مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
ہمہ وقت 24X7 پانی کی سپلائی پر تکنیکی کانفرنس و نمائش کا انعقاد
پروگرام میں 24X7 واٹر سپلائی سسٹم کے منصوبے، ڈیزائن اپلیمنٹیشن، آپریشن اور رکھ رکھاؤ پر تبادلہ خیال کیا گیا
Posted On:
21 DEC 2021 5:40PM by PIB Delhi
ہمہ وقت 24 گھنٹے پانی کی فراہمی کے نظام کی منصوبہ بندی، ڈیزائن، نفاذ، آپریشن اور دیکھ بھال سے متعلق جانکاری کے فروغ کے لیے، آج نئی دہلی میں ’ٹیکنیکل کانفرنس و نمائش 7X 24 واٹر سپلائی سسٹمز‘کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس پرگروام کا انعقاد سنٹرل پبلک ہیلتھ اور انوائرمنٹ انجینئرنگ آرگنائزیشن (سی پی ایچ ای ای او) ، مکانات اور شہری امورر کی وزارت نے کیا تھا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یکم اکتوبر 2021 کو تمام شہروں کو واٹر سیکیور بنانے اور ملک کے تمام شہری علاقوں میں پانی کی فراہمی کی خدمات کی مساوی کوریج فراہم کرنے کے وژن کے ساتھ امرت 2.0 کا آغاز کیا تھا۔ اس کے تحت شہروں میں پانی کا تحفظ، نان ریونیو واٹر کو 20 فیصد تک لانا، شہر کی کل مانگ کا کم از کم 20 فیصد اور صنعت کے لئے مانگ کا 40 فیصد پورا کرنے کے لیے ڈسپوزایبل پانی کی ری سائیکلنگ، پی پی پی کے منصوبے، کمیونٹی کی شراکت داری وغیرہ میں بہتری کی جانی ہے۔
افتتاحی اجلاس کی صدارت ایم او ایچ یو اے کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا نے کی۔ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ڈسپوزایبل پانی کی ری سائیکلنگ، این آر ڈبلیو کے کنٹرول اور آبی ذرائع کی بحالی کے ذریعے آبی وسائل کے بندوبست کو پانی کے تحفظ کے ساتھ مربوط کرنے کی ضرورت اور امرت 2.0 کے تحت 500 امرت شہروں میں کم از کم ایک وارڈ/ ڈی ایم اے میں 24X7 پانی کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔
جناب مشرا نے کہا کہ 24x7 واٹر سپلائی پلانٹوں سے پانی کی آلودگی پر روک تھام، این آر ڈبلیو پر کنٹرول ، یکساں پانی کی سپلائی اور پی پی پی فنڈنگ اور ادارے کی سرمایہ کاری کو بڑھانے سے مالیاتی استحکام میں بہتری آئے گی۔
نمائش میں ہمہ وقت پانی کی سپلائی پروجیکٹ کو لاگو کرنے والے شہروں نے واٹر میٹر، والو، جی آئی ایس میپنگ، ہائیڈرولکنگ ماڈلنگ، آپریشنل جونز (اوزیڈ)، ڈسٹرک میٹر ایریاز (ڈی ایم ایز)، ایس سی اے ڈی اے سے جڑےاپنے بہترین عمل اور ٹیکنالوجی کے حل، نگرانی اور استحکام کے لیے اسمارٹ واٹر منیجمنٹ کے حل وغیرہ کی نمائش کی گئی۔ کانفرنس میں تقریباً 600 امیدواروں نے حصہ لیا۔
************
ش ح ۔ س ک ۔ م ص
(U:14768)
(Release ID: 1784839)
Visitor Counter : 169