قبائیلی امور کی وزارت

جناب ارجن منڈا نے ٹرائفیڈ کی شہد پیداکرنے والے کسانوں کی 14تنظیموں (ایف پی اوز) کاافتتاح کیا


ایم ایف پی کے لئے ایم ایس پی کے ایم آئی ایس پورٹل ، ٹرائفیڈ ون دھن کرانیکل کا آغاز کیاگیا

‘‘ٹرائبل سمواد نیٹ ورک ’’ کے سلسلے میں یونیسیف اورٹرائفیڈ کے درمیان
ایک مفاہمت نامہ پردستخط کئے گئے

اب جب کہ ملک آزادی کا امرت مہوتسو منارہاہے ، قبائلی عوام کی فلاح وبہبود سے متعلق پروگراموں اورسرگرمیوں میں تیزی لائے جانے کی ضرورت ہے ، تاکہ جب بھارت اپنی آزادی کے سوسال مکمل کررہاہوتو ایک خوشحال بھارت کی حصولیابی کو یقینی بنایاجاسکے :جناب ارجن منڈا

Posted On: 23 DEC 2021 6:26PM by PIB Delhi

قبائلی  امورکے مرکزی وزیرجناب ارجن منڈا نے 23دسمبر ، 2021 کونئی دہلی میں ٹرائفیڈ  کی بہت سی قابل ذکرسرگرمیوں  اورابتدائی پہل قدمیوں کاآغاز کیا۔ اس موقع پر ٹرائفیڈ کے چیئرمین جناب رام سنگھ راٹھور ، یونیسیف  انڈیا کے شری یاسو  ماسا کیمورا ، ٹرائفیڈ کے منیجنگ  ڈائریکٹر جناب پراویرکرشنا اور دیگراہم شخصیات بھی موجودتھیں ۔

ان پہل قدمیوں  میں ون دھن یوجنا اوراس اہم اسکیم میں ٹرائفیڈ  کی سرگرمیوں  سے متعلق ایک مفصل وسیلے ، ٹرائفیڈ  ون دھن کرانیکل کا اجراء ، نیشنل فلم ڈیولپمنٹ  کارپوریشن (این ایف ڈی سی ) کے ذریعہ بھارت کے قبائل، ٹرائی فوڈ ، ایم ایف پی کے لئے ایم ایس پی اورون دھن یوجنا کے 9تشہیری ویڈیوز اور شہدپیداکرنے والے کسانوں کی 14تنظیموں کا افتتاح وغیرہ شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ یونیسیف اورٹرائفیڈ  نے قبائلی سمواد  نیٹ ورک کے بارے میں ایک مفاہمت نامہ دستخط کئے ۔

اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے جناب منڈا نے کہا :مجھے  ان تمام قابل ذکر پہل قدمیوں  کا آغاز کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے ،جن پرٹرائفیڈ  کام کررہاہے ۔جیسے کہ ‘‘ ٹرائی فیڈون دھن کرانیکل ’’ ۔ اس اہم وسیلے پرعمل درآمد سے بڑی تعداد میں ذریعہ معاش سے متعلق ان سرگرمیوں کے بارے میں یقینی طورپر معلومات  فراہم  ہوں گی ، جنھیں ٹرائفیڈ نے شروع کیاہے اورجن کی بدولت 16لاکھ سے زیادہ قبائلی افراد کی زندگیوں پراثرپڑاہے ۔ اور  یہ مستقبل میں قبائلیوں سے متعلق سرگرمیوں میں کام کرنے والے عہدیداروں  کے لئے ایک ہدایت نامہ کے طورپر بھی مفید ثابت ہوگا۔ جامع  ایم آئی ایس  پورٹل کے آغاز کی بدولت ، موثر فیصلہ سازی  اورمجموعی طورپرشفافیت کے عمل کو تقویت بہم پہنچانے میں معاون حصولیابی سے متعلق ڈاٹا کی بروقت  دستیابی کو یقینی بنایاجائے گا۔ یہ بات قابل تعریف  ہے کہ قبائلی  امور کی وزارت اور ٹرائفیڈ کی ٹیم  نے مشکل حالات کے باوجو د گزشتہ چند سال کے دوران کافی کچھ حاصل کرلیاہے ۔ ’’

وزیرموصوف نے مزید رائے ظاہرکی کہ یونیسیف  کے ساتھ اشتراک سے قبائلی افراد سے جڑنے ، ان کے ساتھ تبادلہ ٔخیال اور انھیں خوشحال بنانے میں مدد ملے گا جب کہ یہ افراد کافی طویل عرصہ سے نظرانداز کئے جانے کے صعوبت جھیل رہے ہیں ۔

انھوں نے یہ بھی کہاکہ اب جب کہ ملک آزادی کا امرت مہوتسو منارہاہے ، تواس بات کی ضرورت ہے کہ قبائلی افراد کی فلاح وبہبود کے مقصد  سے پروگراموں اورسرگرمیوں  میں اضافہ کیاجائے تاکہ جب بھارت اپنی آزادی کے سوسال مکمل ہونے کا جشن منارہاہو توایک خوشحال بھارت کی حصولیابی کو یقینی بنایاجاسکے۔

 

ٹرائفیڈ  ، قبائلی عوام کو بااختیاربنانے کے لئے بہت سے قابل ذکر پروگراموں پرعمل درآمد کررہاہے ۔ دوسال ، مختصر عرصے کے دوران ، اس نے کامیابی کے ساھ 9.27لاکھ مستفدین اور27ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کا احاطہ کرتے ہوئے 52976ون دھن ایس ایچ جیز کو 3110وی ڈی وی کے سیز میں شامل کرلیاہے ۔

یہ وی ڈی وی کے سیز  ترقی کے مختلف مراحل میں ہیں اورآج تک ترقی کے بہت سی داستانیں سامنے آئی ہیں ۔ مہاراشٹر ، منی پور، تمل ناڈو ، کرناٹک ، اڈیشہ ، کیرالہ ، تری پورہ ، گجرات ، سکم ، آندھراپردیش وغیرہ میں وی ڈی سی کے سیز نے پروگرام میں حصہ لینے والی تمام 27ریاستوں  کے ساتھ مل کر لگ بھگ 600قسم کی مصنوعات تیارکرنی شروع کردی ہیں ۔

خردہ مارکیٹنگ  کے تحت اب تک کل 144ٹرائبس انڈیا آوٹ لیٹ  یادکانوں نے کام کرنا شروع کردیاہے ، اس کے علاوہ جگدل پوراور رائے گڑھ  (مہاراشٹر) کے مقام پرٹرائفیڈ  کے دو پروجیکٹ حال ہی میں شروع کئے گئے ہیں ۔ جن کے تحت ون دھن کیندروں کے مستفدین کے ذریعہ تیارکئے جانے والی مختلف النوع  جنگلاتی مصنوعات  کے قدروقیمت میں اضافہ کیاجائے گا۔

 

ٹرائفیڈ  ون دھن :قبائلی جرأت  وہمت  اورصنعت کاری کی داستان

 

ٹرائفیڈ ون دھن  کرانیکل ، ون دھن وکاس یوجنا کے تحت ملک میں قبائلی صنعتوں  کے فروغ اورقبائلی صنعتی اداروں کی حصولیابیوں سے متعلق کئے گئے کاموں  کی تشہیرکرتاہے ۔ یہ کرانیکل  ، ٹرائفیڈ کے ذریعہ انجام دی گئی ، سرگرمیوں  کو مفصل بیان کرتاہے ، جن کی بدولت  تقریبا 16لاکھ قبائلی افراد کی زندگی  پرمثبت  اثربڑاہے ۔  

 

بھارت کے قبیلوں  ، ٹرائی فوڈ ، ایم ایف پی اورون دھن وکاس یوجنا کے لئے ایم ایس پی کو فروغ ینے کے بارے میں تشہیری ویڈیوز

 

آج 9تشہیری ویڈیوز بھی جاری کئے گئے تاکہ بھارت کے قبیلوں ، ٹرائی فوڈ  ایم ایف پی اورون دھن وکاس یوجنا کے لئے ایم ایس پی کے بارے میں موثر  طورپر بیداری پیداکی جاسکے ۔ ان پُرکشش اورمعلوماتی ویڈیوز کو نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی ) نے تیارکیاہے اور انھیں جلد ہی ٹیلی کاسٹ کیاجائے گا۔

 

چھوٹی جنگلاتی مصنوعات  (ایم ایف پیز) کے لئے کم ازکم امدادی قیمت سے متعلق ایم آئی ایس پورٹل

 

چھوٹی  جنگلاتی مصنوعات (ایم ایف پیز) کے لئے کم از کم امداد ی قیمت کے لئے ایم آئی ایس پورٹل ، جس کا آج آغاز کیاگیاہے ، قبائلی امورکی وزارت  اورٹرائفیڈ  کے مجاز استعمال کرنے والوں کے لئے ایک تیارشدہ ڈیش بورڈ ہے ۔ اس ڈیش بورڈ میں ملک بھرمیں سرکاری حصولیابی اورایم ایف پیز کی حصولیابی کے مراکز اور ان کے مکانات کی فہرست کے بارے میں رئیل ٹائم کی بنیاد پر ڈاٹا اوراعدادوشمار  دستیاب ہوتے ہیں ۔ یہ پورٹل اس بات  کو یقینی بنانے کی غرض سے جاری کیاگیاہے کہ تجزیہ جاتی اور جلد اورموثرطورپر فیصلہ سازی کے مقصد سے حصولیابی سے متعلق  اعدادوشمار  کی دستیابی ہوسکے اوراس کی وجہ سے سرکاری خریداری کے عمل میں شفافیت کو یقینی  بنایاجاسکے گا اور مختلف ریاستوں اور ضلعوں کی کارکردگی اورموثر  طرزعمل کی عکاسی ہوسکے گی۔

 

 

شہد پیداکرنے والے کسانوں کی 14تنظیموں (ایف پی اوز) کی تشکیل

حکومت ہند نے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے مقصد سے کی جارہی کوششوں کے تحت ‘‘ سویٹ ریوولیوشن ’’ یعنی‘‘  شیریں انقلاب ’’ کی حصولیابی کی غرسے مہال پروری سے متعلق سرگرمی کے فروغ اور ترقی کی خاطراسے اہم سرگرمیوں میں سے ایک تسلیم کرلیاہے ۔ ‘‘ 10ہزار کسان تنظیموں کی تشکیل اورفروغ ’’ (ایف پی اوز ) کے عنوان سے ایک مرکزی اسکیم کا آغاز کیاگیاہے تاکہ آئندہ پانچ سال کے دوران سب کسانوں کے لئے ترقی کے مساویانہ مواقع کو یقینی بنایاجاسکے ۔

اس اسکیم کے تحت ، نشان زد اورامکان والے اضلاع /ریاستوں میں 100ایف پی اوز کی تشکیل کرکے مہال پروری پرخصوصی طورپرزوردیاگیاہے ۔ مہال پروری اورشہد  سے متعلق قومی مشن (این ایچ بی ایم ) کے تحت شہد کی مکھی  سے متعلق  قومی بورڈ (این بی بی ) نے ملک کے 100کلسٹرس میں شہد کے لئے سائنسی طریقے  سے مہال پروری کا سلسلہ تیارکیرنے کا منصوبہ بنایاہے ۔زراعت کی وزارت نے چھتیس گڑھ ، ہماچل پردیش ، اتراکھنڈ ، تمل ناڈو ، کرناٹک ، آندھراپردیش ، اڈیشہ اور گجرات  ریاستوں میں شہد کے 14ایف پی اوز کی تشکیل انجام دینے کی غرض سے  ٹرائفیڈ  کو نیفیڈ اور این ڈی ڈی بی  کے ساتھ ساتھ نافذ کرنے والی  ایجنسی بنایاہے ۔ ان 14ایف پی اوز کا آج وزیرموصوف نے آغاز کیاہے ۔

 

‘‘ٹرائبل سمواد نیٹ ورک ’’ کو آگے لے جانے کے لئے یونیسیف کے ساتھ شراکت داری

یونیسیف کے ساتھ اپنی ساجھیداری جاری رکھتے ہوئے ، ٹرائفیڈ نے ‘‘ کوویڈ ٹیکا سَنگھ ، سرکشت ون ، دھن اودیم ’’ نامی ایک مہم کا آغاز کیاہے ، اس کا مقصد قبائلی برادریوں  میں کووڈ -19سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کے عمل میں تیزی لاناہے ۔ اس مہم کے تحت تین  حروف جے ایس پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے یعنی جیون (زندگی ) ،  جیویکا) ذریعہ معاش ) اورجاگروکتا (بیداری ) ۔ اور اس مہم کا منترہے ‘‘سمواد سے سمبندھ ’’ قبائلی امورکے وزیر نے یونیسیف  اورصحت کی عالمی تنظیم ڈبلیو ایچ او کے اشتراک سے اس مہم کا آغاز کیاتھا۔ اورسردست یہ مہم پورے بھارت کے 100قبائلی اضلاع میں شروع کی گئی ہے ۔

 

جاری شراکت داری  کی کامیابی کے مدنظر، یونیسیف اورٹرائفیڈ  نے آپس  مل کر ‘‘ٹرائبل سمواد نیٹ ورک ’’کا آغاز کیاہے ۔ سماجی اوربرتاؤ میں تبدیلی سے متعلق ٹرائبل نیٹ ورک –عوام سے عوام کی خوشحال سے متعلق ایک پلیٹ فارم ہے ، جسے ابھرتے ہوئے ڈجیٹل ، سماجی ، متبادل اور موبائیل انقلاب پرتیارکیاگیاہے ۔ اس وسیع  نیٹ ورک میں 9کروڑسے زائد قبائلی افراد ، 52976، ون دھن ایس ایچ جیز  3110وی ڈی وی کے کلسٹرس ، منڈی کی ایسوسی ایشنوں ، ہاٹ بازارشامل ہیں ۔ٹرائبس انڈیا نیٹ ورک اورریاستی ایجنسیاں ، ٹرائی فیڈ اوریونیسیف مل کر ایک مستحکم مواصلاتی نظام اور پلیٹ فارم قائم کرنے کے خواہشمند ہیں ، جس کے تحت  نہ صرف وی ڈی وی کے ایس کا بلکہ 9کروڑکی زبردست قبائلی آبادی  کو بھی اس میں شامل کیاجاسکے گا۔

ٹرائفیڈ  اوریونیسیف قبائلی برادریوں  کو اقتصادی اورسماجی اعتبارسے بااختیار بنانے کے مقصد سے  کثرالنوع وسیلوں اورمواصلات  سے متعلق حکمت عملیوں  اورآلات  کا استعمال کریں گے ۔ اس سلسلے میں ساجھیداری قائم کرنے کی غرض سے آج ٹرائفیڈ اوریونیسیف کے درمیان ایک مفاہمت نامہ پردستخط  کئے گئے ۔

 

 

اڈیشہ  کے قبائلی ذریعہ معاش  کے بارے میں جے ڈی سینٹر آف آرت کے اشتراک کے ساتھ تیارکردہ تحقیقی رپورٹ

ٹرائفیڈ نے جے ڈی سینٹرآف آرٹ کے اشتراک کے ساتھ ، اڈیشہ ریاست  کے میوربھج کیونجھار ، سدرگڑھ ، کوراپٹ اوررایا گڈا ضلعوں میں قبائلی فنون  اور رسم ورواج کے بارے میں سماجی وثقافتی  تحقیقی  کام اوربشریات سے متعلق مطالعہ کاکام انجام دیاہے ۔‘‘قبائلی ذریعہ معاش  :پائیداری سے استقلاس تک ’’کے عنوان سے مذکورہ تحقیقی رپورٹ  میں ، قبائلی گروپوں اور آس پاس اوراطراف  کے ماحول کے ساتھ ان کے روابط سے متعلق تخلیقی صلاحیتوں  کو اجاگرکیاگیاہے ۔ یہ رپورٹ  قبائلی فن اورہنرمندی سے متعلق معلومات کے ذخیرے پرمشتمل ہے اور قبائلی  برادریوں  کی سماجی اقتصادی  ترقی کے فروغ کی غرض سے قبائلی طرززندگی اورذریعہ معاش پراثرڈالنے والے عناصر کابھی احاطہ کرتی ہے ۔اس  تحقیقی  رپورٹ  کا آج قبائلی امورکے وزیر نے اجراء کیاہے ۔

 

***************

( ش ح ۔ ع م۔ع آ)

U-14750



(Release ID: 1784806) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi