وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ کے جہازوں کا بے پور کا دورہ

Posted On: 28 DEC 2021 4:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28دسمبر؍2021:

 

آئی این ایس شاردا، ایک ساحلی گشتی جہاز اور آئی این ایس کابرا، ایک واٹر جیٹ فاسٹ اٹیک طیارے نے بے پور بین الاقوامی آبی تقریب میں حصہ لینے کے لئے بے پور بندر گاہ کا دورہ کیا۔اِس تقریب کا انعقاد کیرالہ سرکار کے ذریعہ کیا گیا تھا، جس میں 26 اور 27 دسمبر 2021ء کو ہندوستانی بحریہ کے جہازوں اور طیاروں نے حصہ لیا۔اِن جہازوں کو جنوبی بحری کمان کی ہدایت پر چل رہے  75سال کی آزادی کی تقریبات منانے کےلئے تعینات کیا گیا۔26 دسمبر 2021ء کی شام کو اے ایل ایچ طیارے نے بے پور سمندری ساحل پر تلاش اور بچاؤ کا مظاہرہ کیا۔اِس کے بعد دونوں جہازوں نے لنگر گاہ میں بے پور سے رات میں روشنی کی۔اِس سفر کا مقصد ساحلی تحفظ کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا اور مقامی آبادی میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔اِس دورے کے دوران پورٹ اتھارٹی  اور بے پور کے مقامی لوگوں کے مابین بات چیت بھی ہوئی۔جہاز کو آنے والے لوگوں کے لئے کھلا رکھا گیا، اس کے ساتھ ہی ساتھ اُس نے اپنی اہلیت کا مظاہرہ بھی کیا۔ تمام کووڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے تقریباً 3000لوگوں نے اِس جہاز کا دورہ کیا۔ کیرالہ کے وزیر سیاحت جناب پی اے محمد ریاض اور کیرالہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈاکٹر وینو واسن دیوین نے بھی جہاز کا دورہ کیا۔

 

01.jpg

 

02.jpg

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14911)


(Release ID: 1785915) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi , Tamil