے جے بی وائی

پی ایم ایس بی وائی

تعداد:

 

1,60,925

 

ادا کی گئی رقم

 

Rs.3,218.5

کروڑوں روپے میں

تعداد:

 

14,818

 

ادا کی گئی رقم

 

Rs.294.93

کروڑوں روپے میں

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ پی ایم جے جے بی وائی دولاکھ روپے کا لائف انشورنس کور کی پیشکش کرتا ہے۔ جبکہ پی ایم ایس بی وائی دو لاکھ روپے تک کی حادثاتی  موت یا کل مستقل طور پر معزوری کے کور کی پیشکش کرتا ہے اور ایک لاکھ روپے تک کا مستقل جزوی معزوریت کا کور کی پیشکش کرتا ہے۔ریاست کے اعتبار سے اس اسکیم کے تحت اندراج شدہ مستفیدین کی تفصیلات ضمیمہ ایک میں ہے۔

بیمہ کمپنیوں کی طرف سے بھیجی گئی اطلاع کے مطابق وزیر موصوف نے کہا کہ 27 اکتوبر 2021 کو پی ایم جے جے وائی اور پی ایم ایس بی وائی کے تحت باالترتیب 10258 کروڑ روپے کی رقم کے 512915 کلیمس اور 1797 کروڑ روپے کی رقم کے 92266 تقسیم کئے گئے۔ریاست کے اعتبار سے ان مستفیدین کے اندراج کی تفصیلات اور تعداد جنہوں نے اکتوبر 2021 تک مذکورہ اسکیموں کے شروع ہونے کے بعد سے فائدہ اٹھایا ہے ،ضمیمہ بی میں ہے۔

          

************* 

ش ح ۔ ح ا ۔ م ش

U. No.14934


(Release ID: 1786020)
Read this release in: English , Telugu