مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امرت2.0 کا مقصد شہروں کو وافر پانی والا شہر بنانا اور 500 امرت شہروں میں سیوریج/ گندے نالے کے بندوبست کے لیے صد فی صد کوریج کرنا ہے

प्रविष्टि तिथि: 20 DEC 2021 4:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 دسمبر 2021: ہاؤسنگ اور شہری امور کے  وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ حکومت ہند نے یکم اکتوبر 2021 کو شہروں کی تزئین کاری اور شہروں کو تبدیل کرنے کے لیے اٹل مشن (امرت) 2.0 کا آغاز کیا۔ امرت 2.0 کے تحت پیئے جل  سرویکشن شہر میں پانی کی سپلائی کے  معیار، مقدار اور کوریج کے سلسلے میں خدمات کی سطح کے  معیارات کی بجا آوری کا جائزہ لینے کے لیے چیلنج سے بھرپور ایک عمل ہے۔ یہ پانی کے کلسٹروں، آبی ذخائر کے احیاء اور ہنرمندی کے فروغ کے ذریعے غیر آمدنی والے پانی کی کمی کے تعلق سے کئے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لے گا۔ اپنے پہلے مرحلے میں پیئے جل سرویکشن امرت کے تحت 500 منتخب شہروں کا احاطہ کرے گا۔

نیتی آیوگ نے امرت سمیت مرکزی امداد یافتہ اسکیموں کا تیسرے فریق کے ذریعے جائزے کا انعقاد کیا تھا۔ جائزے کی رپورٹ کے مطابق امرت اسکیم کا جائزہ افادیت، موثریت، پائیداری اثرات اور مساوات جیسے وسیع پیمانوں کے تحت لیا گیا۔

جائزے کے مطابق معیارات اور پیمانوں پر امرت کی کارکردگی تسلی بخش پائی گئی ہے۔

شہروں کی تزئین کاری  اور شہروں کو بدلنے کے لیے اٹل مشن امرت کا آغاز 500 شہروں  میں 25 جون 2015 کو کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد 500 منتخب امرت شہروں میں ہمہ گیر پانی کی سپلائی فراہم کرنا اور سیوریج کوریج میں خاطر خواہ بہتری لانا تھا۔

حال ہی میں حکومت نے تمام شہروں میں ، شہروں کو وافر پانی والا شہر بنانے،ہمہ گیر پانی کی سپلائی فراہم کرنے اور 500 امرت شہروں میں صد فی صد سیوریج/ گندے نالے کے بندوبست کا کوریج فراہم کرنے کے مقصد سے یکم اکتوبر 2021 کو شہروں  کی تزئین کاری اور شہروں کو بدلنے کے لیے اٹل مشن (امرت) 2.0 کا ا ٓغاز کیا تھا۔ جہاں تک دیگر شہروں میں سیوریج/ گندے نالے کے بندوبست کا معاملہ ہے تو اس کا احاطہ یکم اکتوبر 2021 کو شروع کئے گئے سووچھ بھارت مشن –شہری (ایس بی ایم- یو) 2.0 کے تحت کیا جائے گا۔

*****

U.No.14932

(ش ح – م ع - ر ا)

 


(रिलीज़ आईडी: 1786019) आगंतुक पटल : 150
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Telugu