الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گونڈا ، وارانسی ، سہارنپوراورمرادآباد میں مزید چار آدھارسیواکیندروں کے افتتاح کے ساتھ ڈجیٹل اترپردیش کا فروغ


ٹکنالوجی کے ساتھ لوگوں کو بااختیاربنانے کے وزیراعظم نریندرمودی کے ویژن کو آگے لے جانے
کی سمت میں اہم قدم

آدھاراور ڈی بی ٹی کے استعمال سے سرکاری خزانے میں 1.78لاکھ کروڑروپے کی بچت ہوئی :راجیو چندرشیکھر

Posted On: 21 DEC 2021 4:55PM by PIB Delhi

 

ہنرمندی کے فروغ  اور انٹرپرینیورشپ اور الیکٹرانک و اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر مملکت راجیو چندرشیکھرنے گونڈا ، وارانسی ، سہارنپوراور مرادآباد  میں آدھارسیواکیندروں کا افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016PLW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EC1B.jpg

اس موقع پر راجیو چندرشیکھرنے سبھی کو مبارکباد دی اورکہاکہ یہ عوامی سہولت  خاص طورسے  باشندوں کے لئے وقف ہے ۔

انھوں نے ڈجیٹل انڈیا پر وزیراعظم نریندرمودی  کے تصورکے بارے میں بات کی ، جو بھارت جیسے ترقی پذیرملک میں  ٹکنالوجی کےحصول کے لئے  تین وسیع نتائج پیش کرتاہے ۔ یہ ہیں :

  1. شہریوں  کی زندگی  کو تبدیل کرنے کے لئے ٹکنالوجی
  2. اقتصادی مواقع  کی توسیع 
  3. کچھ ٹکنالوجیز میں  اسٹراٹیجک صلاحیتیں  پیداکرنا

انھوں نے 80کی دہائی کے بھارت کے سابق وزیراعظم کا حوالہ دیا ، جنھوں نے تبصرہ کیاتھا کہ 100پیسے  کے فائدے میں سے صرف  15پیسے ہی حقیقی مستحقین تک پہنچتے ہیں ۔ ڈجیٹل انڈیا کے لئے  شکریہ ، سبھی فوائد کا100فیصد ڈی بی ٹی کے توسط سے مستحقین تک پہنچتاہے ۔ انھوں نے اس تبدیلی کی  کامیابی کا سہرا آدھارکا استعمال کرکے فوائد کی براہ راست منتقلی کے لئے ٹکنالوجی  کے استعمال کی سمت میں  وزیراعظم نریندرمودی کے تصور کے سرباندھا ، جس نے نظام میں موجود خامیوں کو ختم کردیا، بچولیوں کو ہٹا یا اور بدعنوانی کی روک تھام کی ۔

بعد میں انھوں نے کہاکہ آدھاراورڈی بی ٹی کے استعمال کی وجہ سے خاص طورسے نقلی اور ڈوپلی کیٹ مستحقین  کو الگ کرنے کی وجہ سے سرکاری خزانے میں  اندازے کے مطابق  1.78لاکھ کروڑروپے  (مارچ ،2020 کو ڈی بی ٹی مشن ، کابینہ سکریٹریٹ کے مطابق ) کی بچت ہوئی ۔

ہنرمندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر راجیو چندرشیکھرنے کہاکہ تنہا یوپی میں  تقریبا 274934کروڑروپے  کا (مجموعی ) فائدہ براہ راست مستحقین کے کھاتوں میں  منتقل کیاگیاہے ۔ آدھارکا فائدہ اٹھاکر براہ راست  فوائد کی منتقلی  کے توسط سے  کل تقریبا 15کروڑلوگ  (یوپی میں ) مرکز /ریاستی حکومت  کے مختلف اسکیموں کے تحت  مستفید ہوئے ہیں ۔ اس لئے ‘‘ آدھارنہ صرف دنیا کا سب سے بڑا ڈجیٹل شناختی پروگرام ہے ، بلکہ لوگوں کو حقوق حاصل کراکے انھیں  بااختیاربنانے کا ایک آلہ بھی ہے ۔’’

آدھارکے بارے میں انھوں نے کہا کہ پی ایم کسان ، پی ایم آواس یوجنا ، پی ایم جن آروگیہ یوجنا ، پہل ،منریگا، قومی سماجی تحفظ  اسسٹنس پروگرام  ، پی ڈی ایس ، (آدھارکی توثیق کے ذریعہ اسی طرح  فائدہ پہنچانے  )جیسے مختلف سماجی بہبود کے فوائد کی لیک پروف تقسیم کے لئے آدھار کا استعمال کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی تقریبا 313اسکیموں کو نوٹیفائیڈ کیاگیاہے ۔ آدھارنے جن دھن یوجنا اور موبائل( جے اے ایم ٹرینٹی )کے ساتھ مل کر مالی شمولیت میں  تیزی لانے کے لئے ایک مضبوط پلیٹ فارم کیاگیاہے ۔ آدھارپرمبنی ادائیگی کی خدمات  فنگرپرنٹ تصدیق  کے استعمال سے  بینک خدمات تک  آسان رسائی فراہم کررہی ہیں ۔

سال 2015 میں عزت مآب وزیراعظم کے شروع کئے گئے ڈجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت  بھارت نے کیسے  صلاحیت سازی  کو فروغ دیا ہے ، اس کا ذکرکرتے ہوئے ، جناب راجیو چندرشیکھرنے ملک میں تیارکوون پورٹل کا ذکرکیا، جس نے 138کروڑسے زیادہ ٹیکہ کاری کو یقینی بنایا-ایک ایسا ماڈل  جس کی تعریف کی گئی ہے اوراب دیگرملکوں کے ذریعہ اس پرعمل کیاجارہاہے ۔ انھوں نے یوپی حکومت کے کووڈ بندوبست کی بھی تعریف کی  کیونکہ اس نے تقریبا  1.5لاکھ کامن سرسیز سینٹر (سی ایس سی ) ، 4.5لاکھ  گاوں کی سطح کے انٹرپرینیورز (وی ایل ایز ) کے نیٹ ورک کا استعمال کرکے یوپی میں 18کروڑ ٹیکہ کاری کی سہولت کے لئے ٹکنالوجی کا کامیاب طریقے سے فائدہ اٹھایا ، جو کہ (آسٹریلیا کی آبادی کا چھ گنا ہے ) ۔تکنیک  کے ذریعہ لوگوں کی زندگی کی بدلنے کے لئے نریندرمودی حکومت  اوریوگی حکومت کے بیچ اس تال میل کو انھوں نے  ‘‘ڈبل ڈجیٹل انجن سرکار’’ کہا۔

انھوں نے کہاکہ امن وقانون  ، بنیادی ڈھانچے  -جس میں نئی شاہراہوں اورہوائی اڈوں کے ساتھ  سڑک اور فضائی رابطے شامل ہیں  ، میں مجموعی  بہتری کی وجہ سے یوپی سرمایہ کاری کے لئے ایک پسندیدہ مقام بن رہاہے ۔ نوجوانوں کے لئے آگے آنے والےوسیع مواقع کا ذکرکرتے ہوئے ، کیونکہ ڈجیٹل اترپردیش اپنی ڈجیٹل معیشت کو رفتاردیتے ہوئے انٹرنیٹ کوریج کی توسیع کرنا چاہتاہے  ، جناب راجیو چندرشیکھرنے کہاکہ ‘‘ شاہراہوں اور ‘آئی ’ کے طریقوں  کاامتزاج  اترپردیش کے نوجوانوں کے لئے زبردست موقع پیداکرے گا کیونکہ ریاست  انویسٹ منٹ اب  بن رہی ہے ۔ ’’

آخرمیں انھوں نے سبھی کو مبارکباد دی اوریقین دہانی کرائی کہ مستقبل قریب میں  اترپردیش میں اس طرح کے مزید اے ایس کے  کھولے جائیں گے تاکہ لوگوں کی زندگی  سہل ہوسکے ۔ گونڈا ، وارانسی ، سہارنپور اور مرادآباد میں آج چار مزید آدھارسیواکیندرکھلنے کے ساتھ ، راجیوچندر شیکھر نے یوپی کے لوگوں کو یقین دلایاکہ ڈجیٹل اترپردیش کی طرف مارچ پہلے کے مقابلے میں تیز ہوگا۔

افتتاحی تقریب میں  وارانسی کے رکن اسمبلی جناب سریندرنارائن ، وارانسی کی میئر محترمہ مردلا جیسوال ، گونڈا کے رکن اسمبلی جناب پرتیک بھوشن سنگھ ، مرادآباد کی رکن اسمبلی جناب رتیش کمارگپتا ، مرادآباد کے میئر  جناب ونود اگروال  ، ایم ای آئی ٹی  وائی سکریٹری  جناب اجے ساہنی  ، یوآئی ڈی  اے آئی کے سی ای او جناب سوربھ گرگ  اور الیکٹرانکس اوراطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت کے ساتھ ساتھ  ریاستی حکومت کے  دیگر سینیئر افسران بھی شامل ہوئے ۔

****************

 (ش ح ۔ف ا۔ ع آ)

U-14842


(Release ID: 1785450) Visitor Counter : 1103


Read this release in: English , Hindi