عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکز ی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے  دہلی اور این سی آر میں سماج کے محروم طبقات میں تقسیم کے لئے 1500کلوگرام پہننے لائق کپڑے  اور اسی طرح کی دوسری اشیاء لے جانے والے ٹرک کو نارتھ بلاس سے ہرجھنڈی دکھا کر روانہ کیا


ڈاکٹر جتندر سنگھ نے غریب خاندانوں کے بچوں کو آن لائن پڑھائی کے لئے  اہل بنانے کے ضمن میں اگلا ’’سنچے‘‘پروگرام شروع کرنے پر زور دیا-بچوں کو بنا استعمال ہوئے موبائل ہینڈ سیٹ تقسیم کرنے کی اپیل کی

Posted On: 24 DEC 2021 5:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24دسمبر؍2021:

 

مرکزی وزیر مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی (آزادانہ چارج)، وزیر مملکت برائے ارضی سائنس ، پی ایم او، عملے ، عوامی شکایت، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج دہلی اور این سی آر میں سماج کے محروم طبقات کو تقسیم کےلئے 1500 گرام پہننے لائق کپڑے اور اسی طرح کا دوسرا سامان لے جانے والے ایک ٹرک کو نارتھ بلاک سے ہرجھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

یہ سامان  ایمس، آئی ایس ٹی ایم، علاقوں میں ضرورت مندوں کو تقسیم کئے جائیں گے اور بچے ہوئے سامان کو دہلی اور این سی آر علاقوں میں محروم طبقات کے لئے کام کرنے والے ایک این جی او، گونج کو سونپ دیئے جائیں گے۔

 

02.jpg

 

اس موقع پر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ منانے کے عملے اور تربیت کے محکمے نے وزارت داخلہ ، وزارت مالیات اور وزارت زراعت کے تعاون سے سامان جمع کرنے کے لئے ’’سنچے‘‘پہل کی شروعات کی۔ اس کے تحت نارتھ بلاک اور آس پاس کی عمارتوں میں واقع مختلف وزارتوں اور محکموں میں برسر کار سرکاری ملازمین سے سامان اکٹھا کئے گئے۔وزیر موصوف نے بتایا کہ 29 نومبر سے 10دسمبر 2021ء تک کی گئی اِس پہل کو زبردست حمایت ملی اور 1500کلو گرام کپڑے اور اِس طرح کے دوسرے سامان جمع کئے گئے۔‘‘

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ ڈی او پی ٹی کا ’’سیوا‘‘مشن جاری رہنا چاہئے۔ اُنہوں نے افسران کو استعمال نہ کئے گئے موبائل ہینڈ سیٹ  کے اگلے ’’سنچے‘‘ پروگرام کو شروع کرنے کےلئے متحرک کیا۔اُنہوں نے کہا کہ اِن موبائل فون کو غریب خاندانوں میں تقسیم کیا جائے ، تاکہ اُن کے بچے آن لائن پڑھائی کرنے میں اہل ہوسکیں۔اُنہوں نے کہا کہ ڈی او پی ٹی سے تحریک لے کر دیگر وزارتیں بھی سماجی خدمت کے کام میں شامل ہوں گی۔اُنہوں نے اطمینان کے ساتھ یہ بھی کہا کہ یہ نیک مشن بہتر حکمرانی ہفتے کے ساتھ بھی میل کھا رہا ہے۔

 

03.jpg

 

اس موقع پر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے 22 رضاکاروں کو یادگاری نشان تقسیم کئے، جنہوں نے اِس موقع پر پہننے لائق لباس اور دوسرے سامان جمع کرنے میں تعاون دیا ہے۔پروگرام میں ڈی او پی ٹی سیکریٹری جناب پی کے ترپاٹھی، ڈی او پی ٹی کی اَپر سیکریٹری محترمہ رشمی چودھری اور وزارت کے دیگر افسران بھی شامل ہوئے۔

 

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14806)



(Release ID: 1785184) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi