الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

ڈجیٹل اتر پردیش ، بھارت اور دنیا کے لئے ایک ممتاز ٹیک اور الیکٹرانک مرکز بنتا جا رہا ہے – یو پی کے تمام شہروں میں نو جوانوں میں آئی ٹی صنعت کو فروغ دے گا


اتر پردیش میں پانچویں ایس ٹی پی آئی کا کل میرٹھ میں افتتاح ہو گا

صنعت کاری ، عالمی سرمایہ کاری کے لئے مواقع کی تشکیل ، روز گار کی تشکیل اور اقتصادی تری میں تیزی – یو پی کے نو جوان روز گار دینے والے بنیں گے

Posted On: 27 DEC 2021 3:40PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،27 دسمبر/ ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری ، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کے مرکزی وزیر مملکت راجیو  چندر شیکھر  کل ایس ٹی پی آئی کے 62 ویں سینٹر ، ایس ٹی پی آئی – میرٹھ کا افتتاح کریں گے ۔ اس موقع پر  رکن پارلیمنٹ ( لوک سبھا ) جناب راجندر اگروال  ، رکن پارلیمنٹ ( راجیہ سبھا ) جناب وجے پال تومر ، ایم ایل اے جناب سومیندر تومر  ، ایس ٹی پی آئی کے ڈائریکٹر جنرل جناب اروند کمار  ، آئی ٹی پی – 03 میں ایم ای آئی ٹی وائی کے جوائنٹ سکریٹری جناب بھوونیشور کمار اور  این ایچ – 58 بائی پاس کے قریب  میرٹھ کے وید ویاس پوری یوجنا کے جوائنٹ سکریٹری شرکت کریں گے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RIJP.jpg

 

بھارت کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار معاشرے اور علم پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنے کے لئے آئی ٹی کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے، ایس ٹی پی آئی-میرٹھ سینٹر کا افتتاح تکنیکی اسٹارٹ اَپس اور ایم ایس ایم ای کو دوسرے درجے کے شہر میں  با اختیار بنانے میں اہم رول ادا کرے گا اور سافٹ ویئر کی بر آمدات اور میں اضافہ کرے گا اور  مزید یہ کہ ڈجیٹل اتر پردیش کے ویژن کو حاصل کرتے ہوئے ایف ڈی آئی کو راغب کرنے کے ساتھ روز گار کے مواقع پیدا کرے گا ۔

میرٹھ مرکز ، ایس ٹی پی آئی – نوئیڈا کے دائرہ اختیار میں ٹیئر 2 / 3  شہروں میں 54 واں ایس ٹی پی آئی مرکز ہے۔ ایس ٹی پی آئی-میرٹھ اتر پردیش کے آئی ٹی کے دائرے کو توسیع دینے  اور ٹیئر -2/3 شہروں کے ابھرتے ہوئے ٹیک انٹرپرینیورز اور اسٹارٹ اپس کو بااختیار بنانے میں اہم رول ادا کرے گا تاکہ ان کے منفرد تصورات کو اختراعی مصنوعات  کی صورت میں پیش کیا  جا سکے۔

         ایس ٹی پی آئی  - میرٹھ میں جدید ترین انکیوبیشن پلانٹ کا کل تعمیر شدہ رقبہ 25,074 مربع فٹ ہے۔ یہ 133 سیٹوں کے ساتھ 3,704 مربع فٹ پلگ-این-پلے اسپیس اور 2,021 مربع فٹ خام انکیوبیشن اسپیس کے ساتھ تیز رفتار ڈیٹا کمیونیکیشن کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

         مالی سال 21-2020 ء  میں، ایس ٹی پی آئی  - رجسٹرڈ یونٹس نے آئی ٹی – آئی ٹی ای ایس کی برآمدات میں 4,96,313 کروڑ روپئے  کا تعاون کیا، جس میں اتر پردیش کا حصہ 22,671 کروڑ روپئے  ہے۔

         یہ پلانٹ نوجوان ٹیک-انٹرپرینیورز اور اسٹارٹ اپس کے درمیان میکر کلچر کو فروغ دینے کے لئے ایک متحرک ماحولیاتی نظام بنائے گا، جو انہیں بھارت  اور دنیا کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے جدید سافٹ ویئر پروڈکٹس تیار کرنے کے لئے بااختیار بنائے گا۔ اس سے خطے سے آئی ٹی کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور خطے کے نوجوانوں کے لئے براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ایس ٹی پی آئی سینٹر اور انکیوبیشن پلانٹ کے فوائد:

  • خطے کو ترجیحی آئی ٹی مقامات میں سے ایک کے طور پر فروغ دینے اور آئی ٹی / آئی ٹی ای ایس / ای ایس ڈی ایم یونٹوں کو ریاست کی طرف راغب کرنا ۔
  • خطے سے آئی ٹی سافٹ ویئر اور خدمات کی برآمدات کو فروغ دینا  اور مجموعی قومی برآمدات میں تعاون کرنا ۔
  • سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک ( ایس ٹی پی )  اور الیکٹرانک ہارڈ ویئر ٹیکنالوجی پارک ( ای ایچ ٹی پی )  اسکیم کے تحت قانونی خدمات فراہم کرنا۔
  •  جدید ترین انکیوبیشن سہولیات ، ہائی سپیڈ ڈاٹا کمیونیکیشن  ( ایچ ایس ڈی سی )  اور دیگر ویلیو ایڈڈ خدمات فراہم کرنا ۔
  •  جدت طرازی  ، آئی پی آر کی تشکیل اور مصنوعات کے فروغ کی ہمت افزائی کرنا ۔
  •  اسٹارٹ اپس کو رہنمائی اور پروموشنل مدد فراہم کرنا۔

 

ایس ٹی پی آئی کے بارے میں:

         سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا  ( ایس ٹی پی  آئی ) 5  جون ، 1991 ء میں قائم کیا گیا تھا ، جو حکومتِ ہند کی الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کی وزارت کے تحت ایک خود مختار سوسائٹی ہے اور یہ بھارت کے آئی ٹی ، آئی ٹی ای ایس / ای ایس ڈی ایم صنعت کے ایک ڈرائیور کے طور پر ابھرا ہے ۔ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک ( ایس ٹی پی )  اور الیکٹرانک ہارڈ ویئر ٹیکنالوجی پارک  ( ای ایچ ٹی پی ) اسکیموں کو لاگو کرکے ملک سے سافٹ ویئر اور الیکٹرانک ہارڈویئر کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے پالیسی انتظامیہ کے مینڈیٹ کے ساتھ، ایس ٹی پی آئی نے بھارت میں سافٹ ویئر کی برآمدات کی حوصلہ افزائی اور فروغ کے لئے ایک پہل کی ہے۔ اس نے سنگل ونڈو کلیئرنس خدمات، عالمی معیار کا انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی، جدید ترین انکیوبیشن پلانٹس اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی خدمات فراہم کرکے کاروبار کرنے میں آسانی کے لئے ایک مضبوط ایکو سسٹم بنایا ہے۔

         اس کے دائرہ اختیار میں 11 ڈائریکٹوریٹ اور 62 مراکز ہیں، جن میں سے 54 ٹیئر-2/3 شہروں میں ہیں۔ ایس ٹی پی آئی نے سافٹ ویئر کی برآمدات، آر اینڈ ڈی  ،  اختراعات اور ٹیکنالوجی سے چلنے والی کاروباری شخصیت کو فروغ دینے کے لئے ٹیئر - II/III شہروں میں پورے ہندوستان کی بنیاد پر اپنی موجودگی کو بڑھایا ہے۔ تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے، ایس ٹی پی آئی نے ، ملک کو آئی ٹی کے ایک پسندیدہ مقام میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس حقیقت کی تصدیق ایس ٹی پی آئی سے رجسٹرڈ یونٹس کی برآمدات سے بھی ہوتی ہے، جن کی مالیت 93-1992 ء  کے دوران 52 کروڑ روپئے  تھی ، جو 21-2020 ء  میں شاندار ترقی کے بعد 4,96,313 کروڑ روپئے  تک پہنچ گئی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (27-12-2021)

U. No.  14860



(Release ID: 1785637) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi