وزارت دفاع
وائس ایڈمرل ترون سوبتی، وی ایس ایم نے ڈائریکٹر جنرل، پروجیکٹ سی برڈ کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
24 DEC 2021 5:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 24 دسمبر 2021
وائس ایڈمرل ترون سوبتی، وی ایس ایم نے 24 دسمبر کو وائس ایڈمرل پونیت کے بہل، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم سے پروجیکٹ سی برڈ/ آئی ایچ کیو ایم او ڈی (بحریہ) کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
وائس ایڈمرل ترون سوبتی اپنی موجودہ تقرری سے پہلے مشرقی بحری بیڑے کی کمان کر رہے تھے اور انھیں یکم جولائی 1988 کو بھارتی بحریہ میں کمیشن کیا گیا تھا۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڑاک واسلا کے 72 ویں کورس کے سابق طالب علم ہیں، اور پاس ہونے پر انھیں صدر جمہوریہ گولڈ میڈل سے نوازا گیا تھا۔ وہ سی کیڈٹ ٹریننگ کے دوران بائنوکولرز'، مڈشپ مین ٹریننگ کے دوران سورڈ آف آنر اور سب لیفٹیننٹ کورس کے دوران اول ٹرافی یافتہ تھے۔ فلیگ آفیسر نیوی گیشن اینڈ ڈائریکشن اسپیشلسٹ ہوتا ہے، جس میں کورس میں اول آئے تھے اور بہترین آل راؤنڈ ٹرینی قرار پائے تھے۔
انھوں نے 2002-2003 کے دوران فرانس سے کمانڈ اینڈ سٹاف کورس اور 2009-2010 میں نیول ہائر کمانڈ کورس کیا، جہاں انھوں نے بہترین اوپ پیپر کے لیے سی این ایس گولڈ میڈل سے نوازا گیا تھا۔
ان کی تقرریوں میں آئی این ایس کرپن کے نیویگیٹنگ آفیسر، آئی این ایس میسور کے نیویگیٹنگ آفیسر، آئی این ایس وراٹ کے ڈائریکشن آفیسر اور آئی این ایس دہلی کے ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر خدمات شامل ہیں۔ فلیگ آفیسر کے طور پر آئی این ایس نشنک، آئی این ایس کورا کی کمان سنبھالی اور آئی این ایس کولکتہ کے کمیشننگ سی او رہے۔
ان کے دیگر اہم عملے کی تقرریوں میں انسٹرکٹر، پروجیکٹ-15 ٹریننگ ٹیم، جوائنٹ ڈائریکٹر آف سٹاف ریٹینشنز اور جوائنٹ ڈائریکٹر آف پرسنل ایٹ نیول ہیڈ کوارٹرز اور کیپٹن ورک اپ ایٹ لوکل ورک اپ ٹیم (ایسٹ)، ایمبیسی آف انڈیا میں نیول اتاشی، ماسکو ڈپٹی کمانڈنٹ اور بھارتی نیول اکیڈمی، ایزیملا میں چیف انسٹرکٹر شامل ہیں۔
***
(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)
U. No. 14785
(Release ID: 1784966)
Visitor Counter : 207