بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مغربی ساحل کے ساتھ گرین فریٹ کوریڈور

Posted On: 21 DEC 2021 5:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21 دسمبر 2021۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ :

حکومت نے ساحلی تجارت کو فروغ دینے اور پائیدار، کم لاگت اور موثر انٹر موڈل اور ملٹی موڈل کسٹمر حل فراہم کرنے کے لیے بڑی بندرگاہوں اور غیر اہم بندرگاہوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی پیدا کرنے کو اولین ترجیح دی ہے۔  ایسا کرنے سے، وزارت کا مقصد اندرون ملک تجارت اور صنعتوں کو سمندری رابطہ فراہم کرنا، سڑک اور ریل پر بھیڑ کو کم کرنے کے علاوہ رسد کی لاگت کو کم کرنا ہے۔ گرین فریٹ کوریڈور-2 سروس کوچین سے بی پور اور ازھیکل بندرگاہوں تک شروع کی گئی۔ ساحلی تجارت کو فروغ دینے اور پائیدار، کفایتی اور ملٹی موڈل کسٹمر حل فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔  اس سے سڑک اور ریل ٹریفک پر بھیڑ کم ہو جائے گی۔   تاہم ساحلی جہاز رانی  کو زیادہ کفایتی اور موثر بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس وقت گرین فریٹ کوریڈور سروس، راؤنڈ دی کوسٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، ممبئی کے ذریعے چلائی جاتی ہے، جو ہفتے میں دو بار کنٹینرز کے ساتھ بی پور اور ازھیکل بندرگاہوں پر کال کرتی ہے۔

ساحلی جہاز رانی کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات میں شامل ہیں:

1       ساحلی راستوں پر ٹرانس شپمنٹ کنٹینرز، خالی کنٹینرز، کھاد اور زرعی، ماہی گیری، مویشی پروری  اور باغبانی کی اجناس لے جانے کے لیے غیر ملکی پرچم والے جہازوں کے لیے لائسنس میں نرمی۔

2      کم از کم 40فیصد ڈسکاؤنٹ بڑی بندرگاہوں کی طرف سے جہازوں اور ساحلی جہازوں کو کارگو سے متعلق چارجز پر پیش کیا جاتا ہے۔

3     اہم بندرگاہوں پر ساحلی بحری جہازوں کی برتھنگ میں ترجیح،  سرکاری شعبہ یونٹ کے کارگو لے جانے کے لیے ہندوستانی پرچم والے جہازوں کو سبسڈی؛  اور

4    بینکر ایندھن پر جی ایس ٹی کو 18 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔

17,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے 63 پروجیکٹ ہیں، جنہیں ریاست کیرالہ میں ساگرمالا پروگرام کے تحت پورٹ لیڈ انڈسٹریلائزیشن، پورٹ ماڈرنائزیشن، پورٹ کنیکٹی ویٹی میں اضافہ، کوسٹل کمیونٹی ڈیولپمنٹ اور کوسٹل شپنگ، اور اندرون ملک آبی گزرگاہوں سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لیے نشان زد کیا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ مرکزی وزارتوں، آئی ڈبلیو اے آئی ، ہندوستانی ریلوے، ریاستی حکومت اور بڑی بندرگاہوں وغیرہ کے ذریعہ شروع کیے گئے ہیں۔

ساگر مالا پروگرام کے ذریعے جزوی طور پر مالی امداد یافتہ ، 128 کروڑ کی  لاگت والے 6  منصوبے ہیں۔ ان 6منصوبوں میں سے 104 کروڑ روپے کے 4 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور 24 کروڑ  روپے کی لاگت والے 2 منصوبوں پرعملدرآمد  جاری ہے۔

************

 

ش ح ۔   س ب  ۔   ت ع

 U:14844


(Release ID: 1785469) Visitor Counter : 122
Read this release in: English