یو پی ایس سی

کمبائنڈ ڈیفنس سروسز امتحان ( I ) – 2021 کے فائنل نتائج

Posted On: 24 DEC 2021 4:58PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،24 دسمبر/  درج ذیل میں  154 ( 85 + 58 + 11 ) امید واروں کی فہرست دی گئی ہے ، جنہوں نے کمبائنڈ  ڈیفنس سروسز امتحان ( I ) – 2021 میں کامیابی حاصل کی ہے ، جو  یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعے فروری – 2021 ء میں منعقد کئے گئے تھے اور وزارتِ دفاع کے سروس سلیکشن بورڈ  ( ایس ایس بی ) کے ذریعے انڈین ملٹری اکیڈمی دہرہ دون  کے 152 ویں ، انڈین نیول اکیڈمی ازیمالا ، کیرالہ اور ایئر فورس اکیڈمی حیدر آباد  ( اڑان سے پہلے ) ٹریننگ کورس یعنی نمبر 211 ایف ( پی ) کورس میں داخلے کے لئے انٹر ویو کئے گئے تھے۔

2 ۔      ان تین فہرستوں میں مختلف کورسوں کے لئے کچھ امید واروں کے نام مشترکہ ہیں ۔

3  ۔     حکومت کے ذریعے اعلان کردہ خالی اسامیوں کی تعداد انڈین ملٹری اکیڈمی کے لئے 100 [  بشمول 13 اسامی ریزرو فار این سی سی  ’سی‘ سرٹفکیٹ رکھنے والوں کے لئے  ( آرمی وِنگ ) ] ، 26 سیٹیں انڈین نیول اکیڈمی ازیمالا ، کیرالہ  کے ایگزیکٹیو ( جنرل سروس ) / ہائیڈرو [ این سی سی کا  ’ سی ‘ سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کے لئے 6 اسامیاں ریزرو سمیت ( نیول وِنگ ) ] اور ایئر فورس اکیڈمی ، حیدر آباد کے لئے 32 ( جس میں این سی سی کا ’ سی ‘ سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کے لئے 3 اسامیاں ( ایئر وِنگ ) شامل ہیں ۔

4 ۔      کمیشن نے انڈین ملٹری اکیڈمی  ، انڈین نیول اکیڈمی اور ایئر فورس اکیڈمی  میں ایڈمیشن کے لئے بالترتیب  2679 ، 1136 اور 637  امید واروں کو کوالفائیڈ قرار دیا تھا ۔ قطعی طور پر   کوالیفائی کرنے والے امید واروں کی تعداد آرمی ہیڈ کوارٹر کے ذریعے  ایس ایس بی ٹسٹ  کے بعد طے کی جائے گی ۔

5 ۔      اِن فہرستوں کو تیار کرنے میں میڈیکل  جانچ کے نتائج کو  شامل نہیں کیا گیا ہے ۔

6 ۔      اِن امید واروں کی یومِ پیدائش اور تعلیمی لیاقت کی تصدیق کا عمل آرمی ہیڈ کوارٹر ک ذریعے ابھی کیا جا رہا ہے ۔ اس لئے ان تمام امید واروں کی امید واری فی الحال عبوری ہے ۔ امید واروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ  اپنی تاریخ پیدائش / تعلیمی لیاقت وغیرہ سے متعلق اپنے اصل سرٹیفکیٹ  فراہم کریں  اور اس کے ساتھ  فوٹو اسٹیٹ کاپی  کی اٹسٹیڈ  نقلیں بھی آرمی ہیڈ کوارٹر / نیول ہیڈ کوارٹر / ایئر ہیڈ کوارٹر پر بھیجیں ۔

7 ۔      اگر کسی  امید وار کے پتے میں کوئی تبدیلی ہے تو انہیں صلاح دی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر براہ راست  آرمی ہیڈ کوارٹر / نیول ہیڈ کوارٹر / ایئر ہیڈ کوارٹر کو براہ راست مطلع کریں ۔ 

8 ۔      یہ نتائج یو پی ایس سی کی ویب سائٹ پر   http://www.upsc.gov.in بھی دستیاب ہوں گے ۔  البتہ ، امید واروں کے حاصل کردہ نمبر کمبائنڈ ڈیفنس سروس امتحان ( I ) 2021 آفیسر  ٹریننگ اکیڈمی ( او ٹی اے ) کے قطعی نتائج کے اعلان کے بعد ویب سائٹ پر دیئے جائیں گے ۔

9 ۔      اس امتحان سے متعلق  ، امتحان / انٹر ویو کے عمل  کے لئے کسی بھی معلومات / وضاحت کے لئے وزارتِ دفاع  کے آرمی ہیڈ کوارٹرس پر ٹیلی فون نمبر 26173215-011 پر حاصل کی جا سکتی ہے ۔ کسی دیگر معلومات کے لئے امید وار کمیشن کے دفتر کے گیٹ ’ سی ‘ کے قریب سہولیاتی کاؤنٹر پر  یا تو خود رابطہ کرکے یا ٹیلی فون  نمبر    011-23385271/011-23381125/011-23098543  پر صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک کام کے دنوں میں رجوع کر سکتے ہیں ۔

Click here for result:

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  14774

 



(Release ID: 1785002) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Marathi , Tamil