وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او نے دیسی فضائی ہدف 'ابھیاس' کی پرواز کی کام یاب آزمائش کی
Posted On:
23 DEC 2021 8:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 23 دسمبر 2021:
ڈی آر ڈی او نے آج دیسی طور پر تیار کردہ ہائی اسپیڈ ایکسپینڈیبل ایریل ٹارگٹ (ایچ اے ای ٹی) ابھیاس کیپرواز کی کام یاب آزمائش کی۔
ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر)، چندی پور، اڈیشہ کے ساحل سے پرے۔ فلائٹ ٹرائل کے دوران ہائی اینڈیورنس کے ساتھ بہت کم اونچائی پر ہائی سب سونک سپیڈ ٹریجیکٹری کا مظاہرہ کیا گیا۔ لانچ کے دوران دو بوسٹروں نے ابتدائی رفتار فراہم کی اور ایک چھوٹا ٹربو جیٹ انجن اینڈیورنس کے ساتھ اعلی سب سونک رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ بنگلورو میں قائم صنعتی شراکت دار کے ذریعے ڈیزائن کردہ دیسی ڈیٹا لنک کو پرواز کے دوران کام یابی سے اڑایا گیا ہے اور اس کی آزمائش کی گئی ہے۔
پرواز کے پورے دورانیے کے دوران نظام کی کارکردگی کی تصدیق مختلف رینج آلات کے ذریعے حاصل کردہ اعداد و شمار سے کی گئی ہے۔
ایروناٹیکل ڈویلپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (اے ڈی ای) بنگلورو میں قائم ڈی آر ڈی او لیبارٹری نے دیگر ڈی آر ڈی او لیبارٹریوں کے ساتھ مل کر بھارتی مسلح افواج کے فضائی اہداف کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے یہ دیسی بغیر عملے کے فضائی ہدف کا نظام تیار کیا گیا ہے۔ یہ طیارہ زمین پر مبنی کنٹرولر اور مقامی طور پر تیار کردہ ایم ای ایم مبنی انرشیل نیوی گیشن نظام کے ساتھ فلائٹ کنٹرول کمپیوٹر سے کنٹرول کیا جاتا ہے جو اسے مکمل طور پر خود مختار موڈ میں پہلے سے متعینہ راستے پر چلنے میں مدد کرتا ہے۔
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ کام یاب آزمائش سائنس دانوں اور صنعت کے درمیان ہم آہنگی کی قابل ذکر شہادت ہے۔
سکریٹری ڈی ڈی آر ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او نے لیبارٹری کے سائنس دانوں، ان کی ٹیم کے ارکان اور اس سے وابستہ صنعتی شراکت داروں کی کام یاب ترقیاتی کوششوں کی ستائش کی۔
***
(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)
U. No. 14739
(Release ID: 1784717)
Visitor Counter : 251