کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جناب پیوش گوئل نے ہندستان کے ٹائر1 اور ٹائر 2 شہروں میں انٹر پرینور شپ کو پروان چڑھانے پر زیادہ توجہ دینے کا مطالبہ کیا


کامیاب  اسٹارٹ اپس سےکہا ہے کہ وہ کارباری جذبے کو ابھارنے کےلئے قوم کے نوجوانوں کے ساتھ مسلسل مشغول رہیں

اسٹارٹ اپس میں گلوبل ویلیو چینز میں ہندستان کے  انضمام کو متحرک کرنے اور عالمی منڈیوں میں ہمارے قدموں کو بڑھانے کی صلاحیت ہے:جناب پیوش گوئل

اسٹارٹ اپس سے کہا کہ وہ دیہی ہندستان کے مسائل کا حل وضع کرنے پر توجہ دیں

21-2018 سے تقریباً 5.9 ایل نوکریاں اسٹارٹ اپس کے ذریعہ تخلیق کی گئیں

نیشنل اسٹارٹ اپ ایڈوائزی کونسل کے تیسرے اجلاس میں کلیدی خطاب پیش کیا

Posted On: 24 DEC 2021 6:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24 دسمبر 2021/کامرس اور صنعت، امور صارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹکسٹائل کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج ہندستان کے ٹائر1 اور ٹائر 2 شہروں میں اٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لئے زیادہ توجہ دینے پر زور دیا۔ وہ آج ورچوئل طور پرنیشنل اسٹارٹ اپ ایڈوائزری کونسل کے تیسرے اجلاس میں کلیدی خطبہ دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ ہندستان میں 45فی صد اسٹارٹ اپ ٹائر 2 اور 3شہروں سےہیں اور 523 اضلاع میں کم از کم 1 تسلیم شدہ  اسٹارٹ اپ ہے۔ 21-2018 سے تقریباً 5.9 ایل نوکریں اسٹارٹ اپس کے ذریعہ تخلیق کی گئی ہیں۔ صرف 2021 میں تقریباً 1.9 ایل ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔

ڈپارٹمنٹ فار پرموشن آ ف انڈسٹری اینڈ انٹرنل ٹریڈ (ڈی پی آئی آئی ٹی) نےنیشنل اسٹارٹ اپ ایڈوائزی کونسل تشکیل دی تھی تاکہ  حکومت کو ان اقدامات کے بارے میں مشورہ دیا جائے جو ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے اور بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے جدت اور اسٹاٹ اپ کو فروغ دینے کے لئے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لئے درکار ہیں۔

سابقہ ممبران کے علاوہ، کونسل کے کئی غیر سرکاری اراکین ہیں جو مختلف اسٹیک ہولڈز کی نمائندگی کرتے ہیں جیسے کہ کامیاب اسٹارٹ اپس کے بانیوں ، ہندستان میں کمپنیاں بنانے والے اور اسکیل کرنے والے سابق فوجی، سرمایہ کاروں کے مفادات کی نمائندگی  کرنےکے اہل افراد، انکیوبیٹرس اور اسٹارٹ اپس میں ایکسلریٹر، اسٹارٹ اپس کےاسٹیک ہولڈرز کی ایسوسی ایشنز کے نمائندے اور انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے نمائندے۔

وزیر موصوف نےکہا کہ 25 دسمبر سابق وزیراعظم جناب  اٹل بہاری واجپئی کےیوم پیدائش کو ہندستان میں گڈ گورننس ڈے کے طورپر منایا جارہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک مضبوط  اسٹارٹ اپس ماحولیاتی نظامعیشت کوباضابطہ بنانے میں مدد کرے گا اور زندگی کی آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا اور اس کے نتیجے میں گڈ گورننس کے نظریات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ  ’اسٹارٹ اپ انڈیا ‘ تحریک نے’ ذہنیت میں تبدیلی‘ کرسکتےہیں ، سے ’کریں گے‘ میں لائی ہے اور ہمیں کاروباری شخصیت کے روایتی تصورات کو ماضی میں منتقل کرنے میں مددکی ہے۔

وزیر  نے کہا کہ ہمارےا سٹارٹ اپس نے کووڈ-19 کے بحرانوں کو ایک موقع میں بدل دیا اور 2021 کو ایک یونیکورنز کا سال بنادیا جس میں اب 79 یونیکورنز ترقی کررہے ہیں۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہنسدتان اب دنیا کا تیسرا سب سے بڑا  اسٹارٹ اپس  ماحولیاتی نظام کا گھر ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ  وہ خیالات کی طاقت پر یقین  رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسان حل ایک غیر معمولی اثر ڈال سکتا ہیں۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے جناب گوئل نے کہاکہ حکومت کی ترجیح کو چار الفاظ میں بیان کیا جاسکتا ہے۔ کم سے کم حکومت ، زیادہ سے زیادہ گورننس، اور شہریوں کی زندگیوں میں حکومت کی کم سےکم مداخلت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ  ہمارا وژن ایک نئے ہندستان کی تعمیر کرنا ہے جو 135 کروڑ ہندستانیوں کی اقتصادی ترقی اور بہبود کےلئے پر عزم ہے خاص طور پر ان لوگوں کی جو پیچھے رہ گئے ہیں۔

وزیر موصوف نے یقین دلایا کہ حکومت ایک فعال کےطور پر پیٹنٹ فائلنگ میں 80 فی صد چھوٹ اور ٹریڈ مارک فائلنگ پر 50 فی صد چھوٹ، پبلک پروکیور منٹ کے اصولوں میں نرمی، لیبر کے تحت سیلف سرٹی فکیشن جیسے غیر معمولی فوائد فراہم کرکے ایک مضبوط اسٹارٹ  اپ ماحولیاتی نظام تیار کرنے ماحولیات کے قوانین ، 10،000 کروڑ روپے  کے اسٹارٹ اپ کے لئے فنڈز آف فنڈز ، اور اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرنس کی تشکیل کےلئے پرعزم ہے۔ جو نئے مواقع پیدا کرے گا اور بعض شعبوں میں کچھ اور اجارہ داری کےرجحانت کو ختم کرے گا۔

جناب گوئل نے کہا کہ بڑے پیمانے پر روزگار کےمواقع پیدا کرنے کے علاوہ ہمارے اسٹارٹ اپ میں گلوبل ویلیو چینز میں ہندستان کے انضمام اور عالمی منڈیوں میں ہمارے قدموں کو بڑھانے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے کامیاب کاروباریوں، خاص طور پر یونیکورنز پر زور دیا کہ وہ اپنے تجربات طلبا اور نوجوانوں کے ساتھ شیئر کریں ۔ انہوں نے اکیڈمی ، حکومت اور صنعت سے کہا کہ  وہ نچلی  سطح پر انٹر پرینیورشپ کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کریں۔

نوجوانوں کو کاروبار میں رسک لینے کی تلقین کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ جب تک آپ کوشش نہیں کرتے آپ کو کبھی  پتہ نہیں چلتا ، اس لئے غلطیوں کو معمولی بنایا جانا چاہئے اور ناکامیوں کو کاروباری سفر کے اختتام کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ انہوں مزید کہاکہ ہمیں ناکامی کا جشن منانا بھی سیکھنا چاہئے۔

جناب گوئل نےا سٹارٹ اپ زور دیا کہ وہ دیہی سیاحت جیسے غیر دریافت شدہ علاقوں کو زروعی قیام، ہوٹلوں اور ہوم اسٹے کے حوالے سے تلاش کریں جس سے کسانوں کےلئے اضافی آمدنی پیدا کرنے  میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کامیاب اسٹارٹ اپ سے کہاکہ وہ دیہی معیشت پر توجہ مرکوز کریں اور  کسانوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے ڈرپ اریکشن ، قدرتی کاشتکاری وغیرہ جیسے حل پر کام کریں۔

سیڈ کیپٹل کو بڑھانے کی ضرورت پربات کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہاکہ ہمیں اپنےا سٹارٹ اپ میں گھریلو سرمائےکے بہاؤ کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹارٹ اپ انڈیا کو خود انحصاری اور خود اعتمادی کی علامت بنانے کی ضرورت ہے۔

ملک میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے لئے تیسر ے نیشنل اسٹارٹ اپ ایڈوائزری  کونسل کے اجلاس کے حصے کے طور پر چھ قومی پروگرام وزیر موصوف کو پیش کئے گئے۔ انکیوبیٹرز کےلئے نیشنل کیپسٹی بلڈنگ پروگرام جس میں مینوفیکچرنگ سیکٹر میں مصروف اسٹارٹ اپ کو زور دینا،  ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس کو تیز کرنا، جن پر بحث کی گئی ان میں اہم مداخلتیں شامل تھیں۔ اسٹارٹ اپ میں خواتین کی شراکت کو فروغ دینے اور ایک جامع پروگرام جس کا مقصد عالمی رہنمائی ، مارکیٹ تک رسائی ، بین الاقوامی  مواقع اور بی 2 بی کنیکٹس کو فعال کرنا ہے۔

ویڈیو کانفرنس میں متعدد اسٹارٹ اپ لیڈروں، سرمایہ کاروں، بینکوں مختلف وزارتوں/محکموں کی نمائندگی کرنے والے اعلی سرکاری افسران اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

***************

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-14786



(Release ID: 1785037) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi