جل شکتی وزارت

این ایم سی جی اور ٹیری (ٹی ای آر آئی )نے پانی کے ازسر نو استعمال پر عمدگی کے مرکز کا افتتاح کیا


تحقیق و اختراع کا خاکہ وضع کرنے اور اسے ترقی دینے کے لیے عمدگی کا مرکز قائم کیا

گندے پانی کو از سر نو استعمال میں لائے جا سکنے والے وسیلے کے طور پردیکھا جائے گا: ڈی جی، این ایم سی جی

Posted On: 24 DEC 2021 6:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 24 دسمبر 2021:

صاف ستھری گنگا کے لیے قومی مشن (این ایم سی جی) کے ڈائرکٹر جنرل اور توانائی اور وسائل کے ادارے (ٹی ای آر آئی)  کے ڈائرکٹر جنرل نے نئی دہلی میں واقع ٹیری کے صدر دفاتر میں این ایم سی جی۔ ٹیری کے عمدگی کے مرکز (سی او ای) کا افتتاح کیا۔ این ایم سی جی اور ٹیری کے باہمی تعاون سے قائم کیا جانے والا پانی کے از سر نو استعمال سے متعلق عمدگی کا یہ مرکز ملک میں اپنی نوعیت کا اولین مرکز ہے۔

یہ مرکز این ایم سی جی، ٹیری، صنعتی شعبے کے شراکت داروں اور صنعتی شعبے کی نمائندہ اکائیوں کے درمیان ایک چار فریقی معاہدہ  ہے، جو گروگرام میں گوال پہاڑی میں واقع ٹیری کیمپس میں عمل میں آئے گا۔ یہ ادارہ تحقیق اور اختراع کا خاکہ وضع کرنے اور اس کو فروغ دینے کے لیے گنگا نالیج سینٹر (جی کے سی) کے مقاصد پورے کرے گا، جن میں تحقیق کے لیے علم سے متعلق خامیوں اور نئے خیالات کی ضرورت کی شناخت کرنا، ہدف بند تحقیق کو تعاون فراہم کرنا اور قابل استطاعت، کفایتی اور مربوط ٹریٹمنٹ تکنالوجیوں کے لیے ضروری اختراع کو فروغ اور ترقی دینا شامل ہے، جو ٹریٹمنٹ کی موجودہ خامیوں کو دور کرنے، صلاحیت میں اضافہ کرنے اور ازسر نو استعمال کے لیے صاف کیا گیا محفوط پانی دستیاب کرانے میں اہل ہوں گی۔ اس طرح یہ عمدگی کا مرکز جی کے سی کے تحت تصور کردہ سرگرمیوں کے ساتھ ہم آہنگی کے نظریے سے بھی اپنی نوعیت کا اولین مرکز ہے۔

اس افتتاح کے موقع پر این ایم سی جی کے ڈائرکٹر جنرل جناب راجیو رنجن مشرا نے کہا کہ، ’’ٹریٹمنٹ کے بعد گندے پانی کا ہرممکنہ استعمال کیا جائے گا۔ گنگا اور کسی ندی یا شہر کو صاف ستھرا بنانے کا مقصد اسے طویل عرصے تک قابل استعمال بنانا ہے، اس پائیداری کا مطلب اسے گندے پانی کے طور پر نہیں بلکہ ازسر نو استعمال کیے جانے والے وسیلے کے طور پر دیکھنے سے ہے۔‘‘ جناب مشرا نے مؤثر انداز میں پانی کا از سر نو استعمال کرنے کے لیے تحقیقی اداروں اور صنعتوں سمیت تمام حصہ داروں کے ساتھ شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، ’’ ہمیں گندے پانی کے ٹریٹمنٹ کے سلسلے میں مصروف عمل صنعتوں سے بات چیت کرنی ہوگی، ٹریٹمنٹ پلانٹس قائم کرنے ہوں گے، پانی کے ازسر نو استعمال کو بڑھانا ہوگا اور محفوظ ازسر نو استعمال کے لیے صاف کیے گئے پانی کو دستیاب کرانا ہوگا۔‘‘

ٹیری کی ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر وبھا دھون  نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ  جدید تحقیق کا مقصد بڑے پیمانے پر کمیونٹی کو مدد کی فراہمی ہونا چاہئے۔ ڈاکٹر دھون نے کہا، ’’جو تحقیق تجربہ گاہ تک محدود رہتی ہے اس کا استعمال بہت کم ہوتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ٹیری نے ہمیشہ صنعتوں اور دیگر حصہ داروں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس مرکز میں گندے پانی کا ٹریٹمنٹ نہ صرف اقتصادی نقطہ نظر سے، بلکہ پائیداری  کے لحاظ سے بھی اہم ہے۔‘‘

ٹیری کے واٹر ریسورسیز ڈیویژن میں ممتاز فیلو اور سینئر ڈائرکٹر ڈاکٹر ایس کے سرکار نے کہا، ’’گندے پانی کے ٹریٹمنٹ اور ازسر نو استعمال کی روایتی تکنالوجیوں کی اپنی حدود ہیں، اس لیے نئی تکنالوجیاں درکار ہیں۔ اس سلسلے میں، ٹیری نے زیڈ ایل ڈی حاصل کرتے ہوئے اور پانی کے ازسرنو استعمال کو بڑھاتے ہوئے گندے پانی کے ٹریٹمنٹ کے لیے ٹیری  جدید آکسیڈیشن تکنالوجی (ٹی اے ڈی او ایکس®) تیار کی ہے۔ اس عمدگی کے مرکز کے قیام سے تکنالوجی کی حامل ایسی پہل قدمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

تبادلہ خیالات کے دوران جناب جگ موہن گپتا نے آلودہ پانی کے شعبے میں بھی تکنالوجی پر مبنی اختراع پر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا۔ جناب مادھو کمار نے فضلاتی کیچڑ انتظام کاری  کو شامل کرنے اور پلگ اِن اور پلے تکنالوجی کو ترقی دینے کی بات رکھی۔ جناب ارگھیہ پال نے گیس پیداواریت اور اس کے لیے نیٹ زیرو ٹارگیٹ حاصل کرنے کے لیے کیچڑ کا استعمال کرنے کا سجھاؤ پیش کیا۔مرکز کی قیادت کے فرائض ٹی اے ڈی او ایکس ® ٹکنالوجی سینٹر فار واٹر ری یوز، واٹر ریسورسیز ڈیویژن، ٹیری میں فیلو اور علاقائی کنوینر ، ڈاکٹر نوپر بہادر سنبھالیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ مرکز ایک عالمی سطح کے ادارے کے طور پر ابھرے گا، جو صنعتوں اور صنعتی گروپوں، گندے پانی کے ٹریٹمنٹ سے وابستہ تحقیقی اور ترقیاتی پروگراموں میں شامل  یونیورسٹیوں جیسے حصہ داروں کو مستفید کرے گا اور ساتھ  ہی مرکز اور ریاستی حکومتوں، شہری علاقائی انجمنوں اور صنعتوں کو گندے پانی کے ٹریٹمنٹ اور پانی کے ازسر نو استعمال میں تکنیکی مشاورت، تربیت اور صلاحیت سازی میں تعاون فراہم کرے گا۔

اس تقریب میں واٹر ریسورسیز ڈیویژن  ، ٹیری کے ممتاز فیلو اور سینئر ڈائکٹر ڈاکٹر ایس کے سرکار، این ایم سی جی کے مشیر جناب جگموہن گپتا، این ایم سی جی کے اقتصادی و مالی مشیر جناب مادھو کمار آر، کو۔لیڈ انسٹی ٹیوشنل، این ایم سی جی جناب ارگھیہ پال، جناب سندیپ پانڈے اور این ایم سی جی اور ٹیری کے دیگر افسران نے بھی حصہ لیا۔

 

 

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 14800



(Release ID: 1785183) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi