سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این آئی ای پی آئی ڈی (نیپیڈ) کے علاقائی اور قومی مراکز کی نئی عمارتوں کا افتتاح کل

Posted On: 23 DEC 2021 6:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی:23؍دسمبر، 2021۔سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاؤلے 24 دسمبر 2021 کو صبح 11 بجے نوی ممبئی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار امپاورمنٹ آف پرسنس وِد انٹلیکچول ڈِس ایبلٹیز (این آئی ای پی آئی ڈی) کے  علاقائی مرکز کی عمارت کا اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار لوکوموٹر ڈِس ایبلٹیز (این آئی ایل ڈی)کی دو عمارتوں (نیوہاسٹل بلڈنگ اور نیو اکیڈمک بلڈنگ) کولکاتا کا عزت مآب وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کماری پرتیما بھومک کی مبارک موجودگی میں افتتاح کریں گے۔ این آئی ایل ڈی، کولکاتا کی 2 عمارتوں کا افتتاح ورچول طور پر کیاجائیگا۔

نوی ممبئی کے سکندرآباد میں نیپیڈ (این آئی ای پی آئی ڈی) کے علاقائی مرکز کی نئی تعمیر ہونے والی 5منزلہ عمارت 14.67 کروڑ روپئے کی لاگت سے 3000 مربع میٹر کے رقبے میں بنی ہوئی ہے۔ یہ عمارت مندرجہ ذیل خدمات مثلاً نفسیاتی تشخیص، رویہ کی تبدیلی، والدین کی مشاورت، خصوصی تعلیمی تشخیص اور پروگرامنگ، رِمیڈیل ٹیچنگ ، پیشہ ورانہ ٹریننگ اور اِسکل ڈیولپمنٹ، جلدی مداخلت، آکوپیشنل تھراپی سروسز مہیا کرائے گی۔ این آئی ایل ڈی ، کولکاتا کی نئی تعمیر شدہ 3منزلہ ہاسٹل عمارت 10.35 کروڑ روپئے کی لاگت سے 2869 مربیع میٹر کے رقبے میں بنی ہوئی ہے۔ عمارت میں 114 بیڈ کے ساتھ 57 کمروں کا انتظام ہے۔ ڈائننگ ہال کے ساتھ باورچی خانہ اور 104 افراد کے ساتھ میں بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

این آئی ایل ڈی، کولکاتا کی نئی تعمیر شدہ 3 منزلہ اکیڈمک عمارت 10.35 کروڑ روپئے کی لاگت سے 2256 مربع میٹر رقبے میں بنی ہوئی ہے۔ عمارت میں انڈرگریجویٹ کلاسوں کے لئے 110 سیٹ والی گنجائش کے 4 بڑے کلاس روم ہیں اور پوسٹ گریجویٹ کلاسوں کے لئے 20 سیٹ کی گنجائش کے ساتھ 4 چھوٹے کلاس روم ہیں اور دو فیکلٹی روم اور 220 سیٹوں کی گنجائش کے ساتھ امتحان ہال بنے ہوئے ہیں۔

 

-----------------------

 

ش ح۔ا ک۔ ع ن

U NO: 14748


(Release ID: 1784775) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi