کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ڈی پی آئی آئی ٹی ضوابط کی پابندی کے بار کو کم کرنے کے لئے اصلاحات کے آئندہ مرحلے پر غور وخوض کے لئے ایک نیشنل ورکشاپ منعقد کرے گا


اس ورکشاپ میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں  کی جانب سے وسیع پیمانے پر شرکت  کی جائے گی

ورکشاپ سے ’’زندگی گزارنے کی آسانی‘‘ اور ’’کاروبار کرنے کی آسانی‘‘ کی صورت حال میں بہتری متوقع

Posted On: 21 DEC 2021 4:19PM by PIB Delhi

ورکشاپ سے ’’زندگی گزارنے کی آسانی‘‘ اور ’’کاروبار کرنے کی آسانی‘‘ کی صورت حال میں بہتر بنانے  کے قومی مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کی ایک بڑی کوشش  کے طور پر صنعت اور  داخلی  تجارت کے فروغ کا محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) 22 دسمبر  2021  کو  ’’ ضوابط کی پابندی کے  بار کو کم کرنے کے لئے اصلاحات کے آئندہ مرحلے ‘‘ پر ایک قومی  ورکشاپ منعقد کرے گا۔  اس ورکشاپ میں مرکزی وزارتیں اور  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں  کی جانب سے وسیع پیمانے پر شرکت  کی جائے گی۔

اس ورکشاپ میں تین متوازی اجلاس ہوں گے۔ پہلے اجلاس کا موضوع  ’’غیر ضروری پابندیوں کو ختم کرنا اور سرکاری محکموں کے درمیان باہمی رابطوں  کو فروغ دینا‘‘ ہوگا۔ اس اجلاس  میں  دوسری باتوں کے علاوہ  مرکزی وزارتوں  /  محکموں اور  ریاستوں کے درمیان سنگل ونڈو سسٹم، سنگل بزنس آئی ڈی  پر غور وخوض ہوگا۔

دوسرے اجلاس کا موضوع ’’شہریوں کو فراہم کرائی جانے والی خدمات  کو مؤثر بنانے کے لئے نیشنل سنگل سائن آن‘‘  ہوگا، جس میں  شہریوں کو فراہم کرائی جانے والی تمام خدمات کو  مرکز ی اور ریاستی حکومتوں  کے ذریعہ ایک  چھت – ’’نیشنل سٹیزن سینٹرک پورٹل‘‘ کے نیچے لانے اور تمام شہریوں کے لئے ’ایک نیشنل ڈیجیٹل پروفائل‘ تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جس کو  سرکاری فارموں کو  پری- فل کرنے میں استعمال کیا جائے گا اور اس کو  شہریوں کے فائدے کے لئے بہبود کے سلسلے میں معلومات  کے ذریعہ کے طور پر بھی استعمال کیا جائے گا۔

تیسرے اجلاس کا موضوع ’’مؤثر طریقے سے شکایتوں کو دور کرنا‘‘ ہوگا  اور  اس اجلاس میں کئی  موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔ مثلاً شکایتوں  کو دور کرنے کے لئے نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی کا استعمال مسائل کے حل کے معیار  کے اثر میں اضافہ کرنے کے لئے ذمہ داری پر مبنی میکنزم ۔

اس ورکشاپ میں مفید مباحثے اور غور وخوض کئے جانے اور  اس سے  ضابطوں کی پابندی کے بعد  کو کم کرنے کے لئے اختراعی خیالات  کو ٹھوس شکل دیئے جانے کی  توقع ہے۔ آخری اور اختتامی اجلاس کے دوران  ، ان اجلاسوں کے نتائج کامرس اور صنعت کے وزیر اور  کابینہ سکریٹری کو پیش کئے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-  اگ- ق ر)

U-14843



(Release ID: 1785436) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi