الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ایس ٹی پی آئی میرٹھ ،ٹائر ٹو شہروں میں آئی ٹی اور صنعت کاری کو نئی جہت دے گا
آتم نربھر بھارت کا راستہ یوپی سے ہوکر گزرتا ہے:راجیو چندر شیکھر
وزیر مملکت نے للت پور کے ایک کسان کی بیٹی ،نویں کلاس کی طالبہ کے لئے اسکالرشپ کا اعلان کیا جس نے ‘مٹی کو جانو،فصل پہچانو’ اے آئی سولوشن تیار کیا ہے
Posted On:
28 DEC 2021 5:17PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے کہا ہے کہ آتم نربھر کا راستہ یوپی سے ہوکر گزرتا ہے ۔ انہوں نے میرٹھ میں یوپی میں پانچویں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا۔ راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ ریاست ایک ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری ہب کے طور پر سامنے آرہی ہے ۔ٹیکنالوجی لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلیاں لارہی ہے اور نوجوان بہتر رہن سہن کے لئے ٹیکنالوجی اپنانے کے خواہشمند ہیں ،جس سے کہ ڈیجیٹل اترپردیش کے لئے ایک پوراماحول دوست نظام تیار کیا جاسکے۔
انہوں نے للت پور کے کسان کی بیٹی نندنی کشواہا جو نویں کلاس طالبہ ہے ،کی مثال پیش کی جس نے نوجوانوں کوچیلنج کے لئے اے آئی میں حصہ لیا۔ جس کا اہتمام انٹیل کی شراکت داری میں الیکٹرانک اور آئی ٹی کی وزارت کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس طالبہ نے ‘مٹی کو جان، فصل پہنچانو’کے عنوان سے اے آئی سولوشن تیار کیا ۔وزیر موصوف نے اس کے لئے ایک میڈ ان انڈیا اسمارٹ فون کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ آن لائن کلاسوں تک رسائی حاصل کرسکے اور اپنی تعلیم کالج لیول تک لے جاسکے۔یہ ڈیجیٹل اترپردیش کے برانڈ ایمبسیڈر ہیں اور نریندر مودی حکومت ان کے ساتھ پوری طرح سے کھڑی ہے۔
انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ کس طرح ریاست نے مر کز میں وزیر اعظم نریندرمودی اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ کی دوہری قیادت میں گذشتہ پانچ سال کے عرصہ میں تیزی سے پیش قدمی کی ہے۔ امن و قانون میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے اور ریاستی سرکار کی سرگرم پالیسیوں نے ریاستوں میں اس کی پوزیشن سب سے اوپر کردی ہےجس سے کاروبار کرنا بھی آسان ہوگیا ہے۔
ریاست نے نئے ہوائی اڈوں ،ریلویز،ایکسپریس وے/شاہراہوں کے طور پر کنکٹوٹی کے اعتبار سے زبردست سدھار کیا ہے اور سب سے اہم آئی ویز لوگوں کو جوڑ رہا ہے اور مقامی کاروبار کو تقویت دے رہا ہے ۔
ایس ٹی پی آئی میرٹھ سینٹر خطے کے ٹیک اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایز کو با اختیار بنانے میں ایک کلیدی رول ادا کرے گا جس سے سافٹ ویئر کو درآمد کرنے میں تقویت ملے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔اس کے علاوہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری راغب ہوسکے گی اور ڈیجیٹل اترپردیش کا ویژن پورا ہوگا۔
ایس ٹی پی آئی۔ نوئیڈا کے جورس ڈکشنل ڈائریکٹوریٹ کے تحت میرٹھ سینٹر ٹائر2/3 شہروں میں ایس ٹی پی آئی کا 54وں مرکز ہے ۔ ایس ٹی پی آئی میرٹھ اترپردیش کے آئی ٹی فوڈ پرنٹ کو وسعت دینے میں ایک نمایاں رول ادا کرے گا اور نئے ابھرتے ہوئے ٹیک صنعت کاروں اور ٹائر2/3شہروں کےاختراع کاروں کو بااختیار بنائے گا جس سے وہ اپنے منفرد نظریات کو اختراعی مصنوعات میں تبدیل کرسکیں گے۔2020-21 کے مالی سال میں ایس ٹی پی آئی رجسٹرڈ یونٹوں نے آئی ٹی /آئی ٹی ای ایس برآمدات کے لئے 496313کروڑ روپے کا عطیہ دیا جس میں اترپردیش نے 22671 کروڑ روپے کا یوگدان دیا ۔
25,074 مربع فٹ کے کل تعمیر شدہ رقبے کے ساتھ،133 ایس ٹی پی آئی۔میرٹھ نشستوں کے ساتھ 3,704 مربع فٹ پلگ-این-پلے اسپیس اور 2,021 مربع فٹ اختراعی انکیوبیشن اسپیس پیش کرتا ہے جبکہ ریاست کی طرف سے تیز رفتار ڈاٹا کمیونیکیشن کی سہولیات کی ضمانت دیتا ہے۔ آرٹ انکیوبیشن سہولت۔ یہ سہولت نوجوان ٹیکنو انٹرپرینیورز اور اسٹارٹ اپس کے درمیان میکر کلچر بنانے کے لیے ایک متحرک ماحولیاتی نظام پیش کرے گی، ساتھ ہی انہیں ہندوستان اور دنیا کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اختراعی سافٹ ویئر پروڈکٹس تیار کرنے کے لیے بااختیار بنائے گی۔ اس سے خطے سے آئی ٹی کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور خطے کے نوجوانوں کے لیے براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
افتتاحی تقریب میں اسٹارٹ اپس اور صنعت کے نمائندوں نے بڑے پیمانے پر شرکت کی جنہوں نے وزیر موصوف کے ساتھ بات چیت بھی کی ۔ایس ٹی پی آئی نےسہولتوں سے متعلق ایک مختصر پرزینٹیشن بھی دیاجس کی پیشکش اسٹارٹ اپس کے لئے کیمپس کی طرف سے دی گئی تھی۔ آس پاس کے یونیورسٹی کے آئی ٹی طلبا نے اس تقریب میں شرکت کی۔
مرکز کا افتتاح اگست میں لوک سبھا کے ممبر پارلیمنٹ راجیندر اگروال کی موجودگی میں کیا گیا تھا جس میں ایم ایل اے جناب سومندر تومر ،ایم ایل اے ستیہ پرکاش اگروال،ایم ایل سی اشونی تیاگی ، ایس ٹی پی آئی کے ڈائریکٹر جنرل اروند کمار اور آئی ٹی پی۔03 میں ایم ای وائی ٹی وائی کے جوائنٹ سکریٹری جناب بھونیشور کمار بھی شریک تھے۔
*************
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.14921
(Release ID: 1785982)
Visitor Counter : 124